ایک معطل رکن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

منصور مکرم

محفلین
ویسے موصوف شائد یہاں بھی اپنے پیٹی بند بھائیوں والا عمل دہرانا چاہ رہے تھے
969209_170550159787851_27211455_n.jpg
 

ساجد

محفلین
پانی میں مداھانی چلائی جا رہی ہے اور سمجھ رہے ہیں کہ مکھن نکل آئے گا۔

اوپر سعود بھائی بتا چکے ہیں کہ موصوف نے خود یہ درخواست کی تھی۔

پھر اس کے بعد یہ بے جا بحث سمجھ میں نہیں آتی۔

مزید یہ کہ ساجد بھائی آپ جو آئے دن کسی نہ کسی لڑی میں اپنی صفائی پیش کرنے آ جاتے ہیں تو باقاعدگی سے واپس کیوں نہیں آ جاتے؟
آپ کی باتوں پر سوائے افسوس کے اور کیا کیا جا سکتا ہے ۔ آپ جس کام کے لئے مبعوث کئے گئے ہیں اس پر توجہ دیں تو بہتر رہے گا ۔
عسکری کے بارے میں میں لکھ دیتا ہوں کہ اس نے انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے محفل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد اسے معطل کر دیا گیا اور مجھے اس کی معطلی پر اعتراض نہیں۔ تو اب آپ سے ایک سوال ہے کہ اس کی بکواس سے کہیں زیادہ سخت بکواس مختلف لڑیوں میں کی جا چکی ہے اب تک کتنے اراکین معطل کئے سرکار نے ؟ ۔
یہ آپ نے کیسے سمجھ لیا کہ میں اپنی صفائی دینے آیا ہوں ؟ ۔ میں نے کسی کی چوری نہیں کی جو صفائی پیش کروں ۔میں نے صرف ان باتوں کا جواب دیا ہے جو مجھ سے منسوب کی گئی تھیں تا کہ میرا موقف واضح ہو سکے ۔
چند مراسلات میں کہی گئی بات تو آپ کو بے جا بحث نظر آ گئی اور جو بے ہودگی مذہب کی بحث کے نام پر کی جا رہی ہے اس پر آپ کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکل سکا ۔ بہتر ہے کہ اپنےکام پر توجہ کریں ۔ اور یہ دیکھیں کہ میں نے بار بار کیا تکرار کی ہے کہ منافرانہ مراسلات کی اجازت نہین دینا چاہئیے انتطامیہ کو ۔ آپ بات سمجھنے کی کوشش کریں نا کہ ہٹ دھرمی سے کام لیں کیونکہ بہت سارے اراکین بھی اسی بات کے شاکی ہیں ۔ اور سعود بھیا سے بھی میں یہی گزارش کروں گا کہ بک بک اور مذہبی منافرت کو روکنے کی کوشش کریں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ۔
مجھے اپنے کام پر توجہ دینے اور جس کام کے لیے مبعوث کیا گیا ہوں، اس کے لیے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔

اب آپ سے میں کیا کہوں، آپ ماشاء اللہ خاصے سمجھدار اور سیانے ہیں۔ آپ کو ایک ذمہ داری تفویض کی گئی تھی، آپ وہ بار تو اٹھا نہ سکے۔

جہاں تک تعلق ہے کہ مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی ہے، تو یہ بھی تو دیکھیں کہ گندا کون ہو رہا ہے۔ ٹھیک ہے اس نے ایک جگہ گند کر لیا ہے۔ اس کے بعد تقریباً سبھی اراکین، سوائے ایک رکن کے، ماشاء اللہ بڑے اچھے طریقے سے اخلاقی حدود کے اندر رہتے ہوئے اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بحث جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور میں نہیں سمجھتا کہ ان پر کسی قسم کی روک ٹوک کی جائے۔

مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ کس رکن نے اُس لڑی میں گند پھیلایا ہے۔ میں وہ مراسلہ حذف بھی کر سکتا تھا لیکن جان بوجھ کر نہیں کیا تاکہ دوسرے اراکین جان لیں کہ کس کے ذہن میں کتنا گند بھرا ہوا ہے۔

میں پھر یہی کہوں گا کہ ہر رکن کو دوسروں کی دل آزاری سے اجتناب کرتے ہوئے آزادی اظہار کا حق ہے۔ ہر رکن اپنے مذہب اور اپنے فرقے کو، دوسروں کو بُرا بھلا کہے بغیر، اپنے نظریات پیش کرنے کا حق رکھتا ہے۔
 

کاشفی

محفلین
اگر پوچھا گیا سوال انتظامیہ سے ذاتی پیغام کے ذریعے کرلیا جاتا تو مناسب تھا۔۔۔اس طرح کسی کی غیرموجودگی میں اس کے بارے میں سب سے پوچھ گچھ کرنا مناسب نہیں میرے خیال میں۔۔
وہ محفل کا ایک اچھا اور اسٹریٹ فاروڈ رکن تھا۔۔ایسے لوگ مجھے پسند ہیں۔۔جو بات دل میں ہو وہی زباں پر ہو۔۔۔وہ ایسا ہی کرتا تھا۔۔۔
بہتی ہوا سا تھا وہ
اُڑتی پتنگ سا تھا وہ
کہاں گیا اُسے ڈھونڈو

مستی میں چلتا تھا وہ
ہر لمحے کو کھل کر جیتا تھا وہ
کہاں سے آیا تھا وہ
چھو کے ہمارے دل کو
کہاں گیا اُسے ڈھونڈو
وی مس یو عسکری۔۔تم جیئو ہزار برس۔اور ہر برس ہو لاکھ برس۔:bighug:
 

ساجد

محفلین
بہت شکریہ۔

اب آپ سے میں کیا کہوں، آپ ماشاء اللہ خاصے سمجھدار اور سیانے ہیں۔ آپ کو ایک ذمہ داری تفویض کی گئی تھی، آپ وہ بار تو اٹھا نہ سکے۔
بات وہ کریں جو مانے جانے کے قابل ہو ۔ طعنہ بازی سے کام نہ لیں ۔ میں نے اپنا کام کیسے کیا یہ کسی اور سے نہیں اپنے ہی منتظمین سے پوچھ لیں اور میں ذمہ داری چھوڑ کر نہیں بھاگا تھا بلکہ انتظامیہ کے روئیے پر ناراض ہوا تھا ۔ بجائے اس کے کہ معاملہ سمجھا جاتا جلد بازی میں میرے سٹیٹس پر قینچی چلا دی گئی ۔ حالانکہ اس سلسلہ میں سعود بھیا سے میری 2 گھنٹے بات بھی ہوئی تھی ۔
یہاں آئیں اور اس لڑی کو پورا پڑھ لیں تو پتہ چلے گا کہ آپ کتنا غلط کہہ رہے ہیں ۔
جبکہ آپ کو پوری بات کا پتہ ہی نہیں تو کیوں غلط بات کہہ رہے ہیں ؟ ۔
 

ساجد

محفلین
بہت شکریہ۔


مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ کس رکن نے اُس لڑی میں گند پھیلایا ہے۔ میں وہ مراسلہ حذف بھی کر سکتا تھا لیکن جان بوجھ کر نہیں کیا تاکہ دوسرے اراکین جان لیں کہ کس کے ذہن میں کتنا گند بھرا ہوا ہے۔
سبحان اللہ ، اگر منافرت روکنا آپ کا کام نہیں تو پھر کیا کام ہے ؟ :) ۔ یہ کیا دلیل ہوئی کہ دل آزاری سے منع بھی کر رہے ہیں اور ایسے مراسلوں کو حذف کرنے سے بھی انکاری ہیں ۔
یہاں آپ نے "ذہنوں کے گند" کی نمائش نہیں کرنی بلکہ گند کو پھیلنے سے روکنا ہے جناب :)
 

شمشاد

لائبریرین
لسی اور لڑائی کو جتنا جی چاہے بڑھاتے جائیں، بڑھتی جائیں گی لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ بحث برائے بحث جاری رکھوں۔
اگر باتوں پر ناراض ہو کر کام چھوڑے جائیں تو پھر کام ہو چکے۔

خوش رہیں۔
 
ہم نے پچھلے صفحات میں کہیں احباب کو یاد دہانی بھی کرائی تھی کہ یہ لڑی اب اپنے جواب تک جا پہنچی ہے لہٰذا اسے مزید جہات سے روشناس نہ کرایا جائے لیکن یہاں تو عجب رنگ دیکھنے کو ملا۔ ابھی ابھی ہم گریجئیشن سیریمنی سے فراغت پا کر تھکے ہارے گھر لوٹے تو اس لڑی میں گفتگو کا یہ رخ دیکھا۔ بہر کیف اس لڑی کو مقفل کر رہے ہیں اور درخواست بھی کر رہے ہیں کہ ایسی گفتگو جاری رکھنے کے لیے کوئی نئی لڑی نہ کھولی جائے۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top