ایک مختصر مگر خوبصورت انگریزی نظم مع ترجمہ

ن

نامعلوم اول

مہمان
مجھے شیلی کی یہ چھوٹی سی نظم بہت پسند ہے۔ اس کا شمار اس کے "ماسٹر پیسز" میں کیا جاتا ہے۔ جی میں آیا سب سے شیئر کروں۔ بیٹھے بیٹھے منظوم ترجمہ بھی کر دیا ہے۔ یہ ترجمہ میری زندگی کا پہلا منظوم ترجمہ ہے۔ امید ہے پسند آئے گا۔

Music, When Soft Voices Die
Music, when soft voices die,
Vibrates in the memory;
Odours, when sweet violets sicken,
Live within the sense they quicken.
Rose leaves, when the rose is dead,
Are heap'd for the belovèd's bed;
And so thy thoughts, when thou art gone,
Love itself shall slumber on.

نغمہءِ عشق

نغمہ جو ختم بھی ہوا
ختم نہ ہو گی نغمگی
پھول جو سوکھ بھی گئے
یاد رہیں گی خوشبوئیں

پھول تو توڑے جاتے ہیں
تا کہ سجائی جا سکے
راحتِ یار کے لیے
پھولوں کی پتیوں سے سیج

تم تو چلے گئے مگر
یاد تمہاری رہ گئی
اور تمہاری یاد کی
خوشبوؤں میں بسی ہوئی
نرم و گداز سیج پر
سویا ہوا ہے میرا دل

محمد خلیل الرحمٰن، حسان خان، محمدعلم اللہ اصلاحی، قرۃالعین اعوان، عائشہ عزیز، آبی ٹوکول، ملک عدنان احمد، مانی عبّاسی، محمود احمد غزنوی، عاطف بٹ، فارقلیط رحمانی، شہزاد احمد، محسن وقار علی، مہ جبین
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ کاشف عمران بھائی۔۔۔!

بہت خوبصورت نظم اور بڑا لاجواب منظوم ترجمہ ۔۔۔!

دل خوش ہو گیا پڑھ کر۔ خاکسار کی جانب سے ڈھیروں داد قبول کیجے۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
واہ واہ واہ کاشف عمران بھائی۔۔۔ !
بہت خوبصورت غزل اور بڑا لاجواب منظوم ترجمہ ۔۔۔ !
دل خوش ہو گیا پڑھ کر۔ خاکسار کی جانب سے ڈھیروں داد قبول کیجے۔

احسان مند ہوں۔ ایسی میٹھی شاعری پڑھ کر دل خواہ مخواہ نغمے گانے لگتا ہے۔ پھر جی کرتا ہے ان نغموں میں سب کو شریک کیا جائے۔
 
Rose leaves, when the rose is dead,
Are heap'd for the belovèd's bed;
And so thy thoughts, when thou art gone,
Love itself shall slumber on.
کیا کہنے
بہت خوبصورت نظم
شاد رہیں
کیا آپ نے
william ross wallace
کی نظم
the hand that rocks the cradle
پڑھی ہے؟
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
Rose leaves, when the rose is dead,

کیا کہنے بہت خوبصورت نظم شاد رہیں کیا آپ نے william ross wallace
کی نظم the hand that rocks the cradle پڑھی ہے؟
پسند کرنے کا شکریہ۔ امریکی ادب میں کوئی خاص دلچسپی نہیں۔ آپ نے ذکر کیا تو میں نے ابھی ابھی یہ نظم پڑھ لی۔ شکریہ۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت عمدہ ترجمہ بہت ہی پسند آیا جبکہ انگریزی " لغت فرنگی " کی کھک سمجھ نہ آئی بحرحال آپکے ترجمے نے کچھ کچھ سجھاہی دیا جیتے رہیے لکھتے لکھاتے رہیے والسلام
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
بہت عمدہ ترجمہ بہت ہی پسند آیا جبکہ انگریزی " لغت فرنگی " کی کھک سمجھ نہ آئی بحرحال آپکے ترجمے نے کچھ کچھ سجھاہی دیا جیتے رہیے لکھتے لکھاتے رہیے والسلام

پسندیدگی کا شکریہ۔ مزید ترجمے کا ارادہ تو ہے۔ دیکھیے کب ہمت میسر آئے۔ انگریزوں نے بھی غضب کا کام کیا ہوا ہے۔ (ذاتی رائے - خیال کی پختگی اور انسان فہمی کے باب میں ان کا ادب ہم سے کہیں بڑھ کر ہے)۔
 
کاشف عمران
بھائی جان !
سچ پوچھئے تو اصل سے زیادہ اچھا مجھے ترجمہ ہی لگا ۔میں نے یہ نظم غالبا جامعہ کے فرسٹ ایرجنرل انگلش میں پڑھی تھی یا پھر ٹرانسلیشن والے کورس میں ٹیچر نے پڑھایا تھا ۔اس وقت واقعی میں اس نظم کے درد کو نہیں سمجھ سکا تھا ۔واقعی آپ نے غضب کا ترجمہ کیا ہے کیا بتاوں آپ کے اس قدر خوبصورت ترجمہ کے لئے میں اپنے احساسات قلم بند نہیں کر سکتا ۔
بس دعاگو ہوں خداوند کریم آپ کے قلم میں اور جان دے الہم زد فزد۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
پسندیدگی کا شکریہ۔ مزید ترجمے کا ارادہ تو ہے۔ دیکھیے کب ہمت میسر آئے۔ انگریزوں نے بھی غضب کا کام کیا ہوا ہے۔ (ذاتی رائے - خیال کی پختگی اور انسان فہمی کے باب میں ان کا ادب ہم سے کہیں بڑھ کر ہے)۔
میرا اس باب "یعنی انگریزی ادب "میں قطعی مطالعہ نہیں ، سو آپکی زاتی رائے بادی النظر میں تو درست ہی معلوم ہوتی ہے اور قرین قیاس بھی یہی ہے کہ مشرقی ناہموار معاشروں کے مقابلہ میں مغرب کہ ترقی یافتہ معاشروں کو انسان فہمی کے یقینا زیادہ مواقع میسر آتے ہونگے سو یہ بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے ادب میں انکے خیالات کی پختگی اور انسان فہمی کی پختگی کی۔ جبکہ اگر عمومی سطح پر انگریز معاشروں کا معاشرتی طرز عمل دیکھا جائے تو میرے خیال میں تو یہ لوگ بڑے بے ادب واقع ہوئے ہیں للوز خیر مذاق برطرف ٹیکنیکلی اعتبار سے جو بات آپ کہہ رہے ہیں وہی درست معلوم ہوتی ہے یا پھر کوئی صاحب علم اس پر کسی اچھی سی ٹارچ سے ہی روشنی ڈال سکتا ہے والسلام
 
Top