مبارکباد ایک لاکھ پیغامات

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم،

ابھی فورم کے پیج پر نیچے کل پیغامات کی تعداد دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ اگرچہ مجھے معلوم تھا کہ کچھ دنوں میں ایک لاکھ پیغامات ہونے والے ہیں، لیکن پھر بھی اچانک ایک لاکھ پیغامات کا سنگ میل عبور کرنا میرے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنا۔ میری جانب سے آپ سب کو اس اہم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش ہو۔ یہ سب آپ دوستوں کے خلوص اور لگن کی مرہون منت ہی ممکن ہوا ہے۔ انشاءاللہ ہم مستقبل میں ایسی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

والسلام

P.S. یہاں بھی شمیل کو کوئی اچھی سی گرافک پریزینٹ کرنی چاہیے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
تمام اہل محفل کو بیحد مبارک

لیکن اصل میں مبارکباد کے مستحق اس محفل کے ناطمینِ اعلٰی ہیں جنہوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا ہے جس پر آ کر سب کو خوشی ہوتی ہے اور یہ ایک ایسی محفل ہے جس میں آنے کے بعد واپس جانے کو جی نہیں چاہتا۔

ایک بار پھر مبارک۔
 

پاکستانی

محفلین
بہت خوب، واقعی اس کا سہرا ناظمین کے سر ہے جنہوں اردو کے دیوانوں کو یہاں اکٹھا کر دیا اور پھر محفل کے تمام ممبران بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں اس سنگ میل کو عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔


میری طرف سے ناظمین اور تمام ممبران کو مبارک باد
 

عبدالرحمٰن

محفلین
شمشاد نے کہا:
تمام اہل محفل کو بیحد مبارک

لیکن اصل میں مبارکباد کے مستحق اس محفل کے ناطمینِ اعلٰی ہیں جنہوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا ہے جس پر آ کر سب کو خوشی ہوتی ہے اور یہ ایک ایسی محفل ہے جس میں آنے کے بعد واپس جانے کو جی نہیں چاہتا۔

ایک بار پھر مبارک۔

شمشاد نے واقعی درست کہا۔
اس کے علاوہ محفل کے ارکان اور وزٹرز کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔
 

دوست

محفلین
مبارکباد جی۔
تین چار بار دیکھا آخری بار کوئی ستانوے ہزار پیغامات تھے لیکن پھر یاد ہی نہ رہا ورنہ جی تو کرتا تھا میں بھی اسی طرح سپرائز دوں سب کو۔
8)
 

الف عین

لائبریرین
مبارک مبارک۔ میں‌دو دن غیر حاضر رہا اور یہ یہ خوش گوار وقوعہ ہو گیا ورنہ شاید نبیل سے ٔپہلے میں ہی یہ پیغام دیتا۔ اب اگلے سنگِ میل کا منتظر ہوں، ایک ہزار ارکان۔
 

عبدالجبار

محفلین
بہت خوشی کی بات ہے۔ واقعی اِس کا سہرا منتظمین و ناظمین کے سَر ہے۔ لیکن اِس کے ساتھ ساتھ جو لوگ رضاکارانہ طور پر منتظمین کا ساتھ دے رہے ہیں وہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ تمام اہلِ محفل کو دلی مبارک باد۔ اور خصوصی مبارکباد یہاں کے اراکین کو جو اِس محفل کی رونق کا باعث ہیں۔ اُردو کو پھیلتا پھولتا دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔

خُدا کرے یہ محفل یونہی کامیابیوں کی راہ پر گامزن رہے۔ (آمین)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

محفل کے ایک لاکھ پیغامات ایک اہم سنگ میل ہے جوکہ اس محفل نے حاصل کیاہے میں خداتعالی سے دعاگوہوں کہ یہ محفل کی رونقیں اسی طرح قائم و دائم رہیں(آمین ثم آمین)
اوراس اہم سنگ میل پرتمام ممبران اورخصوصی طورپرناظمین محفل کوبہت بہت مبارک بادقبول ہو۔


والسلام
جاویداقبال
 

ظفری

لائبریرین
یہ تو بہت خوشی کی بات ہے کہ انتظامیہ نے اپنے ممبران کے ساتھ مل کر یہ سنگِ میل عبور کرلیا ، میری طرف سے انتظامیہ اور پورے ممبران کو یہ ترقی مبارک ہو ۔۔۔ اور ہاں ۔۔ اب ایک لاکھ روپوں کے انعامات کی بھی بات ہونی چاہیئے ۔ :wink:
 

جیہ

لائبریرین
ارے فریب بھائ خوش آمدید

آپ تو غائب ہیں بہت دنوں سے۔ کہاں ہیں اور کیسے ہیں
 
Top