ایک لاکھ اسی ہزار موتیوں کی تسبیح

عندلیب

محفلین
ایک لاکھ اسی ہزار موتیوں کی تسبیح

2qknwnp.jpg

35سالہ فارس الفارس اردن کے باشندے ہیں۔ ان کے اندر کچھ کر دکھانے کا جذبہ تھا۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے ایک لاکھ 80 ہزار موتیوں پر مشتمل تسبیح تیار کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے اس تسبیح کی نمائش ابوظہبی میں کی۔ اس تسبیح کی لمبائی 7 میٹر اور وزن 5 کلو گرام ہے۔ فارس کا کہنا ہے انہیں یہ تسبیح بنانے کا خیال اپنے ایک دوست کے کہنے پر آیا تھا۔ 18 ماہ کی محنت کے بعد فارس کو اس کام میں کامیابی ہوئی ۔ انہوں نے ایک لاکھ 80 ہزار موتیوں کی تسبیح روزانہ 13 گھنٹے مسلسل کام کر کے تیار کی ہے۔
فارس کی تیار کردہ اس تسبیح میں چھوٹے بڑے اور درمیانے تمام جسامت کے موتی ہیں۔ فارس نے ان میں سے 99 موتیوں پر اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام کندہ کئے ہیں۔ اس کے علاوہ حضرت آدم سے لے کر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیاء کے نام بھی موتیوں پر کندہ ہیں۔ ایک موتی پر کلمہ شہادت بھی کندہ کیا ہے۔ یہ تسبیح فارس نے سنہرے دھاگے پر پروئی ہے۔ موتیوں پر کندہ الفاظ عربی کوفی رسم الخط میں لکھے گئے ہیں۔ تسبیح کے پہلے موتی پر متحدہ عرب امارات کا پرچم کندہ کیا گیا ہے۔ فارس کا کہنا ہے کہ یہ ان کی متحدہ عرب امارات سے محبت کی نشانی ہے۔ فارس بتاتے ہیں کہ جب انہوں نے یہ تسبیح تیار کر لی تو اپنے اس دوست کو دکھائی جس کی بات سے متاثر ہو کر انہوں نے یہ کام شروع کیا تھا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار موتیوں پر مشتمل تسبیح پہلی بار تیار کی گئی ہے۔ اس سے پہلے سعودی عرب کے باشندے محمد العصری نے 1500 موتیوں پر مشتمل 150 میٹر لمبی تسبیح بنائی تھی۔

بشکریہ روزنامہ منصف
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہو سکتا ہے
میرے پاس 100 موتیوں والی ایک تسبیح ہے جو تقریبا وزن کے بغیر ہی ہے اس کا میٹریل کچھ خاص ہوگا
 
Top