ایک سال بعد

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ابھی نہ ہی جایا جائے تو بہتر کہ منصب وزارت بجلی و پانی پر تاحال راجہ پرویز کا قبضہ ہے ۔ “پرویز“ کس قدر “مبارک“ نام ثابت ہو رہا ہے ۔
:cool:
:cool:
وسلام

جی اتنی جلدی تو نہیں جانا انشاءاللہ رمضان میں جانے کا پروگرام ہے تب تک ہو سکتاہے یا تو بجلی آ جائے گی یا پھر پکی چلی جائے گی
 

عسکری

معطل
اپنی “ترکڑی“ میں ہی سب کو نا تولا کریں جناب ، جس تن لاگے وہی جانے ۔ یہ گند تو قریب قریب ہر جگہ پھیلا ہوا ہے ۔ بڑی احتیاط کے باوجود کہیں نہ کہیں تھوڑا زیادہ بندہ شکار ہو ہی جاتا ہے ۔
یاد آیا ، علی نے پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کر لی ہے ۔
وسلام

آفس کام کے لیے ہوتا ہے اور سیاست منع ہے اس ملک میں اور سیدھی بات ہے دنیا جتنا ماتھا لگا لے ہم سے سیاست نہیں کر سکتی جناب۔ علی سے بات کروں گا یاھو پر جلد
 

شمشاد

لائبریرین
اب ٹکٹ لیں یا تب لیں، مہنگی ہی ملے گی۔ ابھی ٹکٹ لیں گے تو سیٹ مل جائے گی، رمضان میں سیٹ ملنی بہت مشکل ہے۔
 

وجی

لائبریرین
کیا کہ رہے ہیں شمشاد بھائی یہ کوئی ریل سے تھوڑی آئینگے
انہوں نے جہاز سے آنا ہے اوراس پر ٹکٹ مل گئی تو سمجھیں سیٹ بھی مل گئی
 

شمشاد

لائبریرین
جناب رمضان میں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ عید اپنے وطن میں جا کر منائے اس لیے رش ہو جاتا ہے اور سیٹ کا ملنا ناممکن تو نہیں محال ضرور ہوتا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
اسی لیئے تو کہ رہا ہوں ابھی سے بوک کروائینگے سیٹ تو مل جائے گی آرام سے
 

شمشاد

لائبریرین
میں یہ بتا دوں کہ رمضان عیدین کے موقع پر فضائی کمپنیاں کم از کم 20 فیصد over booking کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پی آئی اے، اتحاد، گلف ایئر، سعودیہ یہ سب ہوائی کمپنیاں کرتی ہیں۔ اور چھٹیوں کے موسم میں جو کہ جون تا اگست ہوتا ہے اور سردیوں میں دسمبر، یورپی ہوائی کمپنیاں بھی یہی کرتی ہیں۔
 
Top