ایک جملہ کے لطائف

محمداحمد

لائبریرین
ادا تو ہم کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور خدانخواستہ کرتے رہیں گے۔ جو ذمہ دار ہیں، وہ دوسری دنیا میں تو شاید بھریں، یہاں تو سر کڑاھی میں ہے۔
اس دنیا میں لوگوں کو اختیار اسی لیے دیا گیا ہے کہ اُنہیں آزمایا جا سکے۔
 
آڈٹ والوں کا اپنا "حقیقی" آڈٹ ہو جائے تو۔۔۔ اب کیا کہیں۔ اپنے اداروں کے افعال پہ خود ہی شرم آتی ہے۔
بالکل شفاف نہیں کہہ سکتا کہ آڈٹ ہوتا ہوگا لیکن آڈٹ ہوتا ہے
ایمانداری تو پاکستان میں کسی بھی چیز میں نظر نہیں آرہی افسوس کے ساتھ ۔
لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان اداروں میں بھی ہم ہی میں سے نکل کر لوگ آئے ہیں۔
ہر شخص کو اپنا اپنا آڈٹ خود کرنا ہوگا سب سے پہلے کہ واقعی جو بھی کام ہم کررہے ہیں وہ واقعی ہماری کمپنی یا ادارے کی طرف سے دی گئی زمداری کے مطابق ہے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
اس دنیا میں لوگوں کو اختیار اسی لیے دیا گیا ہے کہ اُنہیں آزمایا جا سکے۔

آخر لڑی اپنے موضوع پر واپس آئی

مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق اللہ نے انسان کو اختیار اسی لیے دیا ہے کہ اس کی آزمائش مقصود تھی کہ اگر اختیار نہ ہوتا تو آزمائش کیسی۔

فرشتے اپنی مرضی کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ اس لیے ان کی کوئی آزمائش بھی نہیں ہے۔
 
زیک

مسافر

اور پھر پٹری سے اتر گئی
 
نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ ایک لائن کے لطیفے کی بجائے قدرے طویل اور سنجیدہ گفتگو ہو رہی ہے۔ ایک ہی دن میں پانچ مرتبہ مراسلات رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ خیال رکھیں، بصورت دیگر مجھے اس تھریڈ کو مقفل کرنا پڑے گا۔
 
سید عمران

محفلین

لڑی مقفل کرنے سے بہتر ہے غیر متعلقہ مراسلات حذف کردئیے جائیں!!!
 
پٹڑی پر واپس لانے کے لیے ۔۔۔
ایک بچے سے استاد نے پوچھا کہ پانچ مزدور ایک کھیت سے تین گھنٹوں میں گندم کاٹ لیتے ہیں۔اگر پانچ مزدور اور شامل کر لیے جائیں تو اسی کھیت سے گندم کاٹنے کے لیے کتنا وقت لگے گا؟
بچہ بولا کہ سر! مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ جب ایک دفعہ گندم کاٹی جا چکی ہے تو مزید مزدور لگانے کی ضرورت کیا ہے؟
 
اگر اس لطیفہ کو ہانچ سے تقسیم کریں تو یہ بآسانی ایک جملہ کا لطیفہ بن جائے!!!
 
Top