ایک جملہ کے لطائف

قیصرانی

لائبریرین
کالے بٹ سے ایک صاحب یاد آئے، پراپرٹی کا کام کیا کرتے تھے اور نہایت زیرک اور جہاندیدہ انسان تھے۔ کہتے تھے، اندھے، لولے، لنگڑے، بہرے اور گونگے شخص کے ساتھ کاروباری معاملات کرتے ہوئے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے، کہ اس کی ایک رگ فالتو ہوتی ہے۔ پھر اپنے ہی بیان مین اضافہ کرتے ہوئے اس فہرست کو 'کالے سید' اور 'چٹے مصلی' تک بڑھا دیتے تھے۔
ایک بار وجہ پوچھی تو کہنے لگے، سُچا سید کالا نہیں ہو گا، اور سُچا مصلی چٹا نہیں ہو گا۔ اگر کوئی ہے تو دو نمبر ہے (واللہ عالم بالصواب)
ل و ل
 

تجمل حسین

محفلین

قیصرانی

لائبریرین
سوشل میڈیا پر ان لوگوں کی بھی سالگرہ منائی جا رہی ہوتی ہے جنھیں گھر والے اکثر کہتے رہتے ہیں 'توں جمدا ای نا تے چنگا سی'
مغرب میں یہی بات ایک اور انداز سے کہی جاتی ہے۔ احباب کی شائستگی اس کی متحمل نہیں ہو سکے گی، ورنہ ‘الف گرا دیتا‘
 

یوسف سلطان

محفلین
دماغی صحت کے لئے یہ ضروری سمجتا ہوں کہ انسان کو پابندی سے صحیح غذا اور غلط مشورہ ملتا رہے۔اس سے ذہنی توازن قائم رہتا ہے۔
مشتاق احمد یوسفی
 
ﭘﺘﺎ نہیں ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮگی
ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻓﻮﭨﻮ فیس بک پر ﺍﭖ ﻟﻮﮈ نہیں ﮐﯽ ۰۰۰!!
 
Top