ایک جملہ کے لطائف

اس میں نہ فخر کی بات ہے نہ شکر کی۔ وہ بھی ہمارے برابر کے انسان ہیں
یہ یقینا شکر کا مقام ہے ۔ اگر آپ کسی نعمت کا شکر ادا کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کسی ایسے کی تحقیر کر رہے ہیں جس کے پاس یہ نعمت نہیں ہے۔
 
یاز

محفلین
کچھ لوگوں کے لیے آپ جان بھی دے دیں تو وہ پھر بھی کہیں گے " یہ ٹھیک سے نہیں مرا "
یہ کوئی لطیفہ نہیں جناب مکرمی و محترمی محمد عدنان اکبری نقیبی یہ انتہائی تلخ حقیقت ہے ۔۔ میں اس جملہ کو ایسے کہتا ہوں کہ اگر آپ ایسے لوگوں کوروزانہ کی بنیاد پر اپنا خون دیتے رہو جس دن آپ کا اپنا خون ختم ہوجائے گا وہ حقیقتاً آپ کے دشمن ہو جائیں گے۔

واہ واہ۔
یہ تو ہمارے معاشرے کی تلخ، المناک (اور شرمناک وغیرہ) حقیقت ہے جناب۔
ویسے بغور دیکھیں تو زیادہ تر یک جملہ لطائف حقیقت پر ہی مبنی ہوتے ہیں۔
 
واہ واہ۔
یہ تو ہمارے معاشرے کی تلخ، المناک (اور شرمناک وغیرہ) حقیقت ہے جناب۔
ویسے بغور دیکھیں تو زیادہ تر یک جملہ لطائف حقیقت پر ہی مبنی ہوتے ہیں۔

لطائف یہاں ہنسی یامسکراہٹ کیلئے ہیں۔ نا کہ رلانے اور رنجیدہ کرنے کیلئے۔
 
یاز

محفلین
کچھ لوگ مذہب کے نام پر لڑتے ہیں، کچھ لوگ پیسوں کے لیے لڑتے ہیں، کچھ ذات پات کی خاطر لڑتے ہیں، صرف میاں بیوی ہیں جو پورے خلوص کے ساتھ بغیر کسی وجہ کے لڑتے ہیں.
 
محمد وارث

لائبریرین
کچھ لوگ مذہب کے نام پر لڑتے ہیں، کچھ لوگ پیسوں کے لیے لڑتے ہیں، کچھ ذات پات کی خاطر لڑتے ہیں، صرف میاں بیوی ہیں جو پورے خلوص کے ساتھ بغیر کسی وجہ کے لڑتے ہیں.
ڈیڑھ دو دہائیاں شادی کو گزر جائیں تو بس پھر لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ! :p
 
شاہد شاہ

محفلین
کچھ لوگ مذہب کے نام پر لڑتے ہیں، کچھ لوگ پیسوں کے لیے لڑتے ہیں، کچھ ذات پات کی خاطر لڑتے ہیں، صرف میاں بیوی ہیں جو پورے خلوص کے ساتھ بغیر کسی وجہ کے لڑتے ہیں.
مکمل غیر متفق! میاں بیوی اپنی انا کے بت کیلئے لڑتے ہیں
 
Top