ایک بے مثال فورم

مانی چیمہ

محفلین
سب ساتھیوں کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ میں بہت سارے دوسرے فورمز کا ممبر بھی رہا ہوں ، تقریبا 3 سال سے مختلف ناموں سے کچھ فورمز پر آنا جانا رہا ہے ، لیکن ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ اردو محفل ایک بے مثال فورم ہے ، دعا ہے اللہ تعالیٰ اس فورم کو تاقیامت ترقی کی مزلیں عطا کرتے رہیں ، اور اسکے چلانے والوں کو اور اس پر آنے جانے والوں بھی سرچشمہ علم و عمل بنا دیں آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ مانی، آپ کو یہاں تشریف لائے ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں لیکن آپ کا یہاں خوب دل گیا ہے۔ ہمارا مقصد یہاں علمی اور تحقیقی ماحول کو پروان چڑھانا ہے جہاں سب ایک دوسرے سے کچھ سیکھ سکیں۔ اسی لیے ہم علم دوست شخصیات کو یہاں ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مثال آپکے سامنے ہے وجی صاحب
عزیز امین، آپ کو آخر کیوں یہاں اجنبیت محسوس ہوتی ہے۔ آپ یہاں بہت مقبول ہیں۔ آپ کی مقبولیت اور فعالیت کا ثبوت تو آپ کے نام کے ساتھ ڈسپلے ہونے والا فعالیت کا ایوارڈ بھی ہے۔ :)
 
خوش آمدید مانی چیمہ! امید ہے کہ آپ کا دل یہاں اسی طرح لگارہے گا اور آپ اردو محفل پر باقاعدگی سے حاضری دیں گے۔


عزیز امین! چلیں آپ بتادیں کوئی ایسا فورم جو آپ کو مثالی لگتا ہو۔۔۔ یا سارے فورمز ہی آپ کو اجنبی اجنبی لگتے ہیں؟ :rolleyes:
 

طالوت

محفلین
سب ساتھیوں کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ میں بہت سارے دوسرے فورمز کا ممبر بھی رہا ہوں ، تقریبا 3 سال سے مختلف ناموں سے کچھ فورمز پر آنا جانا رہا ہے ، لیکن ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ اردو محفل ایک بے مثال فورم ہے ، دعا ہے اللہ تعالیٰ اس فورم کو تاقیامت ترقی کی مزلیں عطا کرتے رہیں ، اور اسکے چلانے والوں کو اور اس پر آنے جانے والوں بھی سرچشمہ علم و عمل بنا دیں آمین
اس میں کوئی شک نہیں ۔۔ اردو محفل نہایت اعلٰی معیار کا فورم ہے ۔۔
پر مجھے یہ فورم کبھی کبھی اجنبی اجنبی سا لگتا ہے؟
نِکے ذرا داد جی کی بندوق تو پکڑانا :devil:
وسلام
 

مانی چیمہ

محفلین
السلام علیکم طالوت بھائی
میری درخواست ہے کہ مختلف قسم کے ہاسوں کے متعلق ایک اچھا مضمون ٹکا دیں (شیطانی ، وغیرہ ،وغیرہ )
 

طالوت

محفلین
تجویز بری نہیں اگر موڈ بن جائے ۔۔ ویسے بھی یہ مضمون مزاحیہ ہی ہو سکتا ہے کہ اس موضوع پر سنجیدگی مہنگی پڑ سکتی ہے ۔۔ اور میری حس مزاح بڑی لاغر اور کمزور ہے۔۔
وسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کی نیک تمناؤں کیلیے بہت شکریہ مانی چیمہ صاحب، ہم بھی اس محفل کے قتیل ہیں اور خوشی ہوتی ہے کسی اور قتیل کو دیکھ کر :)



خلوص کو شاید کبھی منزل نہ مل سکے
وابستہ ہے مفاد ہر دوستی کے ساتھ

یہ شعر مجھے بہت اچھا لگا، لیکن شاید کچھ یوں ہوگا:

شاید کبھی خلوص کو منزل نہ مل سکے
وابستہ ہے مفاد ہر اک دوستی کے ساتھ
 

شمشاد

لائبریرین
مانی صاحب آپ سے تعارف حاصل نہیں ہوا۔ ذرا "تعارف" کے زمرے میں اپنا تعارف تو دیں۔

اردو محفل کے متعلق آپ کے خیالات جان کر خوشی ہوئی۔ نبیل بھائی نے بتا ہی دیا ہے کہ اردو محفل کے اغراض و مقاصد کیا ہیں۔

ظہیر بھائی کے ساتھ آپ کے مکالمات سے محسوس ہوا ہے کہ خوب نبھے گی۔

خوش رہیں۔
 
Top