ایک ایسا پرندا جو تقریباً ہر آواز نکال سکتا ہے!

arifkarim

معطل
lyrebird قدرت کا ایک شاہکار پرندہ ہے۔ جو کہ سرزمین آسڑیلیا میں پایا جاتا ہے۔ اسکے عضو آواز اس قدر کمپلکس ہیں کہ اسکو کوئی بھی آواز کاپی کرنے میں ذرا سی بھی مشکل نہیں ہوتی۔ خواہ وہ دوسرے حیوانوں، انسانوں یا مشینوں وغیرہ کی انتہائی مشکل ترین آوازیں ہی کیوں نہ ہو!
اس ضمن میں کچھ ہلا دینے والی ویڈیوز دیکھئے:

اس سے پہلے کہ اس پرندہ کی ’’دریافت‘‘ کا ’’روحانی‘‘ استعمال علما حضرات شروع کریں۔ میں یہاں سے نکلتا ہوں :)
 
رانا

محفلین
بہت ہی حیران کن ہے۔ اتنی عمدہ شئیرنگ پر شکریہ عارف صاحب۔ یہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد بھی مجھے یقین کرنا مشکل ہورہا تھا میں سمجھا کہ شائد کسی نے آرٹیفیشل ویڈیو بنادی ہے۔ لیکن پھر جب وکی پیڈیا پراسٹڈی کیا تو یقین کرنا ہی پڑا۔ واقعی شاہکار پرندہ ہے۔ لگتا ہے مظہرکلیم نے عمران کے گلے میں اسی کے خلیات کی پیوندکاری کی ہوئی ہے۔:)
 
محترم عارف کریم صاحب
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی عمدہ تحقیق ادھر پیش کی جناب اگر کچھ اس پرندے کے کمالات کا روحانی طور پر جائزہ لیا جارہا ہے آپ بے فکر رہیں :)
 
arifkarim

معطل
بہت ہی حیران کن ہے۔ اتنی عمدہ شئیرنگ پر شکریہ عارف صاحب۔ یہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد بھی مجھے یقین کرنا مشکل ہورہا تھا میں سمجھا کہ شائد کسی نے آرٹیفیشل ویڈیو بنادی ہے۔ لیکن پھر جب وکی پیڈیا پراسٹڈی کیا تو یقین کرنا ہی پڑا۔ واقعی شاہکار پرندہ ہے۔ لگتا ہے مظہرکلیم نے عمران کے گلے میں اسی کے خلیات کی پیوندکاری کی ہوئی ہے۔:)

شروع میں خاکسار بھی یہی سمجھا تھا۔ کیونکہ گرگٹ کے بدلتے رنگوں والی ویڈیو میں ایک بار تھوڑا سا دھوکہ کھا چکا تھا۔ اسلئے کئی ملٹی سورسز کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ واقعتاً اس انمول پرندہ میں قریباً ہر اک قدرتی و مصنوعی طور پر موجود آوازوں کو نقل کرنے کی صلاحیت موجود ہے!
گرتے درختوں کو کاٹنے والی مشین سے لیکر انسانی ہاتھ سے بنی اعلیٰ پایہ کی موسیقی تک، ہر اقسام کی آواز کو بہت حد تک نکل کر سکتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
یہ تو سراسر دھوکہ دہی کے کام کرتا ہے ، دماغ کی دہی بنا دی اس نے:)
واقعی کمال کی مخلوق ہے ، چونکا دینے والی ، سکتا کر دینے والی ، ناقابل یقین ۔
وسلام
 
Top