ایک اور تازہ غزل

غزل

پھر اسے الوداع کہا میں نے
خود سے خود کو جدا کیا میں نے

ما ننا دل کا فیصلہ ہے اب
کر لیا ہے یہ فیصلہ میں نے

مشکلوں سے جسے قریب کیا
عجلتوں میں گنوا دیا میں نے

کتنے نزدیک سے اسے دیکھا
درمیاں رکھ کے فاصلہ میں نے



ایک چپ کام کر گئی کتنا
جیسے سب کچھ ہی کہہ دیا میں نے​
 

مغزل

محفلین
پھر اسے الوداع کہا میں نے
خود سے خود کو جدا کیا میں نے

بھیا مصرع اولی میں آپ نے الوداع -- الودا باندھا ہے ، عین بروزنِ غین ہوتی ہے ۔۔ لہذا نا موزوں ہوگیا ۔ یہ میری کم علمی ہے ۔۔ بات غلط بھی ہوسکتی ہے

ما ننا دل کا فیصلہ ہے اب
کر لیا ہے یہ فیصلہ میں نے

مشکلوں سے جسے قریب کیا
عجلتوں میں گنوا دیا میں نے

کتنے نزدیک سے اسے دیکھا
درمیاں رکھ کے فاصلہ میں نے

ایک چپ کام کر گئی کتنا
جیسے سب کچھ ہی کہہ دیا میں نے

باقی غزل خوب ہے ۔ داد حاضر ہے ۔۔ گر قبول افتد ۔
اللہ کرے زورِ قلم مشقِ‌سخن تیز۔ اس وقت کچھ عجلت میں‌ہوں ۔۔ کل دوبارہ حاضر ہوتا ہوں ۔
والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
کتنے نزدیک سے اسے دیکھا
درمیاں رکھ کے فاصلہ میں نے

لا جواب، بہت خوب!

اور پیشِ مطلع میں آپ کو کوئی اور لفظ تو 'لگانا' ہی پڑے گا وگرنہ کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی آپ کو ضرور یاد دلاتا رہے گا اس سے "بہتر" لفظ ڈھونڈنے کیلیے!
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم سلیمان جاذب جی
ماشااللہ
بہت خوب

،،،،،،،،
ایک چپ کام کر گئی کتنا
جیسے سب کچھ ہی کہہ دیا میں نے
۔۔۔۔
زبردست
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لاجواب جناب لا جواب کیا بات آپ کی بہت خوب بہت اچھی غزل ہے میری طرف سے مبارک باد قبول کریں اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب فرمائیں آمین اسی طرح لکھتے رہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
نعمان صاحب مجھے شک پڑ رہا ہے کہ آپ کا اشارہ اس خاکسار کی طرف ہے، لیکن یار خدا را مجھے اسطرح سے مت لکھیں، آپ مجھے وارث، محمد وارث، وارث صاحب، وارث بھائی، اوئے وارث یا جو دل میں آئے لکھیئے لیکن سچ بات یہ ہے کہ مجھے اس طرح سے مخاطب کیے جانا زہر لگتا ہے :)
 

محمد نعمان

محفلین
ٹھیک ہے وارث بھائی اتنی زیادہ اپنائیت دینے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔دراصل مجھے آپکو ایسا کہنا بہت اچھا لگتا ہے کیوں کہ اس سے زیادہ مجھے کوئی ایسا لفظ مل نہیں رہا جس سے میرے دل میں آپ کے لیے عزت کو کچھ نمائش مل سکے۔ مگر آپ کہتے ہیں تو ٹھیک ہے آپ کو وارث بھائی یا بھیا کہ دیا کروں گا۔۔۔۔مگر مزہ نہیں آئے گا کہ میں دوسروں کو بھی ایسا ہی کہہ کے مخاطب کرتا ہوں کوئی فرق تو ہونا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سبھی بھائیوں کی مہربانی جب تک میں اپنے مطلع کے ساتھ آیا تب تک مطلع آیا چکا تھا میں وارث بھائی کا شکر گزار ہوں اور مغل بھائی کا ممنون
اس غزل کے ساتھ آپ کی محبت دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگا
ایک بات جو میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں نے ایک تازہ غزل کہی ہے کیسے کہہ دی پتہ نہیں بس ایک لَے دماغ میں آئی اور غزل کہہ دی بس
آپ لوگ اگر مناسب سمجھیں تو اس پر بھی اپنی آراء دے دیں
مجھے بہت خوشی ہو گی
اس کت لیے ایک الگ دھا گا کھول رہا ہوں
 

مغزل

محفلین
شکریہ سلیمان بھائی ۔ آپ کی محبت ہے ورنہ میں کیا میری اوقات کیا ۔
والسلام
 
Top