ایک اسکول کی بچی کے سوالات۔۔۔

جیا راؤ

محفلین
اہلِ محفل ان سوالات کے جوابات ارسال فرمائیے۔۔۔ :confused::confused:

ہمارا قومی پھول چنبیلی کیوں‌ہے؟:rolleyes:

ہماری قومی زبان اردو کیوں ہے؟:rolleyes:

ہمارا قومی کھیل ہاکی کیوں‌ہے؟
:rolleyes:
 
زین

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:)
 
زین

لائبریرین
اچھا ! تو اس بارے میں ہم ہمخیال ہیں۔
:grin:
ویسے بچی ان جوابات سے مطمئن بھی ہوئی یا نہیں‌؟
 
زین

لائبریرین
ہاہاہا۔
میں اپنا پیغام پورا لکھنا بھول گیا تھا، آپ اوپر پیغام دوبارہ پڑھ لیجئے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اہلِ محفل ان سوالات کے جوابات ارسال فرمائیے۔۔۔ :confused::confused:

ہمارا قومی پھول چنبیلی کیوں‌ہے؟:rolleyes:

ہماری قومی زبان اردو کیوں ہے؟:rolleyes:

ہمارا قومی کھیل ہاکی کیوں‌ہے؟
:rolleyes:

وہ کیا ہے کہ جب پھولوں کو چننے کی باری آئی تو بس چنبیلی کا ہی پھول بچا تھا سو وہ ہم نے اپنا قومی پھول بنا لیا۔

اردو زبان ایک لشکری زبان ہے، چونکہ پاکستان بننے کےوقت پاکستان کی ابھی اپنی کوئی قومی زبان وجود میں نہیں آئی تھی لیکن زبان بتانا ضروری تھا، اس لیے اردو کو اپنا لیا۔

ہاکی اس وقت ایک سستا کھیل تھا اس لیے اس کو بھی اپنا لیا۔

اسی طرح اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں جنہیں اپنا لیا گیا تھا لیکن اب بدل نہیں سکتے۔
 
علی ذاکر

محفلین
اصل پيغام ارسال کردہ از: جیا راؤ پيغام ديکھيے
اہلِ محفل ان سوالات کے جوابات ارسال فرمائیے۔۔۔

ہمارا قومی پھول چنبیلی کیوں‌ہے؟ کیونکہ کیونکہ یہ کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں!

ہماری قومی زبان اردو کیوں ہے؟ کیونکہ ہم انگلش ،فرنچ،جرمن،اٹالین زبان بول نہی ںسکتے!

ہمارا قومی کھیل ہاکی کیوں‌ہے؟ کیونکہ اسے اور کوئ کھیلتا نہیں ہے!

امید ہے جیاء کے آپ کو آپکے سوالوں کا درست جواب مل گیا ہو گا!
ماسلام
 
بہت خوب۔۔۔۔ !
نشانذدہ جواب بہت پسند آیا۔۔۔۔ :grin:
 
جیا راؤ

محفلین
اصل پيغام ارسال کردہ از: جیا راؤ پيغام ديکھيے
اہلِ محفل ان سوالات کے جوابات ارسال فرمائیے۔۔۔

ہمارا قومی پھول چنبیلی کیوں‌ہے؟ کیونکہ کیونکہ یہ کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں!

ہماری قومی زبان اردو کیوں ہے؟ کیونکہ ہم انگلش ،فرنچ،جرمن،اٹالین زبان بول نہی ںسکتے!

ہمارا قومی کھیل ہاکی کیوں‌ہے؟ کیونکہ اسے اور کوئ کھیلتا نہیں ہے!

امید ہے جیاء کے آپ کو آپکے سوالوں کا درست جواب مل گیا ہو گا!
ماسلام

جی سب ہی لوگوں نے ماشاءاللہ بہت ہی "خوب" جواب دئیے ہیں۔۔۔۔
بہت شکریہ آپ کا بھی۔۔۔ :biggrin:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیں اردو زبان کے متعلق جو میں نے "میری ڈائری کا ایک ورق" لکھا تھا، یہاں بھی لکھتا ہوں۔

یہ اردو زبان بھی خوب ہے۔ کہیں پیدا ہوئی، کہیں پروان چڑھی، کہیں پناہ لی، کہیں نزاکتوں سے بھر گئی، کہیں لچھے دار ہوئی، کہیں اس پر جوتم پیزار ہوئی، الفاظ میں باریکی، جملوں کی بناوٹ، ادائیگی میں لگاوٹ، نِت نئے جنم لیتی گئی، ہر روپ میں نکھرتی گئی۔ دلوں میں اترتی گئی، زبان پر چڑھتی گئی، کانوں میں رس گھولتی، خیالوں کے پرئے باندھے ذہنوں کے جھروکوں میں سجی، کبھی ہندی کا رنگ، کبھی فارسی کا رنگ، کبھی عربی کی بلاغت - - - - -

- - - دربار میں گئی تو بندی کورنش بجا لائی، شاہی زبان سے نکلی تو فرمانِ ظلِ الٰہی قلعہ معلٰی کی زبان کہلائی :
- - - ہم ہیں اردوئے معّلٰی کے زباں داں اے عرش

گلی کوچوں میں گئی، خواص و عام میں پھیلی، کنجڑے قصائیوں کی زبان، بھٹیارنوں کی لڑائی، “کرخندار“ کی “ آریا - جاریا“، شرفا کی “ آپ جناب “، نوابوں کی زبان، بگڑے رئیسوں کی زبان - - - - - -

- - - - زبان دانی کا دعوہ کہیں اور تنبیہ کہیں :

مصرعہ : کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے

سازوں میں چھڑی، سُر میں رچی، گلے میں اُتری، انگ انگ سے پھوٹی، شاعرانہ طبیعت کچھ اور مچلی، زورِ قلم اور زیادہ، کسی کے گھر کی لونڈی بنی تو کسی زبان پر کبھی نہ چڑھی :

- - - میرے محبوب توہرے پردہ نسینی کی کسم
- - - میں نے اسکن کی قطارن میں توہکے دیکھلئی

- - - ہندی کا انگ لیا، برج بھاشا کا سنگ ہوا، خسروین جاگی :

مصرعہ : تن میرا من پیہوا، دو بھئی اک رنگ

فارسی کی شیرینی ملی اور یوں گھلی کہ :

- - - آساں کہنے کی کرتے ہیں فرمائیش
- - - گوئم مشکل وگرنہ گوئم مشکل

عربی سے جان پڑی :

- - - ہم نے کی سب معاف بے ادبی
- - - سبقت رحمتی علٰی غضبی

انگریزی کو بھی سمو لیا، دلاور فگار نے کسی سوٹ پوش سے پوچھا کہ آپ ہیں کوئی سارجنٹ، کہنے لگے کہ اپکو معلوم بھی نہیں “ آئی ایم دی ہیڈ آف دی اردو ڈیپارٹمنٹ“

- - - زبان خوب سے خوب تر ہوئی، شاعری نے کچھ اور رنگ بھرا، ایک تو حسن ہو اس پر بیان کس کا، حُسن دو آتشہ، عشق دیوانہ ہوا، ہیرے کا جگر پھول کی پتی سے کاٹا، بلبل کے پر رگِ گل سے باندھے، دہلی کی زبان، لکھنئو کے تکلفات، دکن کی باتیں بھل بھلیاں، جو بولے تو پوچھا “ کیا بول کے بولے“

گاڑی تیزی سے جا رہی تھی، ڈرائیور کوئی قصہ سنا رہا تھا، ہم اپنے خیالوں میں بالکل ہی کھوئے ہوئے ہوں گے اور شائد ہنکارا بھرنا بھول گئے ہوں گے، اس لیئے گردن موڑ کر کہا، “ ٹھیک ہے نا سر، بے نکوف کے ساتھ بے نکوف تو بننا ہی پڑتا ہے۔“
 
جیا راؤ

محفلین
واہ۔۔۔۔۔ زبردست۔۔!!
بہت ہی خوب تحریر ہے۔۔ !
غالباً آپ کی پہلی تحریر پڑھی ہم نے اتنے عرصے میں۔۔:biggrin:
 
تعبیر

محفلین
ویسے بچی کے یہ سوال سن کر اسکول کے اس استاد نے اپنا ٹپیکل انداز نہیں دکھایا یعنی جب کسی استاد کو کچھ سمجھ نہیں آتا تو یا تو وہ ڈنڈے کا استعمال کرتے ہیں یا کلاس سے باہر نکال دیتے ہیں یا کوئی اور سزا خاص کر اس بات پر یہ سزا ہو سکتی تھی کہ یہ سب جوابات سو سو دفعہ لکھ کر آؤ اسکے بعد اپنے یہ سوال دہرانا :laughing:
 
Top