ایم کیو ایم کو شکست

ساجد اقبال کچھ تو خیال کیا کریں کیا پوسٹ کر دیا آپ نے؟ میں تو ہنس ہنس کر بے حال ہو رہا ہوں۔۔۔ کیا بات لکھی ہے کیا بات ہے۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ یہ بھی فوجیوں کا ایجنٹ ہے وسعت اللہ خان۔ :grin:

یہ تو ان کا ایجنٹ ہے جن کے خود فوجی ایجنٹ رہے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
اس معاملے کا ایک پہلو اور بھی ہو سکتا ہے۔ شاید آصف زرداری کو اندازہ ہو گیا ہے کہ مخلوط حکومت کے خلاف سازش ہو سکتی ہے اس لیے وہ ہر ممکن غبارے سے ہوا نکال رہے ہیں؟ شاید اس لیے کہ خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھ میں کوئی پتہ باقی نہ رہے؟
شاید اسی لیے میاں نوازشریف بھی ان کی خاموش حمایت کر رہے ہیں اور کھل کر نہیں بول رہے۔
 

arifkarim

معطل
ایم کیو ایم کا لیڈر پاکستان کیوں نہیں آتا؟ اسے زندگی زیادہ عزیز ہے یا سیاست؟
بے نظیر کو سیاست زیادہ عزیز تھی۔ اور اسی نے محترمہ کی جان لے لی!
 

شمشاد

لائبریرین
اب آ جائے گا، ذرا زرداری کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہو جائے اور تمام مقدمات میں زرداری کی طرح بری ہو جائے۔
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
کراچی پاکستان کا ایک شہر ہے اس شہر میں اگر آپ کے پیچھے 200 لوگ ہونگے تو 200 میرے پیچھے بھی ہونگے
کراچی میں جو رہتے ہیں وہ م ق م کی کارستانیوں سے باخوبی واقف ہیں
اس الیکشن میں اگر ان کو زیادہ ووٹ ملے ہیں تو اس میں یہ جماعت اسلامی کے بائیکوٹ کا بھی بہت عمل دخل ہے اب جناب ان کا ووٹ بینک یہ تو بہت آسان کام ہے انکے لئے
اس الیکسن سے پہلے تمام دکانوں پر چٹیں گئیں جن پر پیسوں کا لکھا تھا جو یونٹ میں دینے کو کہا گیا تھا کچھ حضرات نے یہ بھی لکھا کہ م ق م کہ ہوتے ہوے امن تو تھا
جناب جن کو پیسے ملنے آسان ہوں جائیں وہ کیوں حالات خراب کرییں گے اور رہی بات شہری حکومت کی تو جناب میرے خیال میں اگر پہلے نعمت اللہ خان نے کام نہ کیا ہوتا تو
یہ اتنا کام نہیں کرسکتے تھے اور نعمت اللہ خان نے جس ماحول میں کام کیا وہ اور مصطفی کمال کو جو ماحول ملا اس میں بہت فرق ہے
م ق م کی دہشت گردی کسی سے چھپی نہیں ہے 12 مئی کو جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے
اللہ خیر کرے
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ کچھ لوگوں کو جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے کی عادت ہوتی ہے۔ اس طرح وہ اپنے دل کو بہلاتے رہتے ہیں۔
 
ٹھیک ہے ۔ عنوان تبدیل کرلیا ہے۔
میرے حساب سے ایم کیوایم کو اپوزیشن میں‌بیٹھنا چاہیے تھا اور پی پی پی کو حکومت بنانی چاہیے تھی۔ مگر بلیک میلرز کی بدمعاشی کی وجہ سے پی پی پی کو مجبورا اس مکھی کو بھی دودھ کے ساتھ نگلنا پڑے گا
آپ مسلسل لطائف سناتے رہتے ہیں۔۔۔ بہت شکریہ ماحول خوشگوار رکھنے کا۔
 

ابوشامل

محفلین
اصل میں دونوں جماعتوں کو کچھ مسائل کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کو یہ کہ اب اس کے پاس کوئی کرشماتی شخصیت نہیں، ذوالفقار اور بے نظیر بھٹو جیسی، جس کا کہا ہوا پتھر پر لکیر ہو جائے اور جماعت میں کسی کو اس کی مخالفت کرنے کا حوصلہ نہ ہو اب آصف زرداری انتہائی احتیاط کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں اور اندرونی اور بیرونی محاذ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب متحدہ کا مسئلہ یہ ہے کہ حکومت میں نہ ہونے کی صورت میں یا اس کی مخالفت کی صورت میں اسے 12 مئی اور دیگر درجنوں مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔ اور ایک تیسرا factor جو اس سلسلے میں سب سے زیادہ اہم ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ ہر گز نہیں چاہتا کہ "روشن خیال" جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف لڑ کر اپنی قوتیں ضائع کریں اس لیے امریکی وفد نے حالیہ دورے میں نہ صرف کراچی آ کر عشرت العباد سے ملاقات کی بلکہ مصطفٰی "کدال" (کمال) سے بھی ملاقات کی جو اس امر کی گواہی ہے کہ متحدہ امریکہ کی "Good Book" کا حصہ ہے اور وہ بہرصورت اسے اقتدار میں دیکھنا چاہتا ہے۔ نائن زیرو پر چند روز قبل آصف زرداری کی آمد پر جو "مزاحیہ فلم" اور "ڈرامہ" دیکھنے کو ملا وہ اس امر کی گواہ ہے کہ دونوں پر "اوپر" سے دباؤ ہے۔ دوسری طرف امریکہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ مسلم لیگ ن جیسی "قدامت پسند" جماعتیں اقتدار پر اس حد تک اثر انداز ہو جائیں کہ ان کی غیر موجودگی میں حکومتی نظام زمین بوس ہو جائے اور اگر کل کلاں کو نواز شریف حکومت سے علیحدگی کا کوئی منصوبہ بھی بنائیں تو متحدہ جیسی جماعتوں کی موجودگی کے باعث ان کی نشستوں کا فائدہ اٹھا جائے اور معاملہ کم از کم حکومت کی رخصتی تک نہ پہنچے۔ ویسے بھائیوں یہ سیاست ہے اس میں اخلاص نامی کوئی چیز نہیں ہوتی، کوئی کسی کا مخلص نہیں کل ایک دوسرے کو قاتل کہنے والے آج ایک دوسرے کے بھائی بنے ہوئے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے تو اس چوں چوں‌کے مربے پر حیرت ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم نے سابقہ چیف جسٹس کی کراچی آمد پر جو کچھ تماشہ کیا تھا، اب پی پی کی طرف سے اسی سابقہ چیف جسٹس کی بحالی کے بعد اس کا وجود کیا رنگ لے گا؟ یا پھر ججوں‌کی بحالی ایک ڈرامہ ہے؟
 
اب آ جائے گا، ذرا زرداری کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہو جائے اور تمام مقدمات میں زرداری کی طرح بری ہو جائے۔

یہ ہوئی نہ عقل کی بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمباس جہاں سے گھومنا شروع ہوا تھا اب وہیں پر دائرہ مکمل کر رہا ہے۔۔۔ اب پھر سے سب ازاد ہونگے ۔۔۔ اس کے چند سال بعد پھر بھاگ رہے ہونگے۔۔۔
 
مجھے تو اس چوں چوں‌کے مربے پر حیرت ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم نے سابقہ چیف جسٹس کی کراچی آمد پر جو کچھ تماشہ کیا تھا، اب پی پی کی طرف سے اسی سابقہ چیف جسٹس کی بحالی کے بعد اس کا وجود کیا رنگ لے گا؟ یا پھر ججوں‌کی بحالی ایک ڈرامہ ہے؟

جی قیصرانی بھائی۔۔۔۔ اس چوں چوں کے مربے میں ایک بڑی خاموش سیاسی تبدیلی بھی ہے۔۔۔۔ امریکہ کی ایک پسندیدہ جماعت "جماعت اسلامی" کو ابھی ریزو رکھا گیا ہے۔۔۔ دیکھنا یہ ہے امریکہ یہ ٹرمپ کارڈ کس طرح کھیلتا ہے۔۔۔۔ بہرحال اب تک جو کچھ ہوا ہے امریکہ اس میں ایک سو دس فیصد کامیاب ہوا ہے۔۔۔۔ پاکستانیوں کی نفسیات سے وہ واقف ہے۔۔۔۔ اسے جو کچھ کروانا ہوتا ہے ۔۔۔ ان زکوہ زدہ ملاوں سے کرواتا ہے۔۔۔۔ پھر الطاف جیسے بلیک میلروں کی باری اتی ہے۔۔۔۔ تاکہ زرداری جیسے عیاروں کی راہ ہموار کی جا سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کاش یہ قوم تعلیم یافتہ ہوتی
 
ٹھیک ہے ۔ عنوان تبدیل کرلیا ہے۔
میرے حساب سے ایم کیوایم کو اپوزیشن میں‌بیٹھنا چاہیے تھا اور پی پی پی کو حکومت بنانی چاہیے تھی۔ مگر بلیک میلرز کی بدمعاشی کی وجہ سے پی پی پی کو مجبورا اس مکھی کو بھی دودھ کے ساتھ نگلنا پڑے گا

ہمت علی بھائی ! پھر اپ کہتے ہیں کہ میں الزام تراشی کر رہا ہوں ۔۔۔۔ اگر م ق م دہشت گرد ہے تو اتنا بڑا مارجن اسکی جیت میں کہاں سے اتا ہے۔۔۔۔ ووٹ ہمیشہ پردے کے پیچھے دیا جاتا ہے۔۔۔۔ جس کے ساتھ جبر ہوگا وہ کیسے ووٹ دےگا۔۔۔۔ اپ پ پ پ نے م ق م سے اتحاد کیوں کیا ۔۔۔ ظالم کا صرف ظالم دیتا ہے۔۔۔۔ اپ ایک جمع ایک کو گیارہ کیوں بنا رہے ہیں ۔۔۔۔ پ پ پ اپنے منشور میں بے شک انتہاہی شاندار قومی پارٹی ہے۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پ پ پ ایک قومی جماعت تھی اب نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔ اب وہ زرداری لیگ بن چکی ہے۔۔۔ یہ وہ بندہ ہے جسے بندہ کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے۔۔۔۔ ظفری جن زمینی حقایق کی بات کرتا ہے تو ٹھیک کرتا ہے۔۔۔ اپ پتہ نہیں کس دنیا میں رہتے ہیں۔۔۔۔ قصور صرف اپکا نہیں ہے۔۔۔ یہ ایک قومی المیہ ہے کہ قوم جن کو برا کہتی ہے انہیں کو بڑے مارجن سے جتوا کر لاتی ہے۔۔۔ م ق م کی مثال سب کے سامنے ہے۔۔۔ ایک بار بھر وہ بھاری مارجن سے جیتی ہے۔۔۔۔

میرا اپنا ذاتی خیال تھا کہ ایک بار جماعت اسلامی کہ بھی ووٹ ملنے چاہیئں اور اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ بھاری مارجن سے جیتی ۔۔۔ مگر جو اس کا منشور تھا اس میں ادھا فیصد بھی کام نہ کیا ۔۔۔۔ اج وہی صوبہ سرحد ہے ۔۔۔ عوام مایوس ہوئی اور ایک بار پھر لٹیروں کو جتوا دیا ۔۔۔۔

بے شک یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور میرا ایمان ہے کہ اسی وجہ سے یہ اب تک قائم ہے ورنہ جتنا اسکو لٹا گیا ہے اگر اسکی جگہ کوئی اور ملک ہوتا تو ریزہ ریزہ ہوگیا ہوتا ۔۔۔۔
 
اپ کا خیال غلط تھا۔ حالات جس نہج پر جارہے ہیں‌ لگتا ہے کہ م ق م کا برا وقت شروع ہوگیا۔
شاید مجھے اس تھریڈ کا عنوان واپس تبدیل کرنا پڑے۔
متحدہ کے بدمعاشوں‌کو چین راس نہیں‌اتا۔ ہر وقت بدمعاشی ہر وقت بلیک ملینگ۔
ان کی شیطانیت کو لگام دینی ہی پڑے گی۔
 
قانون لگام دے گا۔ انشاللہ

وہ قانون جس نے زرداری کے کیس معاف کردییے ہیں ؟

ایک بار پھر شاباش ہے اپ کی ہمت پر ۔۔۔ بہت سوچ سمجھ کر اپکا نام رکھا گیا تھا۔۔۔۔ :)

دیر اید درست اید ۔۔۔ پس ثابت ہوا کہ نام کے اثرات ظاہر ہوتے ضرور ہیں خواہ دیر سے ہی سہی۔۔۔

ویسے اپ کم از کم میرے لئے لائق احترام ہیں ۔۔ ہماری نوک جھونک کا برا نا منائیے گا۔۔۔ خوش ریہیے اباد رہیے ۔۔ امین:)
 
Top