ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے بارے میں معلومات چاہیں

انٹرنیٹ پر بلاگز اور فورمز پر مختلف افراد ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں، یا اسے دفاع بھی کہا جا سکتا ہے۔ میں کبھی کراچی گیا نہیں، تاہم بہت سارے میڈیا سورسز سے ایم کیو ایم کے بارے میں اکثر اسی طرح کے الفاظ کثرت سے سنے
  • بھتہ،
  • دہشت گردی
  • اغوا برائے تاوان
  • ٹارگٹ کلنگ
  • قائد تحریک کے غدار کی یہی سزا ہے
  • بوری بند لاشیں

تاہم ایم کیو ایم کی حمایت کرنے والے ارکان ان الزامات کا کم و بیش ہی دفاع کر پاتے ہیں، بلکہ وہ دوسروں پر الزامات کا کیچڑ اچھالنے میں زیادہ سرگرم نظر آتے ہیں، دنیا بھر میں سیاست گندی ہی ہوتی ہے، اور سیاست دانوں اور جرائم کا تعلق بہت گہرا ہے، اییسے میں کسی خطے میں بھی سیاست دان پاک فرشتے ہیں، کہنا ناممکن ہے،

میں اپنی کم معلوماتی کی بنا پر صحیح تجزیہ کرنے سے قاصر ہوں، اس لیے میری تمام ایسے افراد سے گزارش ہے جو ایم کیو ایم کے بار ے میں معلومات رکھتے ہیں، کہ وہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے مثبت کاموں پر اگر روشنی ڈال سکتے ہوں تو میں ان کا ممنون ہوں گا۔

معرض وجود میں آنے کے بعد ایم کیو ایم نے کراچی باسیون یا مہاجروں کے لیے کیا نمایاں خدمات سر انجام دیں، الطاف حسین نے کیا اہم کام کیے اور افراد کے کچھ گروہ الطاف حسین کو اپنا ہیرو یا نجات دہندہ کیوں تصور کرتے ہیں۔

اس سوال کا جواب بھی دیا جائے کہ کیا ایم کیو ایم کا منفی کاموں یا غنڈہ گردی وغیرہ سے کس حد تک رشتہ ہے،
بالکل بھی نہیں، کچھ حد تک یا بہت گہرا رشتہ ہے؟

برائے مہربانی اگر آپ ایم کیو ایم کی حمایت میں دوسروں پر تنقید کرنا چاہتے ہیں تو اس دھاگے میں جواب مت دیں، اگر آپ مثبت جواب دیں گے تو ہو سکتا ہے کہ آپ اور مخالفین کے مابین دوری کسی حد تک کم ہو سکے۔
 
اس بارے میں ایک مضمون یہاں چھپا ہے، لیکن شاید کچھ لوگوں کو اس پر اعتراض ہو ، تو آپ اپنا نقطہ نظر یہاں پیش کریں، اور برائے مہربانی جانبداری سے گریز کریں، جس حد تک ممکن ہو سکے
 

شمشاد

لائبریرین
مرزا صاحب سب سے پہلے تو آپ مہاجر کی تعریف کر دیں۔

میری نظر میں مہاجر وہ ہے جو اپنی جان بچانے کے لیے ایک حکومت سے دوسری حکومت میں ہجرت کر گیا، یہ نہیں کہ لانڈھی سے اٹھ کر کیماڑی چلا گیا۔

یہ سب کے سب پاکستان میں پیدا ہوئے، بلکہ کراچی میں ہی پیدا ہوئے اور کراچی میں‌ ہی بس رہے ہیں پھر مہاجر کیسے ہوئے؟
 
یہ لو جی ہور نی تو

6772_1040967082784_1783779038_95095_6108388_n.jpg
 

arifkarim

معطل
ایک چکر لندن میں الطاف بھائی کے گھر کا لگا لیں۔ اگر زندہ صحیح سلامت واپس آگئے تو ایم کی ایم کی تمام خفیات جان چکے ہوں گے!
 

وقاص قائم

محفلین

اس نظم کی تشریح میں کردیتا ہوں
سطر2 : قائد تحریک تمام مسجدوں کو شہید کر کے تمام داڑھی والوں کو ہلاک کر کے بچے کچے بے دین لوگوں کو لیکر ایک فرقہ واریت سے آزاد اسلامی معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں
سطر 4: عورتوں کو سروں سے چادریں چھین کر انہیں گھروں سے نکال کر بازاروں میں لانا قائد کا مشن
سطر 5 : نقل کر کے تمام لوگوں کو ڈگریاں دلوادو لو بھئی ہوگیا معاشرہ تعلیم یافتہ۔۔
1 اور 3 سطروں کی تشریح کوئی اور صاحبَ ذوق کر دیں
 

arifkarim

معطل
1 اور 3 سطروں کی تشریح کوئی اور صاحبَ ذوق کر دیں
سطر ا: ہر الیکشن میں بیلٹ باکس اٹھا کر گھر لیجائے جائیں۔ اور تمام ووٹس ایم کیو ایم میں جبراً تبدیل کئے جائیں۔ ہو گئی 98 فیصد نمائندگی!
سطر۳: جاگیرردارنہ نظام کو ختم کرنے کیلئے قائد کا جبردارانہ نظام رائج کیا جائے گا۔ ہر مخالف کا آپریشن پہلے گھونسوں اور پھر ڈرل مشینوں سے ہوگا!
;)
 

اظہرالحق

محفلین
ایم کیو ایم اب ایک لسانی جماعت سے "قومی" جماعت کی طرف سفر کر رہی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اسلئے یہ اسکا ٹرانزیشن پیریڈ ہے ۔ ۔ ۔ اگر اسنے اپنی "لسانی" امیج کو نہیں‌بدلا تو ۔ ۔ ۔ صرف علاقائی جماعت ہی بنے گی اور ہمیشہ ایک پریشر گروپ کی شکل میں‌رہے گی ۔ ۔ ۔ اور قومی سطح پر بلیک میلر کے طور پر

اور قومی پارٹیوں کو تو بلیک میل کرنے کا اور ہونے کا کافی "جمہوری" تجربہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔
 

arifkarim

معطل
ایم کیو ایم کبھی بھی پوری قوم کی نمائندگی نہیں کر سکتی۔ بالکل ویسے ہی جیسے پی پی پی نہیں کر پائی تھی!
 

مغزل

محفلین
شکریہ دوستو، ویسے لڑی کہاں کی کہاں پہنچ گئی ، آج ہی مبشر لقمان نے ایک اور قصیدہ لکھا ہے ایکسپریسی کالم میں ، دیکھ لیجیے گا۔
 

مغزل

محفلین
ارے نہیں صاحب ، اب ان تلوں میں تیل کہاں رہا ، اب تو بچی کھچی سانسیں جمع خرچ کررہا ہوں ۔
 

دوست صاحب، میں نے آپکا مضمون پڑھا، کافی معلوماتی ہے، ایم کیو ایم کی وکالت کرنے والوں کی طرح متعصبانہ پن تو نہیں جھلک رہا، تاہم جھکائو کچھ حد تک ایم کیو ایم کی طرف ہی ہے، خیر دیکھتے ہیں اور صاحبان کیا کہتے ہیں۔ آپکا شکریہ
 
مرزا صاحب سب سے پہلے تو آپ مہاجر کی تعریف کر دیں۔
میری نظر میں مہاجر وہ ہے جو اپنی جان بچانے کے لیے ایک حکومت سے دوسری حکومت میں ہجرت کر گیا، یہ نہیں کہ لانڈھی سے اٹھ کر کیماڑی چلا گیا۔
جی مہاجر تو وہی ہے جو ایک خطہ زمین یا ایک حکمران کی نگری سے دوسرے حکمران کی نگری میں‌جائے
 
ایم کیو ایم اب ایک لسانی جماعت سے "قومی" جماعت کی طرف سفر کر رہی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اسلئے یہ اسکا ٹرانزیشن پیریڈ ہے ۔ ۔ ۔ اگر اسنے اپنی "لسانی" امیج کو نہیں‌بدلا تو ۔ ۔ ۔ صرف علاقائی جماعت ہی بنے گی اور ہمیشہ ایک پریشر گروپ کی شکل میں‌رہے گی ۔ ۔ ۔ اور قومی سطح پر بلیک میلر کے طور پر

اور قومی پارٹیوں کو تو بلیک میل کرنے کا اور ہونے کا کافی "جمہوری" تجربہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔

بالکل اتفاق کرتا ہوں، قومی سطح پر آنے کے لیے ایم کیو ایم کو اپنا غنڈہ گردی والا تصور تبدیل کرنا ہو گا، اسلحہ سے مکمل طور پر نجات حاصل کرنی ہو گی، اور اپنے اندر سے ایسے افراد کو نکالنا ہو گا جو پاکستان کی تقسیم کو ایک بلنڈر سمجھتے ہیں اور میرے خیال سے اسکے لیے ایک طویل عرصہ درکار ہے
 
Top