ایران کے کارٹون ۔ ۔ ۔

اظہرالحق

محفلین
تصویر پوسٹ کرنا آج تک نہیں آیا :(

یہ سائیٹ دیکھیں

ایران کارٹون ڈاٹ کام

یہ وہ ہی سائیٹ ہے جس نے اعلان کیا ہے ھالوکاسٹ کے کارٹونوں کا ۔ ۔ ۔ اسکا میسج بھی ضرور پڑھیے گا کہ ہو سکتا ہے اسے امریکہ بند کر دے ۔ ۔ ۔
 

نعمان

محفلین
ملاحظہ فرمایے اسرائیلی جواب

http://www.bhoomka.org

یعنی کہ آپ کیا کارٹون بنائیں گے وہ خود اپنے اوپر کارٹون بنانے کی ہمت رکھتے ہیں۔

اور امریکہ کو اس ویب سائٹ سے قطعا دلچسپی نہیں ہوگی خود امریکہ میں جتنے اینٹی سیمیٹک کارٹون چھپتے ہیں اتنے شاید ہی کہیں چھپتے ہوں۔
 

نعمان

محفلین
معاف کیجیے گا میں غلط ایڈریس لکھ گیا۔ اسرائیلی اینٹی سیمیٹیک کارٹون کے مقابلے کا سایٹ یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

http://www.boomka.org


کوفت کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
 

اظہرالحق

محفلین
نعمان نے کہا:
ملاحظہ فرمایے اسرائیلی جواب

http://www.bhoomka.org

یعنی کہ آپ کیا کارٹون بنائیں گے وہ خود اپنے اوپر کارٹون بنانے کی ہمت رکھتے ہیں۔

اور امریکہ کو اس ویب سائٹ سے قطعا دلچسپی نہیں ہوگی خود امریکہ میں جتنے اینٹی سیمیٹک کارٹون چھپتے ہیں اتنے شاید ہی کہیں چھپتے ہوں۔

نعمان میں نے یہ سائیٹ دیکھی ہے اور پڑھی ہے اگر میں آپ کی اس بات سے غلط مطلب اخذ نہیں کر رہا تو میری تصیح کیجیے گا کہ “ وہ لوگ اپنے اوپر کارٹون بنانے کی ہمت رکھتے ہیں “ تو کیا ہم بھی ایسا کریں ؟

دوسری بات ۔ ۔ ۔ جو ہمارے اوپر اچھا طنز ہے وہ اس جواب سے ملتا ہے

“dn Says:

February 16th, 2006 at 8:52 am
Hmmm.. I feel an overwhelming urge to worship this cartoon of our holy prophet…. Now I know how the Muslims felt about those ultra-nasty Mahmoud toons.

That’s it… I’m going to burn down the UK embassy!!

DEATH TO BRITAIN!!! DEATH TO THE JEWS!!! - um… I mean… ummm..


اللہ ہمیں ہدایت دے ۔ ۔ ۔

اور ابھی ایران والی سائیٹ پر ابھی ہولوکوسٹ کا صرف ایک کارٹون ہے باقی آنے دیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ۔ ۔۔

اور ہاں کچھ جزباتیت اسرائیلی بھی رکھتے ہیں جیسے کہ یہ صاحب

"I know that unemployment is low in Israel, but does not justify your new venture. This will be my last time visiting your site, and assure you, that this business will not succeed. the next time you start a new venture, please try to focus on what good will your product deliver to anyone. in your case it only makes me sad to see Israelis like you turn against an entire nation to make an extra buck. You are a LOOSER!"

اور دعوٰی کر رہے ہیں کہ سب کچھ فیل ہو جائے گا چلیں دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔
 

نعمان

محفلین
ایک ڈینش ویبسائٹ محمد پر کارٹون بناتا ہے اور آپ کی تان آکر یہودیوں پر ٹوٹتی ہے۔ جی ہاں اگر آپ میں ہمت ہے تو ذرا مسلمانوں کی اتنہاپسندی اور اسٹریوٹائپ کا یہودیوں کی طرح مذاق اڑا کر دکھائیں۔

ایران کے کارٹونوں اور ان کارٹونوں میں فرق ہے۔ ایک طرف مزاح ہے اور دوسری طرف نفرت۔ میرے خیال میں ایرانی کارٹونوں کا اس سے بہتر جواب ہو نہیں سکتا تھا۔ ایک وار میں ایران کی نفرت چاروں خانے چت۔
 

فرید احمد

محفلین
مجھے فلموں سے دل چسپی نہیں، مگر بہت بچپن میں سنے ہوئے ایک گانے کا مفہوم یہ یاد ہے کہ میرے دیوانے کو وہی شخص پتھر مارے جس نے کوئی گناہ نہ کیا ہو !
اس قسم کا کوئی قصہ بھی کتابوں میں پڑھنا یاد ہے ، یہ اس لیے لکھ رہا ہوں کہ ہم کارٹون کی مخالفت کرکے خود کارٹون بنائیں گے ، اور جوابا دوسرے کارٹون آئے تو کس منہ سے پھر مخالفت ہوگی ؟
صحیح مخالفت یہ ہے کہ جس کام سے تم دوسروں کو روکتے ہو ، خود اس سے رکنے والے بنو،
قرآن میں یہی تعلیم تمام انبیاء کو دی گئی ہے، بلکہ قرآن نے انبیاء کے یہ الفاظ نقل کیے ہے کہ وہ اپنی قوم کو کہتے ہیں کہ “ اے میری قوم غور کرو، ایسا اگر ہے کہ جس کام سے میں تم کو روکتاہوں اور خود کرتاہوں تو تم میری بات نہ ماننا “
قرآن میں ان لوگوں کو برائی بھی ہے ، جو لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور خود کو بھلائی کرنے میں بھول جاتے ہیں ۔
اسلام برائی کا بدلہ بھلائی سے دینا سکھاتا ہے، اور وہ قانون ۔۔۔ جان کے بدلے جان ، والا ، مخصوص مواقع میں ہے، ذرا فقہ کو دیکھ لیں ۔
اسی لیے کہتے ہیں کہ
جواب جاہلاں باشد خموشی !!!

اور ہاں !
نعمان صاحب کا سیکیولرزم سمجھ میں نہیں آتا ۔ کہ رواداری میں برائی کو بھی گوارا کر لیا جائے ؟
 
نعمان نے کہا:
ایک ڈینش ویبسائٹ محمد پر کارٹون بناتا ہے اور آپ کی تان آکر یہودیوں پر ٹوٹتی ہے۔ جی ہاں اگر آپ میں ہمت ہے تو ذرا مسلمانوں کی اتنہاپسندی اور اسٹریوٹائپ کا یہودیوں کی طرح مذاق اڑا کر دکھائیں۔

ایران کے کارٹونوں اور ان کارٹونوں میں فرق ہے۔ ایک طرف مزاح ہے اور دوسری طرف نفرت۔ میرے خیال میں ایرانی کارٹونوں کا اس سے بہتر جواب ہو نہیں سکتا تھا۔ ایک وار میں ایران کی نفرت چاروں خانے چت۔

نعمان شاید تم نے کبھی مزاح اور نشتر میں فرق کو سمجھا ہی نہیں اور اس وجہ سے تمہیں اس کارٹون میں صرف مزاح نظر آیا جب کہ کوئی ذی شعور اسے مزاح نہیں کہہ سکتا۔ یہ ایک نشتر تھا جو جان بوجھ کر چلایا گیا اور ایک بار نہیں دوسری بار چلایا گیا۔ پہلے ستمبر میں جس پر پرامن احتجاج ہوا اور 10 ملکوں کے سفیروں نے احتجاجی مراسلہ لکھا مگر ڈینش اخبار کا ارادہ صرف مزاح کا نہ تھا ان کے عزائم اور تھے جو پھر سے انہوں نے ایک متنازعہ شے کو شائع کیا جو ایک بہت بڑے گروہ کی عزیز ترین ہستی کا مذاق اڑانا تھا۔ آنکھوں پر پٹی باندھ لینے سے حقائق چھپ نہیں جاتے۔ یہودیوں نے کبھی کسی قوم کا بھلا نہیں کیا اور اس کی بڑی مثال آج کل امریکہ ہے جو شاید بہت بہتر ہوتا اگر ان کے زیر اثر نہ ہوتا۔
 
نعمان نے کہا:
ایک ڈینش ویبسائٹ محمد پر کارٹون بناتا ہے اور آپ کی تان آکر یہودیوں پر ٹوٹتی ہے۔ جی ہاں اگر آپ میں ہمت ہے تو ذرا مسلمانوں کی اتنہاپسندی اور اسٹریوٹائپ کا یہودیوں کی طرح مذاق اڑا کر دکھائیں۔

ایران کے کارٹونوں اور ان کارٹونوں میں فرق ہے۔ ایک طرف مزاح ہے اور دوسری طرف نفرت۔ میرے خیال میں ایرانی کارٹونوں کا اس سے بہتر جواب ہو نہیں سکتا تھا۔ ایک وار میں ایران کی نفرت چاروں خانے چت۔

مسلمانوں میں ہی مسلمانوں کا ایک بڑا گروہ ہمہ وقت مسلمانوں کا مذاق اڑاتا ہے اور اس چیز کو مسلمان برداشت کرتے ہیں۔ کیا اس فورم پر ہی مسلمانوں کی انتہا پسندی کا مذاق خود مسلمانوں نے نہیں اڑایا اور کیا یہ فورم اس کو جھیل نہیں سکا۔ میں اپنے حلقہ احباب میں بہت سے ایسے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو گھما پھرا کر بات ہی مسلمانوں کو برا ثابت کرنے کے لیے کرتے ہیں مگر وہ اسی معاشرہ میں رہتے بھی ہیں اور حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سارے مسلمان ان جیسے سیکولر انتہا پسند نہیں ہیں ۔ یہ کوئی ایک دو فیصد ہیں اور باقی اٹھانوئے فیصد کو یرغمال بنانے کا سوچ رہے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
اسرائیلی محمد یا ایرانیوں پر کارٹون نہیں بنارہے۔ وہ خود اپنے اوپر کارٹون بنارہے ہیں اور خود اپنا مذاق اڑا رہے ہیں۔ آپ لوگ یا تو اردو نہیں پڑھ سکتے یا شاید انگریزی سے نابلد ہیں۔ یا شاید جنونیت کی پٹی جو آنکھوں پر آپڑی ہے اس کی وجہ سے کچھ سمجھنے سے قاصر ہیں۔

مزاح کا لفظ میں نے ان کارٹونوں کے لئیے استعمال کیا ہے جو اسرائیلی بنانے جارہے ہیں۔

ڈنمارک کے اخبار نے جو کچھ کیا اور جن مقاصد کے تحت کیا وہ اس تھریڈ کا موضوع نہیں تھریڈ کا موضوع اظہر صاحب کا پیش کردی ایرانی ویبسائٹ ہے جو یہودی دشمنی پر مبنی کارٹون چھاپنے جا رہا ہے۔ حالانکہ اسرائیل ڈنمارک سے ہزاروں میل دور واقع ہے مگر ایران کی تان آکر اسرائیل پر ہی ٹوٹتی ہے جس کی وجہ ان کی فلسطینیوں سے محبت نہیں بلکہ اقتدار سے الفت ہے۔ مگر اس اسرائیلی ویبسائٹ نے جس طرح ایران کی نفرت کا جواب دیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ گرچہ یہ ویبسائٹ ہولوکاسٹ کا انکاری نہیں بنے گا مگر جس طرح دنیا کی روایتی یہودی دشمنی پر مبنی سوچ پر طنز مارا گیا ہے وہ بہت اچھا آئیڈیا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اسرائیل کے ہولوکاسٹ کا افسانہ گڑھنے سے فلسطین ان کو تو نہیں دیا جا سکتا۔ فلسطین پر ان کا قبضہ کس رو سے جائز ہے۔ ایرانی صدر کے اس
بیان پر کہ یہودیوں کو یورپی ممالک اپنے ملکوں میں بلا لیں ، اس کا مثبت جواب کیوں نہیں دیا جاتا۔ آخر یہ لوگ ان ممالک سے ہی تو فلسطین میں لائے گئے تھے۔
 

جہانزیب

محفلین
نعمان صاحب مجھے تو آپ کنفیوزڈ لگتے ہیں، اگر آپ کو ایک اسرائیلی ویب سائٹ ایسی مل گئی ہے تو ایسی بے شمار ویب سائٹ بھی مل جائیں گیں جہاں مسلمان اپنے اوپر مذاق کرتے نظر آئیں گے۔۔
دوسری بات جس پر آپ بہت زور دے رہے ہیں کہ اسرائیل ڈنمارک سے کوسوں دور ہے اور ایران کی تان اسرائیل پر آ کر ٹوٹی تو اس کا مقصد میرے خیال میں تو آزادی اظہار سے ہے نہ کہ اسرائیل دشمنی سےاس بارے میں آزادی کا اظہار کیوں نہیں کیا جاتا، شاید آپ کی نظر سے یہ خبر بھی گذری ہو گی کہ متعلقہ اخبار کے ایڈیٹر کی طرف سے ایسا ارداہ ظاہر کرنے پر اسے چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے، اب میں اسے کیا کہوں کہ آپ کو اس بات کی سمجھ نہیں ہے یا آپ ہر بات کو اسرائیل سے جوڑنا چاہتے ہیں۔۔ حالانکہ ہالوکاسٹ کا اسرائیل سے نہیں زیادہ تعلق یورپ سے مگر آپ یہودیوں سے متعلق ہر بات کو اسرائیل دشمنی ہی ثابت کرنے پر کیوں مصر ہیں۔
 

جہانزیب

محفلین
زکریا نے کہا:
اس طرح کی بکواس ادھر نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے۔
اگر یہاں کچھ مفاد پرست مولویوں کی وجہ سے تمام علماء کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جا سکتا ہے تو باقی موضوعات پر بھی بات ہو سکتی ہے،
لیکن ان سب مباحث سے کہیں زیادہ ضروری یہ ہے کہ ہم شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں۔
 

نعمان

محفلین
آذادی اظہار کی حدوں کو چیک کرنے کا ایرانی دعوی عجیب اسلئیے ہے کہ وہاں تو لوگوں کو بالکل ہی اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔ ایران کی اسرائیل دشمنی شک و شبہ سے بالاتر ہے ان کی یورپ سے مخاصمت محض دکھاوا ہے ورنہ ان کے یورپ سے کافی اچھے تجارتی تعلقات اسوقت بھی ہیں۔ ایران کبھی یورپ پر میزائیل مارنے کی دھمکی نہیں دیتا بلکہ ہمیشہ اسرائیل کو نقشے سے مٹانے پر بےقرار رہتا ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو ایرانی کوشش سراسر اسرائیل دشمنی پر مبنی ہے نہ کہ یورپ کے اظہار رائے کی آزادی سے۔

ایرانی شوق سے ہولوکاسٹ پر کارٹون چھاپیں لیکن ہولوکاسٹ پر کارٹون چھاپنے سے ایران کا جوہری تنازعہ حل نہیں ہوجائے گا۔ نہ ہی وہاں انسانی حقوق کی صورتحال میں کوئی بہتری آئے گی اور نہ ہی اس سے محمد ص کے کارٹون تنازعے پر کوئی موثر احتجاج ہوسکے گا۔ ہولوکاسٹ کارٹون قطعا ڈنمارک کے کارٹونوں کا جواب نہیں ہوسکتے۔ ہاں البتہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر احدی نجاد جیسے انتہاپسند اعتدال پسندوں کو ضرور کم پاپولر بناسکیں گے اور یہی اس ساری اسرائیل دشمنی کا مقصد ہے۔ تاکہ تھیوروکریسی مضبوط ہو اور آزادیاں مفقود رکھی جاسکیں۔
 

نعمان

محفلین
میں آپ کو وہی بتارہا ہوں‌ کہ کارٹونوں کا مقصد یورپی اظہار راے کی آزادی چیک کرنا تو قطعا نہیں ہے۔
 
Top