ایران امریکہ کے نقش قدم پر

ساجداقبال

محفلین
فی زمانہ اب ہماری یہی اوقات رہ گئی ہے کہ امریکی ڈرون ہوں یا ایرانی سرحدی فورس سب منہ اٹھا کر ہمارے سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہے رہیں۔ اس صف میں ایران کا اضافہ کل ہوا، خبر کچھ یوں ہے:
خیال رہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پیر کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو نے کے الزام میں گیارہ ایرانی اہلکاروں کوگرفتار کیا تھا۔ یہ گرفتاریاں پیر کے روز کوئٹہ سے پانچ سوکلومیٹردور پاک۔ایران سرحد کے قریب ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں کی گئیں تھیں۔

ماشکیل سے ایک مقامی صحافی محمد فاروق نے بی بی سی اردو کے ایوب ترین کو بتایا تھا کہ گرفتار ہونے والے افراد پیر کو دن ایک بجے کے قریب دوگاڑیوں کے ذریعے سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں کئی کلومیٹر اندر تک آگئے تھے، جہاں انہیں فرنٹیئر کور کے جوانوں نے حراست میں لے لیا۔ محمد فاروق کے مطابق گرفتاری کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایرانیوں کو ماشکیل میں موجود ایف سی کیمپ متقل کر دیا تھا۔
مکمل خبر پڑھیں اور صومالیہ کے ڈرونز کا انتظار کریں، کہ بس یہی اب باقی ہے۔
 

زین

لائبریرین
بلوچستان چونکہ وسیع و عریض رقبے پر مشتمل ہے اس لئے موجودہ جدید دور میں بھی خبروں کے حصول اور متعلقہ حکام سے تصدیق میں مشکلات پیش آتی ہیں‌۔ ایسا ہی کچھ کل بھی ہوا جب بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل سے اطلاع ملی کہ ایرانی فورسز کے گیارہ اہلکار کو پاکستانی حدود میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پہلے تو فورسز کی جانب سے صرف گرفتاریوں کی تصدیق کی جارہی تھی اور واقعہ کی تفصیل نہیں‌بتائی جارہی تھی اس لئے تمام ٹی وی چینلز اور خبر رساں اداروں نے مذکورہ بالا خبر جاری کی جس میں واقعہ کی مکمل تفصیلات شامل نہیں‌
بعد میں مسلسل رابطوں کے بعد ماشکیل کے تحصیلدار نصیربلوچ سے (جو پاکستانی فورسز کی کارروائی کے دوران بھی موقع پر موجود تھے ) تفصیلات معلوم ہوئی ںِ۔ تحصیلدار نے بتایا کہ دو گاڑیوں میں سوار ایرانی فورسز کے آٹھ اہلکار سمگلروں کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں (ساڑھے سات کلو میٹر )تک داخل ہوئے ۔ جودر کے مقام پر سمگلروں کی گاڑی کے ٹائر برسٹ کرنے کے بعد ایرانی فورسز انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ اس دوران پاکستانی سرحدی فورسز فرنٹیئر کور اور لیویز اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ پاکستانی حکام کے کہنے پر ایرانی فورسز نے ہتھیار ڈال دیئے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا جبکہ دو سمگرز بھی گرفتار کئے گئے ۔ ایرانی فورسز کے اہلکاروں کو ابتدائی تفتیش کے بعد سرحدی معاہدے کے تحت واپس ایران بھیج دیا گیا ۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
پاکستان کی موجودہ حکومت نکھٹی کچھ کرتی ہی نہیں۔ مثال کے طور پر ڈرون حملوں کو روک نہیں پائی۔ ادھر بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکہ کا جہاز ممبئی ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا ۔
بھئی ایسے تو کوئی بھی پاکستان کی سرحدوں کو عبور کرے اور حکومت اس کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھائے ۔
بھئی لعنت ہے ایسی حکومت پر ۔۔ صبح شام
 
بلوچستان میں پائپ لائن کو وقتا فوقتا تباہ کرنے والے بھی ساواک کے افراد ہیں

ایسے مباحث میں، میں شرکت نہیں کرتا، لیکن یہ پوسٹ دیکھ کر رہا نہ گیا۔
میں کبھی بھی ایران کی طرفداری نہیں کرتا، کسی ملک کی حدود کی خلاف ورزی کرنا غلط ہے، چاہے ایران کرے یا امریکہ۔
یہ سطور اس لیے لکھ رہا ہوں کہ عرض کروں اگر آپ کو کسی بارے میں علم نہیں تو براہ کرم معلومت حاصل کریں پھر کچھ بولیں۔
آپ کو معلوم بھی ہے کہ ساواک کیا چیز ہے یا صرف کسی سے سن رکھا ہے یہ نام۔ کوئی بات لکہنے اور کہنے سے پہلے حقیقت جان لینا چاہیے۔

شکریہ مع معذرت
 

dxbgraphics

محفلین
ایسے مباحث میں، میں شرکت نہیں کرتا، لیکن یہ پوسٹ دیکھ کر رہا نہ گیا۔
میں کبھی بھی ایران کی طرفداری نہیں کرتا، کسی ملک کی حدود کی خلاف ورزی کرنا غلط ہے، چاہے ایران کرے یا امریکہ۔
یہ سطور اس لیے لکھ رہا ہوں کہ عرض کروں اگر آپ کو کسی بارے میں علم نہیں تو براہ کرم معلومت حاصل کریں پھر کچھ بولیں۔
آپ کو معلوم بھی ہے کہ ساواک کیا چیز ہے یا صرف کسی سے سن رکھا ہے یہ نام۔ کوئی بات لکہنے اور کہنے سے پہلے حقیقت جان لینا چاہیے۔

شکریہ مع معذرت

سی آئی اے، موساد، راء کے بعد ساواک ہی ہے جو پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے میں کوشاں ہے۔
 
سی آئی اے، موساد، راء کے بعد ساواک ہی ہے جو پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے میں کوشاں ہے۔

جناب، ساواک سے آپ کا مراد ایران کی انٹلیجینس سروس ہے، شاید۔
عرض کرنا ہوگا کہ، ساواک (سازمان اطلاعات و امنیت کشور( انقلاب سے پہلے، شاہنشاہ ایران کے زمانے ایران کی انٹیلیجنس سروس کا نام تھا۔ ساواک کو انقلاب کے بعد ختم کردیا گیا۔ انقلاب کے بعد اس کے برابر ایک اور ادارہ قائم کیا گیا۔ اس کا نام "وزارت اطلاعات و امنیت جمہوری اسلامی ایران" ہے۔ اس وقت ایران کی انٹیلیجنس سروس کا نام یہ ہے۔ بس یہ بات عرض کرنی تھی۔
ایران پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے یا نہیں، اس بارے میں گفتگو نہیں کرنا چاہتا۔ :donttellanyone:

شکریہ
 
Top