ایبٹ‌آباد - موسم کی پہلی برف باری (جنوری 2014)

اسد

محفلین
کل ایبٹ‌آباد میں ان سردیوں کی پہلی برف پڑی، شام پانچ بجے لوڈشیڈنگ کا وقت شروع ہو گیا لیکن ایک گھنٹے بعد بجلی واپس نہیں آئی۔ پھر سترہ گھنٹے کے بعد آج دوپہر سوا بارہ بجے بجلی واپس آئی اور ایک بجے پھر لوڈشیڈنگ!!! اس لئے اتنی دیر ہوئی۔

میں نے چند تصویریں لی تھیں سو یہاں شریک کر رہا ہوں۔ کاہلی کے مارے نہ دستانے پہنے نہ جوتے اور دو منٹ میں انگلیاں اکڑ گئیں۔ اس لئے Auto پر رکھ کر تصویریں لیں کوئی محنت(سیٹنگ) نہیں کی۔

برف باری کے شروع میں:
Atd-Jan-14-283.JPG


کچھ دیر بعد:
Atd-Jan-14-285.JPG


نمائشی نارنگی کا پودا:
Atd-Jan-14-290-.jpg


متفرق تصویریں:
Atd-Jan-14-289.JPG


Atd-Jan-14-293.JPG


Atd-Jan-14-295.JPG


Atd-Jan-14-296.JPG


Atd-Jan-14-300.JPG


Atd-Jan-14-301.JPG


کنگھی پام کا پودا سردی میں سکڑتے ہوئے(بغیر فلیش کے):
Atd-Jan-14-327.JPG


کنگھی پام کا وہی پودا (فلیش کے ساتھ):
Atd-Jan-14-330.JPG


گھر کے عقب میں نالے/کھائی کی تصویر:
Atd-Jan-14-332.JPG


میرا موڈ نہیں ہوا کہ جوتے پہنوں اور باہر جا کر تصویریں لوں، یہ تمام گھر کے اندر سے لی ہیں۔
 

اسد

محفلین
شکریہ!
اسد بھائی اَیسدا مطلب اے تُسدار آناں پیسی اجے کلے بِچ
o_O معذرت چاہتا ہوں، ترجمے کے لئے آپ کو ہی تکلیف دوں گا۔ آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ میں یہاں رہائش پذیر ہوں، لیکن یہاں کا رہنے والا نہیں۔ ویسے بھی (انسانی) زبانیں سیکھنے والا حصہ میرے دماغ میں نہیں، بچپن سے جوانی تک پچیس سال لاہور میں گزارنے کے باوجود پنجابی نہیں بول سکتا تو یہاں تو کم عرصہ ہوا ہے۔
خوبصورت تصاویر ہیں۔
شریک محفل کرنے کا شکریہ۔
شکریہ!
بہت خوبصورت تصاویر
شکریہ!
 
شکریہ!

o_O معذرت چاہتا ہوں، ترجمے کے لئے آپ کو ہی تکلیف دوں گا۔ آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ میں یہاں رہائش پذیر ہوں، لیکن یہاں کا رہنے والا نہیں۔ ویسے بھی (انسانی) زبانیں سیکھنے والا حصہ میرے دماغ میں نہیں، بچپن سے جوانی تک پچیس سال لاہور میں گزارنے کے باوجود پنجابی نہیں بول سکتا تو یہاں تو کم عرصہ ہوا ہے۔

شکریہ!

شکریہ!
:eek: میں سمجھا آپ وہاں کے ہوں یا رہتے ہوں شاید زبان سیکھ لی ہو گی اتنی تو :)

ترجمہ: اسد بھائی اس کا مطلب ہے آپ کی طرف آنا پڑے گا۔
 

اسد

محفلین
ایڈٹ: تصویروں والا جواب دو مرتبہ پوسٹ ہو گیا اور پہلا پیغام غائب ہو گیا، غالباً انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے۔ دس منٹ تک تدوین کی ونڈو بھی نہیں کھلی، اب میں پہلے مراسلے کو ایڈٹ کر رہا ہوں۔

شکریہ!
:eek: میں سمجھا آپ وہاں کے ہوں یا رہتے ہوں شاید زبان سیکھ لی ہو گی اتنی تو :)

ترجمہ: اسد بھائی اس کا مطلب ہے آپ کی طرف آنا پڑے گا۔
میں غلط لفظ کو اہم سمجھ بیٹھا اور 'پیسی' کا تلفظ غلط استعمال کیا، لہٰذا جملے کا کوئی مطلب نہیں نکال سکا تھا۔ آپ ضرور آئیں، لیکن برف یا برف باری کی گارنٹی نہیں ہے۔ گلف میں ڈھائی سال میں تین مختلف لفظوں پر مشتمل دو نام سیکھے تھے، دوار ساعۃ اور دوار صقر، یہاں اس کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بہتر ریزولوشن میں مل سکتی ہے؟
آپ تو بن لادن کے ہمسائے ہوئے :)
کتنی بہتر ریزولوشن؟
ہمارا گھر دور ہے، بن لادن فوجیوں کا پڑوسی تھا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے نزدیک ہی رہتا تھا۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
کل کچھ دیر دھوپ نکلی اور برف پگھل گئی۔ آج کی تصویریں:
Atd-Jan-14-379.jpg


نارنگی کا پودا:
Atd-Jan-14-380.jpg


کنگھی پام:
Atd-Jan-14-381.jpg


ایک اور:
Atd-Jan-14-383.jpg


نالے/کھائی کی تصویر:
Atd-Jan-14-385.jpg
 

S. H. Naqvi

محفلین
امجد میانداد بھائی تسی جلو نا ایبٹ آبادے آں، یقین کرو بوں مزا آسی تساں واں، نالے تساں دی ہندکو وی تازی ہو جلسی:) میں تے پچھلے ویک اینڈ تے گیا ایاں پر اس ویلے برف باری نہی ہوئی دی اہی، کج جلدی ہی چلا گیا ایاں، ہنڑ برف دیکھ کے دل کردے کے دوبارہ چکر لاواں۔۔۔۔!:D
 

یونس

محفلین
اسد بھائی‘ آپ نے آن کی آن میں ایبٹ آباد کا صاف موسم‘ برفباری اور پھر نکھرا ہوا موسم بڑی خوبصورتی سے دکھا دیا۔ ایک ہی منظر کی اسی زاوئیے سے تین بار تصویر کشی ۔۔۔
بہت عمدہ !
 

اسد

محفلین
شکریہ!
شکریہ! ویسے برف ایک ہی دن میں پگھل گئی تھی اس لئے صرف ایک ے کافی تھا۔
بہت اچھی تصویریں ہیں بھائی :)
شکریہ!
ایبٹ آباد چاروں طرف سے پہاڑیوں میں گھرا ہوا ہے اور بلندی پر ہر سال برف پڑتی ہے، پہاڑیوں سے متصل علاقوں میں بھی تھوڑی برف پڑ جاتی ہے۔ لیکن ایسی برف باری جو پورے ایبٹ آباد شہر میں ہو اور چند دن تک برف باقی بھی رہے، دو سے چار سال میں ایک دفعہ ہوتی ہے۔ جنوری کے آخر یا فروری کے آغاز میں اگر زیادہ ٹھنڈ ہو اور برف پڑے تو چند دن باقی رہتی ہے۔
بہت خوبصورت شہر ہے ایبٹ آباد ۔۔ پچھلے ہفتے وہاں 3 دن قیام کیا
شہر تو خوبصورت ہے، لیکن اور بھی خوبصورت ہو سکتا ہے اگر کنٹونمنٹ بورڈ والے کچھ کریں تو۔
بہت خوبصورت تصاویر ہیں
شکریہ!
اسد بھائی‘ آپ نے آن کی آن میں ایبٹ آباد کا صاف موسم‘ برفباری اور پھر نکھرا ہوا موسم بڑی خوبصورتی سے دکھا دیا۔ ایک ہی منظر کی اسی زاوئیے سے تین بار تصویر کشی ۔۔۔
بہت عمدہ !
شکریہ یونس صاحب! اتفاق سے برف باری کے آغاز میں روشنی اچھی تھی، ورنہ عموماً روشنی کم ہوتی ہے۔ اس لئے پہلی دو تصاویر ممکن ہوئیں۔ پھر ایک ہی دن میں برف بالکل ختم ہو گئی اور تیسری تصویر کا جواز نکل آیا۔ اب آپ کے تبصرے سے چوتھی تصویر کا جواز پیدا ہو گیا ہے۔ یہ مارچ 2011 کی تصویر ہے۔
Atd-Mar-11-679.jpg
 
آخری تدوین:
Top