مبارکباد اہل وطن کو یوم پاکستان بہت بہت مبارک ہو

زین

لائبریرین
23 مارچ کا دن اہل پاکستان کے لئے اس حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کہ آج سے اڑسٹھ سال پیشتر اسی روز مسلمانان برصغیر نے قرارداد لاہور منظور کر کے اس خطہٴ ارض میں آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام لیواؤں کے لئے نہ صرف یہ کہ ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا بلکہ ایسی تاریخ ساز جدوجہد کی بنیاد بھی رکھی جس نے قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں صرف سات سال کی مختصر مدت میں اسے ساحل مراد تک پہنچانے میں بھی کامیابی حاصل کر لی۔


اہل وطن کو یوم پاکستان بہت بہت مبارک ہو
 

زین

لائبریرین
کوئٹہ........کوئٹہ میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا اور اس سلسلے میں صوبائی دارلحکومت میں دن کا آغار اکیس توپوں کی سلامی سے ہو ا جبکہ گورنر ہاوس میں خصوصی تقریب ہو ئی اور مختلف شعبوں میں اعلیٰکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں اعزازات تقسیم کئے گئے۔یوم پاکستان قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا کو ئٹہ کے تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد عالم اسلام کے اتحاد اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔کوئٹہ میں یوم پاکستان کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا اور آٹھ بجے سائرن نجنے کے بعد ٹریفک ایک منٹ کے لئے رکی۔ یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاوس کو ئٹہ میں ہو نے والے تقریب منعقد ہو ئی جس کی صدارت گورنر بلو چستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،اعلیٰ فوجی وسرکاری حکام اور معتبرین شہر نے شرکت کی ۔اس موقع پر صدر پاکستان کی جانب سے بلوچستان سے آٹھ شخصیات کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں شاندار کا رکردگی کے اعتراف میں صداررتی اعزاز برائے حسن کارکردگی و تمغہ امتیاز جبکہ بارہ افراد کو صوبائی اعزازات سے نواز گیا۔ گورنر بلو چستان نے اعزازات تقسیم کئے۔ تقریب میں مہناز حیات کو شعبہ بلو چی دست کاری ،منیر احمد بادینی کو شعبہ ادب، عبدالقادر حارث کو شعبہ اداکاری ،عمر خان اچکزئی کو شعبہ کھیل میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ،محمد نسیم اچکزئی کو شعبہ ادب ،ڈاکٹر شاہدہ جعفر جمالی کو شعبہ سماجی خدمات عامہ ،ڈاکٹر چنی لعل راج کو شعبہ صحت میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ امتیاز کے اعزاز سے جبکہ ڈاکٹر چشتی مجاہد کو شعبہ صحافت میں اعلیٰ کا رکردگی کے اعتراف میں بعد از وفات صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے اعزار سے نوازا گیا۔ ان کا اعزاز ان کے بھائی نے وصول کیا اس کے علاوہ پرو فیسر عبدالصبور بلوچ کو بلوچی شاعری،پروفیسر ڈاکٹر زینت بلوچ کو تعلیم اور منیر احمد بادینی کو شعبہ ادب اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مست توکلی ایکسی لینس ایوارڈ ،سعید گوہر کو پشتو ادب اور افسانہ نگاری ،پروفیسر عابد شاہ عابد کو شعبہ تعلیم ،پرفیسر صاحبزادہ حمید اللہ کو شعبہ ادب میں اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں عبدالعلی اخوندزادہ ایکسی لینس ایوارڈ،ڈاکٹر عبد الرحمن براہو ی کو شعبہ شاعری ،صلاح الدین مینگل کو تعلیم ،پروفیسر عزیز مینگل کو ادب کے شعبے میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ،ملک داد قلاتی ایکسی لینس ایوارڈ جبکہ سرور جاوید ،جلال حسین اور محمد ہاشم ندیم کو ادبی خدمات کے بدلے میں امیر محمد امیر ایکسی لینس ایوارڈ سے نوزا گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ زین۔ سب پاکستانیوں کو جو دل سے پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان سب کو یوم پاکستان کی مبارک باد۔
 

جیا راؤ

محفلین
ہماری طرف سے بھی اہلِ وطن کو یومِ پاکستان بہت بہت مبارک !

خدا پاکستان کی حفاظت کرے۔۔۔۔ آمین
 
یوم ِ پاکستان کے موقع پر ای کارڈ اور ایک نظم تمام پاکستانیوں کی نذر!


23_march_mubarak.jpg



مجھ کو اسے دیکھنا بہت ہے
پرچم مرا خوش نما بہت ہے
سورج سے بڑی ہے اس کی چھاؤں
یہ ایک شجر گھنا بہت ہے
بہتا ہے جو زندگی کی خاطر
وہ خون پکارتا بہت ہے
لب رکھ لئے میں نے اس پہ جھک کر
اس خاک کو چومنا بہت ہے
سمجھے نہ کوئی کہ حبس میں ہیں
اس گھر میں ابھی ہوا بہت ہے
توڑے نہ کوئی مرا گھروندا
بس ایک یہی دعا بہت ہے
سب عیب مرے ہنر کئے ہیں
اس دھرتی میں مامتا بہت ہے
میں گود میں تیری چھپ گئی ہوں
آغوش میں تیری کشا بہت ہے
لے لے مجھے اپنی اوڑھنی میں
اک ماں کی یہی ادا بہت ہے
********************************
(شاہدہ حسن)
 

طالوت

محفلین
مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک
مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک
مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک
مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک
مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک
مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک

مبارک مبارک مبارک مبارک
مبارک مبارک مبارک مبارک
مبارک مبارک
مبارک مبارک
مبارک
مبارک

یوم پاکستان مبارک !

وسلام
 

زینب

محفلین
تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان مبارک ہو ۔اللہ پاک پاکستان کو یونہی تاقیامت سلامت رکھے
 
Top