اگر آپ مونگ پھلیاں کھاتے ہیں۔۔۔

۱) آپ خالی پیٹ مونگ پھلی کھانے سے شدید موشن کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں جس کے باعث آپ کے فاسٹ موشن سلو موشن میں تبدیل ہوجائیں گے۔ گھر میں بیگم اور دفتر میں باس کے ناخوشگوار رویے دل برداشتہ کرکے ڈپریشن میں مبتلا کردیں گے۔ نتیجۃً ڈاکٹر کی فیس اور میڈکل اسٹور والے پر پیسے خرچ ہوں گے۔ اس کا سب سے برا اثر گھر کے بجٹ پر پڑے گا اور آپ جو بچتیں کرکرکے دوسری تیسری شادیوں کی پلاننگیں فرمارہے تھے وہ سارے منصوبے زمیں بوس ہوجائیں گے اور آپ خالی خولی ہوائی بوسے کرتے رہ جائیں گے۔
نشان زد معاملہ ہو یا نہ ہو، اگلے معاملات جوں کے توں رہنے کے امکانات ہیں، لہٰذا مونگ پھلی کھانے سے کوئی ضافی نقصان کا اندیشہ نہیں۔
۲) مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی پینے، پھل چکھنے، ٹھنڈی چیز کے چسکے لینے یا کسی بھی قسم کی ترشی کا استعمال ڈائیریکٹ آپ کا گلا جا پکڑے گا، پھر آپ میاؤں میاؤں کرتے رہ جائیں گے، میاں ہونے کا بھرم کسی کام نہ آئے گا۔ نہ گھر میں بیگم کو منہ توڑ جواب دینے کے قابل رہیں گے، نہ باہر آلی موالی کے منہ لگنے جوگے بچیں گے، حد تو یہ کہ باس کی الٹی سیدھی بکواس پر اوٹ پٹانگ بہانے بھی نہ بناسکیں گے۔ نیز مزید کچھ کھانے پینے کے چکر میں نگلنے سے جو تکلیف ہوگی وہ چھکے چھڑادینے کے لیے کافی وافی ہوگی۔ نتیجہ یہ نکلے گا کہ متلا دینے والے غرارے کرنے ہوں گے، ڈاکٹر کو فیس دینی ہوگی اور میڈیکل اسٹور والے پر جمع پونجی لٹانی ہوگی۔ اس وقت آپ افسوس کریں گے کہ لٹانی ہی تھی تو یہ جمع پونجی کسی اور پر لٹاتے۔ یہاں ’’کسی اور‘‘ سے ہر ایک ’’کوئی اور‘‘ مراد لے سکتا ہے۔ ویسے بھی یہ جملہ معترضہ تھا جسے افادہ عام کے لیے مونگ پھلی کے نقصانات کے ذیل میں درج کردیا گیا ہے۔
نشان زد معاملہ اس موسم میں ویسے بھی درپیش رہنے کے امکانات ہیں، تو مونگ پھلی سے گریز کر کے کیا کر لیجیے گا؟
۳) مونگ پھلی کھانے کے درمیان اگر کسی نے غلطی سے پنکھے کا بٹن دبا دیا تو وہ طوفانِ بدتمیزی برپا ہوگا جس کے اثرات آپ کی سات نسلوں تک پہنچیں گے۔ مونگ پھلی کے چھلکے آپ کا بستر، قالین، فرش، لحاف، گدے اور کپڑوں کو اس طرح اپنی لپیٹ میں لیں گے کہ مونگ پھلی کھانے کا مزہ تو کرکرا ہوگا ہی بیگم بچوں اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں اتنا ذلیل ہوں گے کہ اس زندگی سے وہ والی موت بھی بہتر لگنے لگے گی جو گیدڑ کو آتی ہے۔ اس پر صفائی کا کام بھی مصیبت پیٹتے ہوئے آپ ہی کو کرنا ہوگا۔ بیگم بچے ہاتھ بھی نہ لگائیں گے۔ کیوں کہ وہ تو آپ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوں گے۔
مونگ پھلی نہیں کھائیں گے تو کوئی اور وجہ مل جائے گی، لہٰذا یہ خطرہ مول لینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
۴) مونگ پھلی کھانا تو بہت بعد کی بات ہے پہلے تو اسے لانا ہی کار دارد ہے۔ کڑکڑاتی ہوئی سخت سردی میں بیوی کی صلاواتوں کے علاوہ شوہر کو ٹھٹھرنے کے لیے کوئی اور بلا گھر سے نہیں نکلواسکتی۔ آپ لشتم پشتم مونگ پھلی والے کے اڈے پر پہنچیں گے تو دیکھیں گے کہ وہاں اس کا نام و نشان تک نہیں ہے۔اب آپ گلی گلی مجنوں کی طرح اسے ڈھونڈتے پھریں گے کیوں کہ بیگم نے واضح طور پر دھمکی دے رکھی تھی کہ خبردار جو مونگ پھلی لیے بغیر گھر میں گھسے تو، ٹانگیں توڑ کر ہاتھ میں دے دوں گی تمہارے!!!
یہاں معاملہ الٹ ہے۔ مونگ پھلی کی طلب ہوئی تو خود ہی اپنی مرضی سے ڈھونڈتے پھریں گے۔

مونگ پھلی پر نو سمجھوتہ
 
سید عمران

محفلین
نشان زد معاملہ ہو یا نہ ہو، اگلے معاملات جوں کے توں رہنے کے امکانات ہیں، لہٰذا مونگ پھلی کھانے سے کوئی ضافی نقصان کا اندیشہ نہیں۔

نشان زد معاملہ اس موسم میں ویسے بھی درپیش رہنے کے امکانات ہیں، تو مونگ پھلی سے گریز کر کے کیا کر لیجیے گا؟

مونگ پھلی نہیں کھائیں گے تو کوئی اور وجہ مل جائے گی، لہٰذا یہ خطرہ مول لینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

یہاں معاملہ الٹ ہے۔ مونگ پھلی کی طلب ہوئی تو خود ہی اپنی مرضی سے ڈھونڈتے پھریں گے۔

مونگ پھلی پر نو سمجھوتہ
آہ، دل کے بہلانے کو یہ خواب اچھا ہے!!!
 
آپ کے جذبہ مونگ پھلی کو ہمارا سلام
 
زیک

مسافر
مونگ پھلی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جنوبی امریکا سے شروع ہوئی اور کولمبس سے پہلے باقی دنیا میں نہیں پائی جاتی تھی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عرصہ ء دراز سے نہ لکھنے کی وجہ سے اردو تھوڑی گلابی ہو گئی ہے۔۔۔۔ ان شاء اللہ جلدی بہتری آ جائے گی۔ پیشگی معذرت خواہ ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی پینے، پھل چکھنے، ٹھنڈی چیز کے چسکے لینے یا کسی بھی قسم کی ترشی کا استعمال ڈائیریکٹ آپ کا گلا جا پکڑے گا
اگر تو یہ تحقیق پچھلی جمعرات سے پہلے پڑھنے کو مل جاتی تو ہم اسے پلو میں باند ھ لیتے اور مونگ پھلیاں کھانے کے بعد جوس پی کر اپنا گلا خراب نہ کرتے اور نہ بخار پاس پھٹکتا۔
 
کلام تازہ ڈاکٹر مظہر عباس رضوی

جو کھاتے تھے کبھی کمی کمین مونگ پھلی
ہوئی ہے آج وہی شہہ نشین مونگ پھلی

غریب کی تھی کبھی ہم نشین مونگ پھلی
فراطِ زرسے ہوئی بہترین مونگ پھلی

یہ مونگ دلنےلگی سینۂ غریب پہ اب
جومیوہ میں تھی کبھی کم ترین مونگ پھلی

لغت میں کیوں ہے یہ پی نٹ کے نام سے موسوم
پھلی ہے اس میں تو کہیے ہے بینbean مونگ پھلی

ہمارے ملک سے ہے تیز شرح پیدایش
اگا کے دیکھیے زیر زمین مونگ پھلی

لباسِ فاخرہ کیسا پہن کے آئی ہے
قبا کے ساتھ لباسِ مہین مونگ پھلی

ہے چینی ناک کی مانند چپٹی چپٹی یہ
تو ایکسپورٹ کریں آؤ چین مونگ پھلی

منافع دے گی مری اشتہار کی یہ مہم
منگا کےکھائیں گے سب بالیقین مونگ پھلی

کسے خبر ہے کہ اس دور میں میاں مظہرؔ
بنانے کب لگے کوئی مشین مونگ پھلی
 
محمداحمد

مونگ پھلی کے بھاگ جاگے ہوئے ہیں آج کل!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مگر افسوس کہ ہم موسم کی اس مہربانی کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔۔۔ بہت مشکل سے گلا ٹھیک ہوا ہے بھائی۔ اب بس دور سے دیکھ کر ہی دل کو تسلی دے لیتے ہیں۔ البتہ مونگ پھلیوں کے دانے تو فٹا فٹ نکال سکتے ہیں۔ اس سے کوئی پرہیز نہیں۔
 
اب کچھ افاقہ ہے؟

میں نے کل کچھ مونگ پھلیاں کھائی تھیں۔ :) :)
 
Top