اک عجب لمحہءِ سفر آیا

اک عجب لمحہءِ سفر آیا۔ ۔ ۔
سنگِ رہ بن کے سنگِ در آیا

خود فریبی میں مبتلا ہونا
دشتِ امّید میں نظر آیا

جانے کس راہ میں بکھر جائے
ایک جھونکا جو میرے گھر آیا

سبھی رستے الگ الگ تھے مگر
سبھی راہوں پہ تُو نظر آیا۔ ۔ ۔ ۔

وہ کہ اک درد دل میں پنہاں تھا
آج آنکھوں میں بھی اتر آیا۔ ۔ ۔ ۔
 
ظفری

لائبریرین
واہ بہت خوب ۔۔۔۔ بہت اچھے مضامین باندھے ہیں ۔ خاص کر ۔۔
وہ کہ اک درد دل میں پنہاں تھا
آج آنکھوں میں بھی اتر آیا۔ ۔ ۔ ۔
بہت خوب
باقی ماہرانہ رائے استادِ محترم ، وارث بھائی یا فاتح ہی دے سکتے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
جانے کس راہ میں بکھر جائے
ایک جھونکا جو میرے گھر آیا

وہ کہ اک درد دل میں پنہاں تھا
آج آنکھوں میں بھی اتر آیا

واہ بہت خوب۔
 
بہت خوب جناب، بہت اچھی غزل ہے

سبھی رستے الگ الگ تھے مگر
سبھی راہوں پہ تُو نظر آیا۔ ۔ ۔ ۔

یہ شعر دینی پلورلزم کے بارے میں تو نہیں ہے کہیں:)

وہ کہ اک درد دل میں پنہاں تھا
آج آنکھوں میں بھی اتر آیا۔ ۔ ۔ ۔

بہت عمدہ ۔۔۔۔
 
سبھی رستے الگ الگ تھے مگر
سبھی راہوں پہ تُو نظر آیا۔ ۔ ۔ ۔

یہ شعر دینی پلورلزم کے بارے میں تو نہیں ہے کہیں:)
شکریہ نقوی صاحب۔ ۔قرآن مجید میں ایک آیت ہے 'فاینما تولّو فثمّ وجہ اللہ' جسکا ترجمہ ہے ' تم جدھر بھی رخ کرو ادھر اللہ کا چہرہ ہے'۔ ۔ سب راہیں اسی کی طرف جاتی ہیں ۔ ۔و الیہ المصیر:)
 
شکریہ نقوی صاحب۔ ۔قرآن مجید میں ایک آیت ہے 'فاینما تولّو فثمّ وجہ اللہ' جسکا ترجمہ ہے ' تم جدھر بھی رخ کرو ادھر اللہ کا چہرہ ہے'۔ ۔ سب راہیں اسی کی طرف جاتی ہیں ۔ ۔و الیہ المصیر:)

بہت عمدہ تلمیح ہے۔
ما شاء اللہ
 
Top