اکیلے نہ جانا۔ مالا، احمد رشدی

فرخ منظور

لائبریرین
اکیلے نہ جانا

گلوکار: احمد رشدی، مالا
فلم: ارمان 1966
شاعر: مسرور انور
موسیقی: سہیل رعنا (یہ وہی سہیل رعنا ہے جو بچوں کو پی ٹی وی پر موسیقی سکھایا کرتے تھے بشمول ان کی بیوی افشاں کے)

رابطہ

محفلین
اکیلے نہ جانا

گلوکار: احمد رشدی، مالا
فلم: ارمان 1966
شاعر: مسرور انور
موسیقی: سہیل رعنا (یہ وہی سہیل رعنا ہے جو بچوں کو پی ٹی وی پر موسیقی سکھایا کرتے تھے بشمول ان کی بیوی افشاں کے)

میرا خیال ہے کہ افشاں سہیل رعنا کی بیوی نہیں بیٹی ہے
 
رابطہ، افشاں سہیل رعنا کے بچوں کے پروگرام میں آیا کرتی تھی تب اس کی عمر سہیل رعنا کی بیٹیوں جتنی ہی تھی۔ افشاں سہیل رعنا کی اگر بیٹی ہیں تو اخلاق احمد کی بہن کیسے ہو سکتی ہیں۔ افشاں ، مشہور گلوکار اخلاق احمد مرحوم کی بہن ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بحوالہ جنگ سائٹ۔
کراچی(جنگ نیوز) معروف موسیقار سہیل رعنا نے کہا ہے کہ فلموں کا حال خراب ہے، ٹی وی انڈسٹری کی ترقی خوش آئند ہے، آج گلوکاراور آرکسٹراکا ربط نہیں رہا، ”خدا کے لئے“ اچھی فلم ہے لیکن سنیما نہیں ہوں گے تو فلمیں کیسے چلیں گی ، پاکستان اب جاگ رہا ہے، کراچی میں بہت ترقی ہوئی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جیوٹی وی کے پروگرام ”نادیہ خان شو“ میں کیا۔ اس پروگرام میں ان کی اہلیہ افشاں بھی موجود تھیں۔ گزرے برسوں میں پاکستان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سنیما ٹوٹ کر دکانوں اور شاپنگ سینٹرز میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ ہم بہت اچھا فلمی ماحول چھوڑ کر گئے تھے لیکن اب بہت کچھ بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جوائنٹ فیملی سسٹم تھا، ایک ہی گھر میں بچے سب رشتے داروں کی گودوں میں پل کر جوان ہوجاتے تھے لیکن اب سب الگ الگ ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی پرورش مشکل ہوگئی ہے۔ نئے دور میں شعیب منصور کی فلم ”خدا کے لئے“بہت اچھی فلم تھی، ایسی فلمیں بننی چاہئیں لیکن اگر سنیما گھر نہیں ہوں گے تو ہماری فلمیں کہاں جائیں گی۔ معروف فلمی اداکاروحید مراد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وحید میرا بہت اچھا دوست تھا،وہ میوزیکل مائنڈ شخص تھا۔ وحید کے انتقال کے وقت میں کینیڈا میں تھا۔ ان کے انتقال سے قبل ایک پارٹی میں میری ان سے ملاقات ہوئی اور میں انہیں پہچان نہیں سکا۔ ان کی آنکھوں کے گرد حلقے پڑے تھے، بالوں میں مہندی لگائی ہوئی تھی اور وہ بہت کمزورہوگئے تھے۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ کوئی کام ہو تو دلا دو۔ میں نے کہا کہ یہ تم کیا کہہ رہے ہو، تم ایک سپراسٹار ہو۔ جیو ٹی وی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی تقریب ”آج جانے کی ضد نہ کرو“میں نئی نسل کی آواز میں ان کے گیتوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سب نے ہی بہت اچھا گانا گایا، کسی ایک کی تعریف کرنا تو زیادتی ہوگی۔ انہوں نے شفقت امانت علی، راحت فتح علی خان، احمد جہانزیب،سجادعلی، وقار علی اور اسٹرنگز کی گلوکاری کی تعریف کی۔
 
فاتح

لائبریرین
واہ خوبصورت گانا ہے۔ کمال ہے آج تک کیوں نظر نہ پڑی اس پر۔ آج بھی مالا کا ایک گانا "تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے" ارسال کیا تو ٹیگز میں تلاش کرتے ہوئے آپ کے اس دھاگے پر پہنچ گیا۔

اور جہاں تک بیٹیوں کی عمر کی لڑکی کی بات ہے تو یہ تو شکر کریں کہ نکاح کا تکلف کر لیا ورنہ جس حد تک ہم نے اس سہیل رعنا کے بارے میں سن رکھا ہے اس شخص سے کچھ بھی بعید نہیں۔
بحوالہ جنگ سائٹ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جوائنٹ فیملی سسٹم تھا، ایک ہی گھر میں بچے سب رشتے داروں کی گودوں میں پل کر جوان ہوجاتے تھے لیکن اب سب الگ الگ ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی پرورش مشکل ہوگئی ہے۔
بچوں کی پرورش میں کوئی مشکل ہو یا نہ ہو لیکن اسے ضرور مشکل ہو گئی ہو گی;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
واہ خوبصورت گانا ہے۔ کمال ہے آج تک کیوں نظر نہ پڑی اس پر۔ آج بھی مالا کا ایک گانا "تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے" ارسال کیا تو ٹیگز میں تلاش کرتے ہوئے آپ کے اس دھاگے پر پہنچ گیا۔

اور جہاں تک بیٹیوں کی عمر کی لڑکی کی بات ہے تو یہ تو شکر کریں کہ نکاح کا تکلف کر لیا ورنہ جس حد تک ہم نے اس سہیل رعنا کے بارے میں سن رکھا ہے اس شخص سے کچھ بھی بعید نہیں۔

بچوں کی پرورش میں کوئی مشکل ہو یا نہ ہو لیکن اسے ضرور مشکل ہو گئی ہو گی;)

حضور وہ افشاں کوئی اور ہے۔ آپ بھی دوبارہ معلومات حاصل کر کے بتائیے گا۔
:)
 
فاتح

لائبریرین
حضور وہ افشاں کوئی اور ہے۔ آپ بھی دوبارہ معلومات حاصل کر کے بتائیے گا۔
:)

حضور! حاصل کر لیں معلومات۔۔۔ افشاں کی حد تک افشائے راز کے معاملے میں آپ درست فرماتے ہیں:grin: مگر خدارا 'مزید' کچھ افشا کرنے کو نہ کہیے گا کہ محفل اس کی متحمل نہیں ہو گی;)
 
Top