اکمل بھیا کا انٹرویو

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم اور آداب!

میں ہوں نور، اپنے ساتھی ممبران مریم افتخار، محمد ظہیر، فہد اشرف اور حمیرا عدنان کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر:) انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے اور ہماری ٹیم محفلین کی خدمات کو محفل میں متعارف کرارہی ہے .... اردو محفل پر موجود گوکہ سارے ادیب تو نہیں مگر باذوق محفلین کثرت سے ہیں ... آج ایسے ہی باذوق، ادب کے شیدائی انسان کوآپ سے متعارف کرانے جارہی ہوں .... محبت کسی کو انسانوں سے تو کسی کو کتابوں سے تو کسی کو اشیاء سے ہوجاتی ہے ... محترم اکمل زیدی کراچی کی ایسی شخصیت ہیں جو گرمیوں کا شدت سے انتظار کرتے رہتے ہیں ... بھلا کون گرمیوں کا انتظار کرتا ہے؟ ہمارے اکمل بھیا! آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے ... .اس میں موجود غذائی اجزا اور اس کا میٹھا ذائقہ گرمیوں کے موسم کو.قابل برداشت بنا دیتا.ہے ... ان کی تحاریر سے بھی علم ہوتا ہے کہ یہ آموں کے بہت شوقین ہیں. یوں محسوس ہوتا ہے گرمیوں کا شدت سے انتظار اس وجہ سے کرتے رہتے ہیں کہ کہیں آموں سے محروم نہ رہ جائیں . .

. عمر عزیز کی چالیس سے زائد بہاریں عبور کرچکے ہیں مگر ہنس مکھ طبیعت اور خوش مزاجی سے نوجوان معلوم ہوتے ہیں .. نیت کے صاف، سچے اور کھرے انسان ہیں ... محفل کے اس ہر دلعزیز رکن کا مزاج شاعرانہ ہے ... شاعری نہ صرف پڑھتے ہیں بلکہ کبھی کبھی تک بندی بھی کر لیتے ہیں ... یہ اور بات ہے کہ اوزان کا جبر اور پابندی انکی کی گئی شاعری کا کُچھ نہ بگاڑ سکی ..... ان کی باتوں سے سچائی اور صاف گوئی کی خوشبو آتی ہے، اس وجہ سے ان کو سے سزا بھی سہنی پڑی ہے ... جذباتیت اور عقل کا سنگم، تجربات و مشاہدات لیے بہت ہی دلچسپ شخصیت ہیں جن کا مطالعہ بہت دلچسپ موضوعات پر ہے ....

ان کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ یہ دو بھائیوں کو مدلل گفتگو کی راہ دکھاتے ساتھ میں اک پھبتی بھی لگاتے ہیں .:p.. ہنسنے والے ہنستے اور سمجھنے والے سمجھ جاتے ہیں ;). یہی وجہ ہے ان کی محصول درجہ.بندیوں میں.سب سے زیادہ. "پرمزاح " کی ریٹنگ موجود ہے ..:).اس سے اندازہ لگالیں کہ.ان کی.طبیعت میں موجود مزاح کا عنصر کس قدر نمایاں ہے (y)

ان کی پاس وضع داری، تحمل اور درگزر کے اوصاف بدرجہ امم ہیں ... ان کی محفل پر اکادکا تحاریر ہی ہیں ...جن میں سے اک بیٹی اور آموں کے موضوع پر ہے ... جس سے اندازہ کر لیجیے کہ بیٹی اور پھلوں کا بادشاہ یعنی کہ آم دونوں کس قدر محبوب ہیں ... :redheart::redheart::redheart:ان کی سرگرمی کا گراف اس سال تعطل کا شکار رہا ہے ..:noxxx: شاید یہ محفل سے ناراض ہوگئے تھے مگر ان کی حاضری بتاتی ہے "چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی ہے " اس لیے انٹرویو میں ہی ہم ان کو بارِ دگر خوش آمدید کہتے ہیں ..

خوش آمدید اکمل زیدی صاحب ...
آپ کی محفل میں آمد کے لیے کیک ...:cake:

ہممم ... یہ چھوٹے والا کیک چلے گا؟ چلیں ہم آپ کے لیے بڑا بھی منگا لیتے ہیں

images

اور اب سب کی خوش آمدید کی صداؤں میں ہم زیدی بھیا کو ویلکم کرتے ہیں.
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
سوالنامہ:

۱. آپ کا نام کس نے رکھا ... " زیدی " سے آپ کی نام کی کیا نسبت ہے؟

۲. اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار عموما کیسے کرتے ہیں؟

۳. زندگی میں ایسا کوئی واقعہ جس نے آپ کی ذات میں اس یقین کو تقویت دی "میں کچھ بھی نہیں، سب اللہ کا فضل ہے "

۴. کھانے میں کیا پسند ہے؟ کبھی کھانا خود بھی بنایا؟

۵. تعلیمی قابلیت ...؟

۶. آپ غصے کا اظہار کیسے کرتے ہیں؟

۷. کس کتاب نے یا شخص نے آپ کی زندگی بدل دی؟

۸. آپ کے زندگی کے وہ کون سے اصول ہیں جن کو اپنے اوپر لاگو کیا ہوا ہے ...

۹. اردو محفل کیسے آنا ہوا؟

۱۰. اردو محفل میں کون کون سے محفلیں آپ کو پسند ہیں؟
 
اکمل زیدی

محفلین

اررے ۔۔یہ کب ہو ہمیں تو پتہ ہی نہیں چلا۔۔۔مطلب کوئی ٹیگ شیگ بھی نہیں ملا۔۔۔۔وہ تو ایویں۔۔۔محفل گردی کرتے ہوے نظر پڑ گئی پوری تفصیل پڑھنے کے بعد لگا کچھ اپنے بارے میں ہی بات ہورہی ہے اور کوئی اپنا ہم نام ہے بھی نہیں اور جس محبت اور خلوص اور بڑھا چڑھا کے بات ہو رہی ہے اور وہ بھی نور سعدیہ صاحبہ کی طرف سے تو یقین آگیا مخاطب ہم ہی ہیں۔۔۔مگر کوئی اطلاع نہ ہوئ۔۔۔خیر ۔۔کوئی بات نہیں ۔۔۔میں ذرا سوالات سے نمٹ لوں۔۔۔
 
آخری تدوین:

نکتہ ور

محفلین
السلام علیکم اور آداب!

میں ہوں نور، اپنے ساتھی ممبران مریم افتخار، محمد ظہیر، فہد اشرف اور حمیرا عدنان کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر:) انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے اور ہماری ٹیم محفلین کی خدمات کو محفل میں متعارف کرارہی ہے .... اردو محفل پر موجود گوکہ سارے ادیب تو نہیں مگر باذوق محفلین کثرت سے ہیں ... آج ایسے ہی باذوق، ادب کے شیدائی انسان کوآپ سے متعارف کرانے جارہی ہوں .... محبت کسی کو انسانوں سے تو کسی کو کتابوں سے تو کسی کو اشیاء سے ہوجاتی ہے ... محترم اکمل زیدی کراچی کی ایسی شخصیت ہیں جو گرمیوں کا شدت سے انتظار کرتے رہتے ہیں ... بھلا کون گرمیوں کا انتظار کرتا ہے؟ ہمارے اکمل بھیا! آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے ... .اس میں موجود غذائی اجزا اور اس کا میٹھا ذائقہ گرمیوں کے موسم کو.قابل برداشت بنا دیتا.ہے ... ان کی تحاریر سے بھی علم ہوتا ہے کہ یہ آموں کے بہت شوقین ہیں. یوں محسوس ہوتا ہے گرمیوں کا شدت سے انتظار اس وجہ سے کرتے رہتے ہیں کہ کہیں آموں سے محروم نہ رہ جائیں . .

. عمر عزیز کی چالیس سے زائد بہاریں عبور کرچکے ہیں مگر ہنس مکھ طبیعت اور خوش مزاجی سے نوجوان معلوم ہوتے ہیں .. نیت کے صاف، سچے اور کھرے انسان ہیں ... محفل کے اس ہر دلعزیز رکن کا مزاج شاعرانہ ہے ... شاعری نہ صرف پڑھتے ہیں بلکہ کبھی کبھی تک بندی بھی کر لیتے ہیں ... یہ اور بات ہے کہ اوزان کا جبر اور پابندی انکی کی گئی شاعری کا کُچھ نہ بگاڑ سکی ..... ان کی باتوں سے سچائی اور صاف گوئی کی خوشبو آتی ہے، اس وجہ سے ان کو سے سزا بھی سہنی پڑی ہے ... جذباتیت اور عقل کا سنگم، تجربات و مشاہدات لیے بہت ہی دلچسپ شخصیت ہیں جن کا مطالعہ بہت دلچسپ موضوعات پر ہے ....

ان کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ یہ دو بھائیوں کو مدلل گفتگو کی راہ دکھاتے ساتھ میں اک پھبتی بھی لگاتے ہیں .:p.. ہنسنے والے ہنستے اور سمجھنے والے سمجھ جاتے ہیں ;). یہی وجہ ہے ان کی محصول درجہ.بندیوں میں.سب سے زیادہ. "پرمزاح " کی ریٹنگ موجود ہے ..:).اس سے اندازہ لگالیں کہ.ان کی.طبیعت میں موجود مزاح کا عنصر کس قدر نمایاں ہے (y)

ان کی پاس وضع داری، تحمل اور درگزر کے اوصاف بدرجہ امم ہیں ... ان کی محفل پر اکادکا تحاریر ہی ہیں ...جن میں سے اک بیٹی اور آموں کے موضوع پر ہے ... جس سے اندازہ کر لیجیے کہ بیٹی اور پھلوں کا بادشاہ یعنی کہ آم دونوں کس قدر محبوب ہیں ... :redheart::redheart::redheart:ان کی سرگرمی کا گراف اس سال تعطل کا شکار رہا ہے ..:noxxx: شاید یہ محفل سے ناراض ہوگئے تھے مگر ان کی حاضری بتاتی ہے "چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی ہے " اس لیے انٹرویو میں ہی ہم ان کو بارِ دگر خوش آمدید کہتے ہیں ..

خوش آمدید اکمل زیدی صاحب ...
آپ کی محفل میں آمد کے لیے کیک ...:cake:

ہممم ... یہ چھوٹے والا کیک چلے گا؟ چلیں ہم آپ کے لیے بڑا بھی منگا لیتے ہیں

images

اور اب سب کی خوش آمدید کی صداؤں میں ہم زیدی بھیا کو ویلکم کرتے ہیں.
اررے ۔۔یہ کب ہو ہمیں تو پتہ ہی نہیں چلا۔۔۔مطلب کوئی ٹیگ شیگ بھی نہیں ملا۔۔۔۔وہ تو اویوں۔۔۔محفل گردی کرتے ہوے نظر پڑ گئی پوری تفصیل پڑھنے کے بعد لگا کچھ اپنے بارے میں ہی بات ہورہی ہے اور کوئی اپنا ہم نام ہے بھی نہیں اور جس محبت اور خلوص اور بڑھا چڑھا کے بات ہو رہی ہے اور وہ بھی نور سعدیہ صاحبہ کی طرف سے تو یقین آگیا مخاطب ہم ہی ہیں۔۔۔مگر کوئی اطلاع نہ ہوئ۔۔۔خیر ۔۔کوئی بات نہیں ۔۔۔میں ذرا سوالات سے نمٹ لوں۔۔۔
جب ٹیگ شیگ کیا ہی نہیں گیا تو ملنا کہاں سے تھا۔
 
اکمل زیدی

محفلین
سب سے پہلے تو بہت شکریہ کے آپ نے اس قابل سمجھا۔۔۔اور زیادہ شکریہ کے ابتدا " ہلکےپھلکے" سوالات سے کی۔۔۔;) ۔ ۔ اب غصہ میں کہیں بھاری بھر کم نہ داغ دیجئے گا ۔۔۔:unsure:۔۔۔
خیر شروع کرتے ہیں۔۔۔جوابات ۔ ۔ ۔ اللہ کے نام سے جو بڑا رحمٰن و رحیم ہے۔۔۔

۱. آپ کا نام کس نے رکھا ... " زیدی " سے آپ کی نام کی کیا نسبت ہے؟
میرا نام میری والدہ نے رکھا ہے ۔۔زیدی کی نسبت چوتھے امام ۔۔امام زین العابدین کے سلسلہ سے ہے۔۔۔

۲. اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار عموما کیسے کرتے ہیں؟
ویسے تو مختلف طریقے ہیں جیسے اس کی فرمائش پوری کرنا جو اسے پسند ہے اور اگر اس کے فائدے کی ہے تو لا دیتا ہوں۔۔اور جب دونوں بہن بھائ شکایت لے کر آتے ہیں تو بیٹی کو زبانی سرزش اور صاحبزادے کو دہ چپت لگا کر۔۔۔(جو مجھے بہت مہنگی پڑتی ہے)

۳. زندگی میں ایسا کوئی واقعہ جس نے آپ کی ذات میں اس یقین کو تقویت دی "میں کچھ بھی نہیں، سب اللہ کا فضل ہے "
واقعہ تو کوئی خاص نہیں مگر جب اپنا محاسبہ کرتا ہوں۔۔۔اور اپنے حالات دیکھتا ہوں تو بے اختیار یہی الفاظ جاری ہوتے ہیں کہ میں کچھ بھی نہیں سب اللہ کا فضل ہے۔

۴. کھانے میں کیا پسند ہے؟ کبھی کھانا خود بھی بنایا؟
کھانے میں بھنڈی گو شت۔۔کچھ بنانا نہیں آتا۔۔سچی۔۔صرف آملیٹ کے۔۔

۵. تعلیمی قابلیت ...؟
ایم-اے کیا ہے ۔۔۔جنرل ہسٹری میں ۔۔۔

۶. آپ غصے کا اظہار کیسے کرتے ہیں؟
ایک حد تک خاموشی سے ۔۔۔۔مگر پھر۔۔۔۔۔۔الامان الحفیظ

۷. کس کتاب نے یا شخص نے آپ کی زندگی بدل دی؟
نہج البلاغہ ۔ ۔ ۔ ۔ اور میرا چھوٹا بھائی ۔۔۔ٹارگٹ کلنگ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2013

۸. آپ کے زندگی کے وہ کون سے اصول ہیں جن کو اپنے اوپر لاگو کیا ہوا ہے ...
آپ نے کیا کرنا ہے یا آپ کیا کرسکتے ہیں۔۔۔ ذہن سے یہ نکال کر کے آپ کو کیا ملے گا۔۔۔۔

۹. اردو محفل کیسے آنا ہوا؟
یہ میں نے تعارف میں بھی بتایا تھا اپنے ۔۔۔براؤزنگ کے دوران ۔ ۔ پھر یہیں کے ہو کے رہ گئے۔۔۔

۱۰. اردو محفل میں کون کون سے محفلیں آپ کو پسند ہیں؟
"ایک میں ہی برا ہوں باقی سب لوگ اچھے ہیں":whistle: ۔ ۔ یہ تو خیر ایک گانے کے بول ہیں اسے جواب مت سمجھیے گا سچ کہوں تو یہ محفل ایک گلدستے کی طرح ہے اب آپ سے یہ پوچھا جائے کے کون سا پھول پسند ہے تو سب کی اپنی خوبصورتی ہے اسے کوئی سیاسی جواب مت سمجھیے گا میں انتہائی صاف گوئی سے کہہ رہا ہوں پھر بھی کچھ محفلین کے نام یہاں ضرور لونگا۔۔۔اور جن کے نہ لے سکوں انہیں قطعی۔۔ناپسندیدہ میں شمار مت کیجیے گا ۔۔وارث بھائی۔۔احمد بھائی-تابش صاحب۔۔چودہری صاحب ایک ادب دوست ہو کرتے تھے وہ زیک صاحب ۔۔۔فاتح بھائ نایاب صاحب۔۔ذیشان صاحب جماعتی بھائی ۔ظہیر صاحب ۔۔عاطف صاحب - حسان صاحب۔فرقان بھائی۔خلیل صاحب نیرنگ بھائی عدنان بھائی -آواز دوست صاحب عمران بھائ- اور بھی کئی ہیں۔۔۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
اررے ۔۔یہ کب ہو ہمیں تو پتہ ہی نہیں چلا۔۔۔مطلب کوئی ٹیگ شیگ بھی نہیں ملا۔۔۔۔وہ تو اویوں۔۔۔محفل گردی کرتے ہوے نظر پڑ گئی پوری تفصیل پڑھنے کے بعد لگا کچھ اپنے بارے میں ہی بات ہورہی ہے اور کوئی اپنا ہم نام ہے بھی نہیں اور جس محبت اور خلوص اور بڑھا چڑھا کے بات ہو رہی ہے اور وہ بھی نور سعدیہ صاحبہ کی طرف سے تو یقین آگیا مخاطب ہم ہی ہیں۔۔۔مگر کوئی اطلاع نہ ہوئ۔۔۔خیر ۔۔کوئی بات نہیں ۔۔۔میں ذرا سوالات سے نمٹ لوں۔۔۔

چلیں تسلیم کر ہی لیا، آپ اچھی شخصیت ہیں ... :p:D زیدی صاحب کبھی کبھی ہر کسی کے ساتھ ایسا ہوجاتا ہے :laughing:
 
آخری تدوین:
سوال نامہ:

1) آپ کے خیال میں کون سے تین لفظ آپ کی مکمل شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں؟

2) آپ نے آج تک کن کن غیر نصابی اور غیر معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ان سرگرمیوں کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات رہے؟

3) اگر آپ کو کسی نظریے سے اختلاف ہو تو آپ کا رد عمل کیا ہوتا ہے اور کسی انتہائی ردعمل پر کس طرح قابو پاتے ہیں؟

4) اردو محفل کا اپ کی زندگی میں کیا کردار ہے؟

5) اردو محفل پر اور حقیقی زندگی میں آپ کی شخصیت میں کیا کیا چیزیں فرق ہیں؟

6) آپ کے خیال میں کن تین شخصیات نے دنیا پر سب سےزیادہ اثرات مرتب کیے؟

7) انتہائی قنوطیت کے وقت کیا کرتے ہیں؟

8) آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے اور آپ نے اسی کا انتخاب کیوں کیا؟

9) تاریخ کا کون سا ایک واقعہ نہ ہوتا تو ہم بحثیت قوم قدرے بہتر انداز میں جی رہے ہوتے؟

10) اپنی زندگی کا نچوڑ ہمیں چند الفاظ میں بتائیے نیز یہ بھی کہ وقت کا صحیح استعمال کرنے کے لیے کیا طریقہ اپنایا جائے جس پر قائم رہا جا سکے.

11) اگر آپ کے پاس اپنے رہائش کے شہر اور ملک کے انتخاب کا اختیار ہوتا تو آپ کہاں رہتے؟

12) اگر خدانخواستہ آپ معطل ہو جائیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟
 
اکمل زیدی

محفلین
یہ تو سب دیکھ چکے کہ اکمل کا رد عمل کیا تھا
متفق ۔ ۔ ۔ مگر اب میں پہلے سے زیادہ سمجھدار ہو گیا ہوں۔۔۔۔جو کسر تھی تابش صاحب کے انٹرویو نے پوری کردی ۔۔۔ (y) بٹ اسٹل فیو تھنگز ول رمین بی انچینجڈ ان مائی نیچر۔ ۔ ۔ :)
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
1) آپ کے خیال میں کون سے تین لفظ آپ کی مکمل شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں؟
ذمہ دار- کاہل بولے تو سست - حساس-

2) آپ نے آج تک کن کن غیر نصابی اور غیر معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ان سرگرمیوں کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات رہے؟
ایک ویلفئیر ادارے کے لیے کام کیا تھا ۔۔۔لوگوں کی مشکلات قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔۔اور باقی دروس میں شرکت اور پروگرام ان سب نے بہرحال میری زندگی میں اثرات مرتب کیے ۔

3) اگر آپ کو کسی نظریے سے اختلاف ہو تو آپ کا رد عمل کیا ہوتا ہے اور کسی انتہائی ردعمل پر کس طرح قابو پاتے ہیں؟
تو ظاہر ہے جو میرا نقطہء نظرہے وہ بیان کرتا ہوں۔۔۔اس پر دلائل دیتا ہوں ریفرنس کیساتھ اور اگر معاملہ زیادہ آگے بڑھ جاتا ہے ۔۔۔ظاہر ہے پھر بولنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا تو خاموشی اختیارکرتا ہوں۔

4) اردو محفل کا اپ کی زندگی میں کیا کردار ہے؟

ارے ایسا ویسا۔۔۔بیگم سے امی سے بہنوں سے اور باقی جو کلوز ہیں ان سے گفتگو رہتی ہے اور یہاں سے جو نئی چیز پتہ چلتی ہے اس کا ذکر۔اور اس سے بڑھ کے شاید اس مصرعے کی طرح "غضب کیا تیری یاد نے آستایا نماز میں والا معاملہ ہے۔۔۔

5) اردو محفل پر اور حقیقی زندگی میں آپ کی شخصیت میں کیا کیا چیزیں فرق ہیں؟
میں ایسا ہی ہوں۔:battingeyelashes:

6) آپ کے خیال میں کن تین شخصیات نے دنیا پر سب سےزیادہ اثرات مرتب کیے؟
تھوڑا سا وضاحت درکار ہے اثرات کس حوالے سے۔اور کس ٹائم پیریڈ میں۔۔؟ پھر بھی اپنا جواب ریکارڈ کرادیتا ہوں موجودہ دینا کے حساب سے ۔۔میرے مطابق۔۔ کارل مارکس - البرٹ اینسٹین - گراہم بیل

7) انتہائی قنوطیت کے وقت کیا کرتے ہیں؟
سچ کہوں تو یہ کیفیت کبھی طاری نہیں ہوئ۔۔۔آسانی اور پریشانی دونوں کو میں مثبت لیتا ہوں۔۔

8) آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے اور آپ نے اسی کا انتخاب کیوں کیا؟
پہلے میڈیکل فیلڈ تھی۔۔میں لیب ٹیکنیشن تھا-پھربی ایس سی نہیں کرسکا کامرس سے گریجویٹ کیا تو اس میں اسکوپ نظر نہیں آیا۔۔تو فیلڈ چینج کرلی۔۔۔اور کچھ مشکلات کے بعد ایڈجسٹ ہو گیا آجکل مینیجر فنانس ہوں ایک شپنگ ایجنسی میں ۔ ۔ ۔

9) تاریخ کا کون سا ایک واقعہ نہ ہوتا تو ہم بحثیت قوم قدرے بہتر انداز میں جی رہے ہوتے؟
بنگلہ دیش

10) اپنی زندگی کا نچوڑ ہمیں چند الفاظ میں بتائیے نیز یہ بھی کہ وقت کا صحیح استعمال کرنے کے لیے کیا طریقہ اپنایا جائے جس پر قائم رہا جا سکے.
ابھی تو زندگی ہمیں نچوڑ رہی ہے ۔۔۔زندگی کے نچوڑ والے پہلو پر غور نہیں کیا۔۔۔دوسرے وقت کا صحیح استعمال تو مجھے ایک ہی نظر آتا ہے اور وہ ہے "فرصتوں کا صحیح استعمال" بس!!!

11) اگر آپ کے پاس اپنے رہائش کے شہر اور ملک کے انتخاب کا اختیار ہوتا تو آپ کہاں رہتے؟
اپنے ہی شہر میں یعنی کراچی میں اور پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں

12) اگر خدانخواستہ آپ معطل ہو جائیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟۔۔
ویسے تو زیک صاحب نے میری ترجمانی کردی ہے ۔۔مگر اب کافی ٹہراؤ آگیا ہے ۔۔باقی یہ وقت حالات اور وجہ پر منحصر ہے ۔۔ لیکن معطل کردینے کے بعد رد عمل پتہ کیسے چلے گا۔؟ویسے اسی سوال کے جواب کے توسط سے ایک مشورہ ہے کہ معطل ہونے سے پہلے ایک وارننگ جاری کی جائے اور متوقع کاروائی کا بتایا جائے وجوہات کے ساتھ اس کا اثر دیکھا جائے اور معاملہ ویسا ہی رہے تو پھر بلا کم و کاست کک کردیا جائے۔
 
محمدظہیر

محفلین
سوالات کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں :)
1. آپ کے کیا کیا شوق ہیں؟
2. جب آپ چھوٹے تھے تو بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے تھے؟
3. آپ کے پسندیدہ اقوال کون سے ہیں؟ کم از کم دو یا تین کا ذکر فرمائیں
4. آپ کا پسندیدہ ناول کونسا ہے اور کیوں پسند ہے؟
5. پسندیدہ فلم؟ پسندیدہ ٹی وی شو کا بتائیں؟
6. کل آپ اپنے اس کیریئر سے ریٹائرمنٹ لینے والے ہوں تو اس کے بعد کس نئے کیریئر کا انتخاب کریں گے
7. اپنے کسی ایسے کارنامے کا ذکر کریں جس پر آپ کو فخر ہے
8. آپ کو کونسی چیز کا سب سے زیادہ ڈر لاحق ہے
9. آپ کے لیے کون سی چیز بری ہے ؟جو غلطی آپ نے کی ہے یا کوئی چیز جس کی آپ نے کوشش نہیں کی
10. آپ کی پسندیدہ شخصیات کے متعلق بتائیں

:)
 
نور وجدان

لائبریرین
اکمل صاحب آپ نے جس سلسلے کی بات کی کہ جناب عالی وقار امام زین العابدین سے نسبت ہے کیا آپ ن کی آل و اولاد میں سے ہیں؟
 
سوالات کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں :)
1. آپ کے کیا کیا شوق ہیں؟
2. جب آپ چھوٹے تھے تو بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے تھے؟
3. آپ کے پسندیدہ اقوال کون سے ہیں؟ کم از کم دو یا تین کا ذکر فرمائیں
4. آپ کا پسندیدہ ناول کونسا ہے اور کیوں پسند ہے؟
5. پسندیدہ فلم؟ پسندیدہ ٹی وی شو کا بتائیں؟
6. کل آپ اپنے اس کیریئر سے ریٹائرمنٹ لینے والے ہوں تو اس کے بعد کس نئے کیریئر کا انتخاب کریں گے
7. اپنے کسی ایسے کارنامے کا ذکر کریں جس پر آپ کو فخر ہے
8. آپ کو کونسی چیز کا سب سے زیادہ ڈر لاحق ہے
9. آپ کے لیے کون سی چیز بری ہے ؟جو غلطی آپ نے کی ہے یا کوئی چیز جس کی آپ نے کوشش نہیں کی
10. آپ کی پسندیدہ شخصیات کے متعلق بتائیں

:)
محمد ظہیر یہ سوالات دوبارہ سینڈ کیے جائیں بھئی! :)
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ کی بیٹی کا کا کیا نام ہے؟ بیٹے سے زیادہ محبت ہے یا بیٹی سے؟

لوگوں میں کس چیز کو دیکھ کے دکھ ہوتا ہے؟
آپ لوگوں پر کس حد تک بھروسہ کرتے ہیں؟
بچپن کی کوئی شرارت جس کو آج بھی یاد کریں تو مسکرا دیتے ہیں؟
اسکول کے حوالے سے کس استاد سے انسیت تھی اور کیوں تھی؟

بقیہ سوالات جوابات کے بعد
 
آپ کس پیشے سے منسلک ہیں؟
پہلے میڈیکل فیلڈ تھی۔۔میں لیب ٹیکنیشن تھا-پھربی ایس سی نہیں کرسکا کامرس سے گریجویٹ کیا تو اس میں اسکوپ نظر نہیں آیا۔۔تو فیلڈ چینج کرلی۔۔۔اور کچھ مشکلات کے بعد ایڈجسٹ ہو گیا آجکل مینیجر فنانس ہوں ایک شپنگ ایجنسی میں ۔ ۔
 
Top