اپگریڈ کے بعد اصطلاحات کو اردو میں بدلیں

دوست

محفلین
اپگریڈ کے بعد کچھ نئی اصطلاحات آئی ہیں جو انگریزی میں ہی ہیں ان کا اردو ترجمہ کریں۔ احباب ان کی نشاندہی کرتے جائیں تو منتظمین کے لیے آسانی ہوگی۔ میں پہل کر رہا ہوں۔
پیغام کے عنوان کے ذیل میں ایک نئی اصطلاح Suject Descriptionکے عنوان سے آئی ہے اس کا اردو “عنون کی تفصیل یا وضاحت“ ہو سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
اگر سب ارکان ایک ایک اصطلاح کا ترجمہ کر دیں تو واقعی ہمارے لئے کام بہت آسان ہو جائے گا۔

شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اردو کی ترویج کے لیے اگر کوئی کام سب سے ضروری ہے تو وہ ہے ترجمہ کا۔ اگرچہ اس میں کوئی تکنیکی چیلنج نہیں ہوتا لیکن لوگ پھر بھی طویل اور بور ہونے کی وجہ سے اس سے بھاگتے ہیں۔ میرا ارادہ یہ ہے دوسرے پراجیکٹس کی طرح اس فورم پر مختلف ویب سوفٹویرز کی اردوائزیشن کا کام بھی مربوط انداز میں شروع کیا جائے۔ بلکہ میں اس پر جلد ہی الگ سے فورم بھی بنا دوں گا۔ اس پر بعد میں بات کریں گے پہلے آتے ہیں اس فورم میں شامل انگریزی اصطلاحات کے اردو ترجمے کی۔

فورم میں نئی فیچرزشامل کرنے کے لیے عام طور پر جو MOD شامل کیے جاتے ہیں اس کے نتیجے میں کچھ نئی لینگویج فائلز بھی شامل ہوجاتی ہیں۔ بعض اوقات یہ لینگویج ریسورسز تھوڑے ہوتے ہیں اور کبھی یہ بڑی فائلیں بھی ہوسکتی ہیں۔ بہرحال یہ ترجمہ کا کام بھی ضروری ہوتا ہے۔ اپگریڈ کے بعد ایسا ہی ہوا ہے کہ اس طرح شامل ہونے والی نئی فیچرز کے ساتھ کچھ انگریزی اصطلاحات بھی شامل ہو گئی ہیں۔ اس وقت میں اور قدیر ان کا ترجمہ کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ابھی بھی کام ہے شئیر کرنے کے لیے۔ لہٰذا اگر کوئی صاحب ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں تو بتائیں، ہم ایک آدھ فائل ان کے ہاتھ میں تھما دیں گے۔ :p
 

دوست

محفلین
لائیں فائل دیکھی جائے گی جو ہوتا ہے۔ لیکن آپس کی بات ہے میں یہ پوچھنے لگوں اس کا کیا کرنا ہے تو ناراض نہیں ہونا۔ اصطلاحات کو اردویانا ہے تو میں حاضر ہوں۔
 

دوست

محفلین
جناب متظمین!
لگتا ہے مصروفیت اور طرف ہو گئی ہے۔ اکثر انگریزی اصطلاحات دیکھ کر مخمل میں ٹاٹ کا پیوند یاد آجاتا ہے۔ اس کا کچھ کیجیے۔
 
جی دوست
کچھ ایسی ہی صورت حال نظر آرہی ہے اور یہ قدیر صاحب تو کئی کئی ہفتے منہ نہیں دکھاتے ، بلکہ میل کا جواب بھی نہیں دیتے، جانے کیا ہوئے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی حاضر ہوں۔ نبیل یوں کریں کہ فاٰلوں کی تعداد کو کچھ فعال ارکان میں تقسیم کر دیں، ان کو ذاتی پیغام یا ای میل کے ذریعے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، شکریہ۔ دراصل قدیر میاں نے کچھ فائلوں کا ترجمہ کرکے بھیجا ہوا ہے۔ ان کو نظر ثانی کے بعد جلد ہی اپلوڈ کر دوں گا۔ آپ کی پیشکش میرے ذہن میں رہے گی۔ بلاشبہ ترجمہ کا بہت سا کام باقی ہے اور ہم ہر قسم کے تعاون کے لیے شکر گزار ہوں گے۔
 
Top