اپنے دیس کے منفرد قوانین بیان کریں!

عین موقع پہ دینے پڑتے ہیں۔ :D ادھر پولیس انکل نے رسید کاٹی اور ادھر سے ڈرائیور انکل نے جرمانہ بھرا۔. :cool: جب ٹریفک پولیس ہمارے پیچھے آ رہی تھی تو ہم بہت پرجوش تھے.. ہم نے ڈرائیور انکل کو بہت کہا کہ رفتار اور بڑھائیں کہ تھوڑا آگے جا کے چالان دیں گے۔ :p اس چالان کی رسید کچھ عرصہ ہم نے بہت سنبھال کے رکھی کیونکہ یہ ہماری زندگی کا پہلا چالان تھا۔ :D ہمیں پہلی دفعہ پتہ چلا تھا کہ چالان کیسے ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:
یعنی آئندہ تمام چالان رسیدیں آپ کو بھیج دی جائیں؟
 
سعودی عرب کی بات کر رہا ہوں۔۔۔:)

ہاں کئی مرتبہ اوور اسپیڈنگ پر چالان ہوا ہے
ایک مرتبہ تو شاید 70 کی اسپیڈ پر ہوگیا تھا مکہ شریف میں۔ کہ عمرہ کرکے کدائی پارکنگ سے نکلے تو اشارے پر ساہر کیمرے نے تصویر کھینچ لی۔ حالانکہ اسپیڈ 60 سے کچھ زیادہ ہی تھی ۔ 150 ریال دینا پڑے
 

لاریب مرزا

محفلین
سعودی عرب کی بات کر رہا ہوں۔۔۔:)
معذرت خواہ ہوں محترم جناب الشفاء صاحب.. یہ دوسری دفعہ ہو رہا ہے میرے ساتھ.. :barefoot:
وہ دراصل عموماً ہاتھ ، پاؤں، آنکھ ،بال وغیرہ کی ڈی پی خواتین لگاتی ہیں تو مجھے لگا خاتون ہیں کوئی.. :nailbiting:
 

الشفاء

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں محترم جناب الشفاء صاحب.. یہ دوسری دفعہ ہو رہا ہے میرے ساتھ.. :barefoot:
وہ دراصل عموماً ہاتھ ، پاؤں، آنکھ ،بال وغیرہ کی ڈی پی خواتین لگاتی ہیں تو مجھے لگا خاتون ہیں کوئی.. :nailbiting:
ارے بہنا۔۔۔ معذرت کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔ ہمارے ساتھ بھی یہ کوئی پہلی بار تھوڑی ہوا ہے۔۔۔:)
 

صائمہ شاہ

محفلین
ٹریفک قوانین ادھر کویت میں بہت سخت ہیں اگر غیر ملکی کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے اور گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے پکڑے گیا تو کویت گورنمنٹ اس کو ڈی پورٹ کر دے گی
تین بار ریڈ سگنل توڑنے پر بھی آپ کو ڈی پورٹ کر سکتی ہے
ویری ہارش پنشمنٹ
 

محمدظہیر

محفلین
انڈیا میں مذہب کے نام پر پیسے کمانے کی اجازت نہیں لیکن سب سے زیادہ یہیں ہوتا ہے مذہب کا کاروبار ۔
انڈیا کا بیف پوری دنیا میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہوتا ہے لیکن اپنے ملک کی کئی ریاستوں میں کھانے پر پابندی ہے ۔ ریاست اتر پردیش اور مہاراشٹر میں ہر قسم کے بیف پر پابندی ہے۔
انڈیا کے قانون میں کسی کو بھی مذہب کے اعتبار سے کوئی امتیاز نہیں ہے کوئی بھی کسی بھی منصب پر فائز ہو سکتا ہے۔ لیکن ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ آزادی کے بعد کسی مسلم نے وزیراعظم کا عہدہ نہیں حاصل کیا۔
انڈیا کے حالیہ صدر بیف اور مچھلی کھاتے ہیں۔ مغربی بنگال، جہاں سے ان کا تعلق ہے وہاں پابندی نہیں ہے لیکن وزیر اعظم گوشت نہیں کھاتے۔
یہ بات کنفرم نہیں لیکن سنا ہے انڈیا میں اڈلٹری پر صرف مرد کو سزا ملتی ہے عورت کی شکایت پر، عورت اپنی مرضی سے چاہے جتنے تعلقات رکھے۔ مساوی حقوق کہتے ہیں اسے۔
 

محمدظہیر

محفلین
یہ بھی سنا ہے انڈیا میں صفر کرنسی نوٹ ہے جو کسی کام کی نہیں البتہ کوئی افسر کے رشوت کے مطالبے پر یہ کرنسی دے کر پکڑوایا جا سکتا ہے
 

شاہ بخاری

محفلین
جی جی ، ہمارے ہاں بھی جذبۂ یگانگت بدرجہ اتم پایا جاتا ہے ۔جس کا اظہار ہمارے مللکی قوانین میں اکثروبیشتر ہوتا ہے . مثلا" یہی لے لیں کی بنیادی انسانی حقوق کے حصول کیلئے صاحب ثروت ہونا ضروری ہے - مجال ہے جو اس میں ہم ذرا بھی نرمی سے کام لیتے ہوں - آخر قوموں کی ترقی کا راز قانون کی پاسداری میں ہی تو ہے
 
Top