اپنے دیس کے منفرد قوانین بیان کریں!

نیرنگ خیال

لائبریرین
پاکستان کا ایک اور مضحکہ خیر قانون یہ بھی ہے کہ آپ ایک صوبے کی گندم دوسرے صوبے میں نہیں لے جا سکتے۔ میرا شہر چونکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان، تینوں سے متصل ہے۔ اس لیے ہمیں اور وہاں کے دیگر زمینداروں کو بےحد مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ ہر صوبے کی داخلی چوکی پر پولیس والوں کو نذرانے دینے پڑتے ہیں۔
 
حسن ترمذی

محفلین
پاکستان میں قانون کے ساتھ جو ہوتا ہے
اور قانون کے نام پر جو ہوتا ہے
اس میں رونا دھونا، جینا مرنا، مال و دولت عزت سب شامل ہیں
اور یہاں کے قانون نافذ کرنے والے ادارے جو کچھ شودروں (عام عوام) کے ساتھ کرتے ہیں وہ شاید میں محفلین سے زیادہ جانتا ہوں کیونکہ بھگت چکا ہوں
اسلیئے غیر ممالک کے قوانین بارے جان کر حیران ہوں
:)
 
لاریب مرزا

محفلین
یہاں پر کچھ ایسے عجیب و غریب قوانین بھی ہیں جو شاید دنیا میں اور کہیں نہ ہوں۔ ان میں سے ایک قید کے دوران قیدیوں کو چھٹیوں فراہم کرنا ہے o_O
ناروے کے قوانین کے مطابق ہر قسم کے قیدی اپنی سزا کا ایک تہائی یا اسےکم حصہ کاٹ لینے کے بعد 18 دن کی سالانہ تعطیل لے سکتے ہیں۔ اور اگر قیدی کی اولاد بھی ہو تو وہ 30 دن یعنی ایک ماہ تک اسمیں توسیع کر وا سکتا ہے۔ قانوناً قیدی پر لازم ہے کہ وہ اپنی چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس جیل پہنچے اور باقی کی سزا کاٹے ;)
۔
المختصر ناروے میں قیدیوں کو انسان سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ یہاں تو حیوانوں سے بھی بدتر سلوک ہوتا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
کیا آپ کو موقع پر ادا کرنا پڑتے ہیں یا جب مرضی ادا کر دو؟
عین موقع پہ دینے پڑتے ہیں۔ :D ادھر پولیس انکل نے رسید کاٹی اور ادھر سے ڈرائیور انکل نے جرمانہ بھرا۔. :cool: جب ٹریفک پولیس ہمارے پیچھے آ رہی تھی تو ہم بہت پرجوش تھے.. ہم نے ڈرائیور انکل کو بہت کہا کہ رفتار اور بڑھائیں کہ تھوڑا آگے جا کے چالان دیں گے۔ :p اس چالان کی رسید کچھ عرصہ ہم نے بہت سنبھال کے رکھی کیونکہ یہ ہماری زندگی کا پہلا چالان تھا۔ :D ہمیں پہلی دفعہ پتہ چلا تھا کہ چالان کیسے ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:
عین موقع پہ دینے پڑتے ہیں۔ :D ادھر پولیس انکل نے رسید کاٹی اور ادھر سے ڈرائیور انکل نے جرمانہ بھرا۔. :) جب ٹریفک پولیس ہمارے پیچھے آ رہی تھی تو ہم بہت پرجوش تھے.. ہم نے ڈرائیور انکل کو بہت کہا کہ رفتار اور بڑھائیں کہ تھوڑا آگے جا کے چالان دیں گے۔ :p اس چالان کی رسید کچھ عرصہ ہم نے بہت سنبھال کے رکھی کیونکہ یہ ہماری زندگی کا پہلا چالان تھا۔ :D ہمیں پہلی دفعہ پتہ چلا تھا کہ چالان کیسے ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:
ہاہاہاہا چالان کے بارے میں تو بلکل ایسے بتا رہی ہیں جیسے کسی ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران پولیس کو مجرم اپنے پیچھے بھاگتے ہیں :laughing:
کویت میں تو تو آپ کو پتا بھی نہیں ہوتا کہ آپ کا چالان ہو گیا ہے وہ تو آپ جب کسی گورنمنٹ کے ڈاکومنٹ جیسے ہیلتھ انشورنس کارڈ یا سیول آئی ڈی کو رینو کرونے جاتے ہیں تب آپ کو پتا لگتا ہے آپ کا چلان ہوا تھا۔
ویسے میرا جب چلان ہوا تھا تب جس روڈ پر میں ڈرائیو کر رہی تھی اس پر مکس سپیڈ 80 تھی اور میری سپیڈ 92 کلومیٹر تھی۔۔
دو دن کے بعد عدنان کو بتایا تھا ان کا موڈ دیکھ کر نہیں تو ڈانٹ پڑنی تھی :laughing:
 
الشفاء

یہاں تو ایس ایم ایس آ جاتا ہے آپ کے موبائل نمبر پر ۔۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ہاہاہاہا چالان کے بارے میں تو بلکل ایسے بتا رہی ہیں جیسے کسی ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران پولیس کو مجرم اپنے پیچھے بھاگتے ہیں :laughing:
کویت میں تو تو آپ کو پتا بھی نہیں ہوتا کہ آپ کا چالان ہو گیا ہے وہ تو آپ جب کسی گورنمنٹ کے ڈاکومنٹ جیسے ہیلتھ انشورنس کارڈ یا سیول آئی ڈی کو رینو کرونے جاتے ہیں تب آپ کو پتا لگتا ہے آپ کا چلان ہوا تھا۔
ویسے میرا جب چلان ہوا تھا تب جس روڈ پر میں ڈرائیو کر رہی تھی اس پر مکس سپیڈ 80 تھی اور میری سپیڈ 92 کلومیٹر تھی۔۔
دو دن کے بعد عدنان کو بتایا تھا ان کا موڈ دیکھ کر نہیں تو ڈانٹ پڑنی تھی :laughing:
گاڑی میری دوست کے ابو کی تھی اور اس میں ہم چار لڑکیاں ہی تھیں اس لیے ڈرائیور انکل تھوڑے پریشان ہو گئے تھے۔
کتنا بورنگ طریقہ ہے کویت میں چالان کا :p
آپ کو ڈانٹ کا ڈر تھا اور ہم نے بڑے فخر سے گھر آ کے چالان دکھایا سب کو :D
 
Top