رئیس فروغ اپنی مٹی کو سرفراز نہیں کر سکتے (رئیس فروغؔ )

نیرنگ خیال

لائبریرین
اپنی مٹی کو سرفراز نہیں کر سکتے
یہ در و بام تو پرواز نہیں کر سکتے

عالم خواہش و ترغیب میں رہتے ہیں مگر
تیری چاہت کو سبوتاژ نہیں کر سکتے

حسن کو حسن بنانے میں مرا ہاتھ بھی ہے
آپ مجھ کو نظر انداز نہیں کر سکتے

شہر میں ایک ذرا سے گھر کی خاطر
اپنے صحراؤں کو ناراض نہیں کر سکتے

عشق وہ کار مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے
ایک لمحہ بھی پس انداز نہیں کر سکتے​
 

اوشو

لائبریرین
عشق وہ کار مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے
ایک لمحہ بھی پس انداز نہیں کر سکتے

واہ
اعلیٰ انتخاب سر جی
خوش رہیں
بہت جئیں :)
 

زبیر مرزا

محفلین
واہ جناب چھاگئے آپ تو - ایک ایک شعر لاجواب اور باربار پڑھنے اور داد کا مستحق-
(یہ اتنا اچھا ذوق کہاں سے حاصل ہوتا ہے نین سُکھ)
 

سید زبیر

محفلین
لا جواب ۔۔ بہت عمدہ
عشق وہ کار مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے
ایک لمحہ بھی پس انداز نہیں کر سکتے
سدا خوش رہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
عشق وہ کار مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے
ایک لمحہ بھی پس انداز نہیں کر سکتے

واہ
اعلیٰ انتخاب سر جی
خوش رہیں
بہت جئیں :)
شکریہ سر :)

واہ جناب چھاگئے آپ تو - ایک ایک شعر لاجواب اور باربار پڑھنے اور داد کا مستحق-
(یہ اتنا اچھا ذوق کہاں سے حاصل ہوتا ہے نین سُکھ)
یہ میرے ساتھ ہی آتا ہے۔ پیکج کر لیں میرا ۔۔۔۔ :D

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی۔۔۔۔

لا جواب ۔۔ بہت عمدہ
عشق وہ کار مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے
ایک لمحہ بھی پس انداز نہیں کر سکتے
سدا خوش رہیں
شکرگزار ہوں سر۔۔۔۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
واہ. بہت خوب. کیا خوب کلام انتخاب کیا ہے. بہت شکریہ.:)
ویسے حیرت ہے کہ دسمبر میں غیر دسمبری شاعری پڑھی جا رہی ہے. یہ کیا ہوگیا؟؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ. بہت خوب. کیا خوب کلام انتخاب کیا ہے. بہت شکریہ.:)
ویسے حیرت ہے کہ دسمبر میں غیر دسمبری شاعری پڑھی جا رہی ہے. یہ کیا ہوگیا؟؟
انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں فرحت۔۔۔
بس جی۔۔۔ ابھی دسمبر شروع ہوا ہے نا۔۔۔ تو جادو سر چڑھتے وقت لگے گا۔۔۔ :D
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
عالم خواہش و ترغیب میں رہتے ہیں مگر​
تیری چاہت کو سبوتاژ نہیں کر سکتے​

حسن کو حسن بنانے میں مرا ہاتھ بھی ہے​
آپ مجھ کو نظر انداز نہیں کر سکتے​

عشق وہ کار مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے​
ایک لمحہ بھی پس انداز نہیں کر سکتے

واہ واہ واہ
بہت عمدہ​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
عالم خواہش و ترغیب میں رہتے ہیں مگر
تیری چاہت کو سبوتاژ نہیں کر سکتے​

حسن کو حسن بنانے میں مرا ہاتھ بھی ہے
آپ مجھ کو نظر انداز نہیں کر سکتے​

عشق وہ کار مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے
ایک لمحہ بھی پس انداز نہیں کر سکتے

واہ واہ واہ
بہت عمدہ​
شکریہ منے
 
Top