اپنی عید کا احوال بتائیں

ظفری

لائبریرین
ہمزاد والا فسانہ تو حقیقت بنتا جا رہا ہے ۔ ماشاءاللہ
اللہ سدا امان میں رکھے آمین
بخدا نایاب بھائی ۔۔۔ میں نے یہ مراسلہ پوسٹ کیا تو زبیر مرزا کی متفق کی ریٹنگ موصول ہوئی ۔ میں نے دوبارہ جاکر صفحہ اوپر سے دیکھا تو موصوف یہی سب پہلے ہی لکھ چکے تھے ۔ مجھے تو لگتا ہے کہ اب میں " چند حسینوں کے خطوط اور چند تصویر بتاں " لکھنے کی ذمہ داری ان کی طرف بڑھا دوں ۔
 
زبیر مرزا

محفلین

ظفری بھائی خیالات لاکھ ملتے ہوں لیکن آپ سااندازِتحریر ہماری قسمت میں نہیں - ہم تو رشک کرسکتے ہیں ایسا لکھ نہیں سکتے
 
S. H. Naqvi

محفلین
پہلے تو سب کو عید مبارک میری طرف سے، آج فرسٹ دے ڈیوٹی پر بھی آیا اور محفل پر بھی:sneaky: عید کا مختصرا بتاؤں کہ بہت اچھی گزری، زیادہ تر سفر میں گزری، پشاور، ایبٹ آباد، ہریپور راوالپنڈی اور اسلام آباد، خیر مزا بہت آیا بہت انجوائے کی یہ عید فیملی کے ساتھ۔۔۔۔۔!
 
mohsin ali razvi

محفلین
آمدی عامل خواجه شیرازی ۱۴/۸/۲۰۱۳
آمدی ای جان جانان آمدی
پای کوبان شادو خندان آمدی
بعد مرگم بر مزارم آمدی
شیوه نازت مرا بی حال کرد
درغمت چون مرغ بسمل گشته ام
آمدی در بزم رندان آمدی

عاملم اما ندانم چون هنر
آمدی چون آمدی چون آمدی
عامل شیرازی
 
فرحت کیانی

لائبریرین
زبیر بھائی ۔۔۔ نفسیاتی طور پر بہت ڈسٹرب کرتے ہیں ایسے واقعات۔۔۔ ۔۔ ہمارے دفتر میں ہمارے چار ساتھیوں کی تصاویر آویزاں ہیں جو بم دھماکوں میں شہید ہوئے۔۔۔ ۔ روز ان پر نظر پڑتی ہے تو دل پر کیا گزرتی ہے اس کا اندازہ آپ کرسکتے ہیں۔۔۔ ایسے کئی ساتھی اور دوست ہم سے چھن گئے
پورے عید میں یہ ایک اچھی خبر ملی کہ ان چار ساتھیوں میں ایک عمران شیخ جو دس جنوری کے علمدار روڈ دھماکے میں شہید ہوئے ۔۔۔ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔۔۔ ان کی صرف دو کمسن بیٹیاں تھیں اور شادی بھی تین چار سال پہلے ہوئی تھی۔۔۔
میرے شہروں کی سڑکوں پر جل رہے ہیں خون کے دیے۔

زین کیسا محسوس کر رہے ہیں اب؟
زین فیاض سنبل تو شہید ہوئے۔ کیا آپ مجھے پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس آفیسرز کے نام بتا سکتے ہیں؟
 
زین

لائبریرین
میرے شہروں کی سڑکوں پر جل رہے ہیں خون کے دیے۔

زین کیسا محسوس کر رہے ہیں اب؟
زین فیاض سنبل تو شہید ہوئے۔ کیا آپ مجھے پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس آفیسرز کے نام بتا سکتے ہیں؟
روز یہی واقعات ہوتے ہیں اب تو بے حس ہوگئے ہیں ہم

اس وقت تو مجھے صرف شہید ہونے والے افسران کے نام یاد ہے جن میں قائمقام ایس پی ٹریفک سریاب سرکل انور خلجی ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شمس الرحمان، ڈی ایس پی شمس الرحمان شامل ہیں
زخمی ہونے والوں میں اس وقت مجھے ایک ہی نام یاد آرہا ہے اور وہ ایس پی ہیڈ کوارٹر علی جاوید کا ہے جنہیں شدید زخمی آئے ہیں پہلے پہل میڈیا پر انہیں شہید بتایا گیا لیکن بعد میں پولیس ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا اور بتایا کہ علی جاوید زندہ ہیں لیکن ان کی حالت خطرے میں ہے ۔ انہیں اسی رات خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔
آپ کو ناموں کی ضرورت ہیں تو میں کل شام مجھے ٹیگ کرکے یاد دلائیے گا میں تفصیل لیکر بتادوں گا۔۔
 
علی جاوید جی زین اگر ممکن ہو تو مجھے بقیہ زخمی پولیس آفیسرز کے نام بھی معلوم کر دیں۔
 
Top