اپنی زندگی کی سلور جوبلی ؟ ؟ ؟

Mani

محفلین
چھ اکتوبر کو میری زندگی کے پچیس سال گزرجا ئیں گے ۔ اور میں اپنی زندگی کے چھبیسویں سال میں قدم رکھ رہا ہوں گا۔ ایسا لگتا ہے جیسے میں اب ذمہ دار ہوتا جا رہا ہوں۔ زندگی کے پچیس سال میں کتنی تبدیلیاں آئیں؟ ؟ ؟

حالات کہاں سے کہاں چلے گئے؟
سائنس نے کتنی ترقی کی ؟


شائد اگلے پچیس سال زندگی کے دیکھنے نصیب ہوتے بھی ھیں یا نہیں

اور یہ مادی زندگی مجھے کیا کچھ دکھائے گی۔

اب تو انٹر نیٹ کی بدولت زندگی کچھ یوں ہو گئی ہے۔

بازیچہ اطفال دنیا ہے میرے آگے
ہوتا ہے شب و روز تماشہ میرے آگے

و السلام
عبدالرحمن صدیقی (مانی بھائی)
 

جہانزیب

محفلین
:birthday:
ابھی میں بھی پچھلے مہینے ٢٥ سے اوپر کا ہو گیا ہوں۔۔۔ لیکن ابھی تک زندگی میں کچھ کیا نہیں سوا باتوں کے یہ میرا نہیں میرے اردگرد رہنے والوں کا خیال ہے :evil:
 

منہاجین

محفلین
پریشان مت ہوں۔

جہانزیب نے کہا:
:birthday:
ابھی میں بھی پچھلے مہینے ٢٥ سے اوپر کا ہو گیا ہوں۔۔۔ لیکن ابھی تک زندگی میں کچھ کیا نہیں سوا باتوں کے یہ میرا نہیں میرے اردگرد رہنے والوں کا خیال ہے :evil:

آپ کو چنداں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہو سکتا ہے مانی کے اِردگرد رہنے والوں کا خیال اُس کے بارے میں اِس سے بھی دو ہاتھ آگے ہو۔ :p
 

زیک

مسافر
آپ لوگ تو پچیس سال پر ایسے پریشان ہیں جیسے بڑھاپا آ گیا ہے۔ ابھی تو آپ بچے ہیں جناب۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مانی آپ کے لیے میری دعا ہے کہ:

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

ویسے دانائی کا عمر سے تعلق نہیں ہوتا۔ جیسے شیخ سعدی فرما گئے ہیں۔۔

بزرگی بعقل است نہ بسال
 

منہاجین

محفلین
یہ دعا ہے یا بددعا؟

نبیل نے کہا:
مانی آپ کے لیے میری دعا ہے کہ:

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

ویسے دانائی کا عمر سے تعلق نہیں ہوتا۔ جیسے شیخ سعدی فرما گئے ہیں۔۔

بزرگی بعقل است نہ بسال

یہ دعا ہے یا بددعا؟
 

شعیب صفدر

محفلین
a162.gif
 
کیا واقعی ایسا ہے

ویسے میں نے سنا ہے کہ آدمی کو عمر کا سب سے زیادہ احساس اس وقت ہوتا ہے جب وہ 29 سے 30 سال کی عمر میں قدم رکھتا ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟
 

Mani

محفلین
تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے مجھے مبارکباد دی
اور ان کا بھی جنہوں میرے پیغام کو پڑھا۔

مانی بھائی
 
:birthday:
دیر کےلیے معذرت کل اصل میں میلان چلا گیا تھا اور پھر اس فورم کی طرف آنا ہی نہیں ہوا اور سچ بتاوءں کی بھول بھی گیا تھا۔ معذرت۔ :idea:
 
Top