اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں - 1

میری بری عادت
1۔میں گالی بہت دیتا ہوں۔(اس پر مجھے "سلیط اللسان " کا خطاب بھی مل چکا ہے)۔
2۔کسی سے ناراض ہوا تو بات کرنا چھوڑ دیتا ہوں ۔
3۔استقلال نہیں ہے ۔
فائدہ:
نمبر ایک کا :گالی دینے کی وجہ سے دل کا بھڑاس ہلکا ہو جاتا ہے ۔دل کو سکون مل جاتا ہے اور لگتا ہے کہ ہم نے بدلہ پورا کر لیا ۔
نمبر دو کا: بہت سارے مطلب پرست اور دھوکہ باز مبینہ دوستوں سے چھٹکارا مل گیا ۔
نمبر تین:کسی ایک کام میں جٹ نہ پانے سے تھوڑی تھوڑی ساری چیزوں کا علم ،کسی ایک پر مہارت نہیں۔
نوٹ: لیکن اب ایک نمبر اور دو نمبر کو چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ایک نمبر میں بہت حد تک کامیابی مل بھی رہی ہے ۔آپ لوگوں سے بھی دعا کی درخواست ہے ۔
میری اچھی عادت
1۔اچھی کتابوں کے مطالعہ کی چاٹ
2۔لکھنے کا شوق
3۔عزت کرنے ،جاننے اور دوست بنانے کا جنون
فائدہ:
نمبر ایک کا :مطالعہ کی چاٹ ہونے کے سبب عموما برائی کی طرف جانے کا امکان کم رہا ۔اور اللہ کا شکر ہے بہت ساری برائیوں سے بچ گیا ۔
نمبر دو کا:بہت پذیرائی ملی ،اساتذہ سے واہ واہی ،دوستوں سے شاباشی اور چھوٹے موٹے کئی انعامات بھی ۔
نمبر تین:مجھے بھی عزت ملی ،بہت سارے لوگوں سے جان پہچان ہونے کے سبب بہت کم کام رک پایا ۔
نوٹ: ہم سب کو اچھی عادتیں اختیار کرنے کا عادی بننا چاہئے ۔اسی سے شخصیت بنتی اور سنورتی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اصلاحی صاحب بُری بات، اچھے بچے گالی نہیں دیتے۔ ہم بھی دعا کریں گے کہ آپ یہ بُری عادت چھوڑ دیں۔
 

ماہا عطا

محفلین
ھممم میری 3اچھی عادتیں۔۔۔۔

1۔۔۔میں کبھی کسی کو نہ ناراض کرتی ہوں نہ ہی کبھی کسی سے ناراض ہوتی ہوں۔۔۔۔
2۔۔۔مطالعہ کا جنون کی حد تک شوق۔۔۔۔خشک مزاج بلکل بھی نہیں ہنس مکھ کہہ سکتے ہیں۔۔۔
3۔۔چھوٹے یہ بڑے سب کی عزت کرتی ہوں۔۔دانستہ کبھی کسی کا دل نہیں دکھاتی


باقی بری عادتیں بعد میں بتاؤں گی۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ھممم میری 3اچھی عادتیں۔۔۔ ۔

1۔۔۔ میں کبھی کسی کو نہ ناراض کرتی ہوں نہ ہی کبھی کسی سے ناراض ہوتی ہوں۔۔۔ ۔
2۔۔۔ مطالعہ کا جنون کی حد تک شوق۔۔۔ ۔خشک مزاج بلکل بھی نہیں ہنس مکھ کہہ سکتے ہیں۔۔۔
3۔۔چھوٹے یہ بڑے سب کی عزت کرتی ہوں۔۔دانستہ کبھی کسی کا دل نہیں دکھاتی

باقی بری عادتیں بعد میں بتاؤں گی۔۔۔ ۔
تبسم کہاں ہو بھئی تم؟
 

ماہا عطا

محفلین
جزاک اللہ ۔۔۔
مطالعہ ہسٹری بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔۔۔۔
اس کے علاوہ اسلامیک بکس۔۔۔انبیاء کے قصے اور اگر کوئی بھی اچھی سی بک مل جائے شوق سے پڑھتی ہوں۔۔۔
بابا کی ساری عادتیں اپنائی ہیں نا۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ کتابوں کے نام جو پڑھی ہوئی ہیں؟

آپ کی اپنی کوئی ذاتی لائبریری بھی ہے کیا؟
 
Top