دوست

محفلین
فہرست تو ایکسل میں بن جائے گی. البتہ اسکیننگ محنت اور وقت طلب کام ہے. ساتھ کتاب کی جلد خراب ہونے کا ڈر بھی ہوتا ہے.
 

سید ذیشان

محفلین
فہرست تو ایکسل میں بن جائے گی. البتہ اسکیننگ محنت اور وقت طلب کام ہے. ساتھ کتاب کی جلد خراب ہونے کا ڈر بھی ہوتا ہے.

کتابوں کی سکیننگ کے لئے سپیشل سکینر ملتے ہیں جن میں جلد خراب نہیں ہوتی اور صفحات بھی ٹیڑھے نہیں آتے۔ ظاہری بات ہے اس پر کچھ پیسہ خرچ کرنا پڑے گا۔
 
کتابوں کی سکیننگ کے لئے سپیشل سکینر ملتے ہیں جن میں جلد خراب نہیں ہوتی اور صفحات بھی ٹیڑھے نہیں آتے۔ ظاہری بات ہے اس پر کچھ پیسہ خرچ کرنا پڑے گا۔
ہاں میں نے ایسا اسکینر جامعہ میں دیکھا تھا وہ پُرانے رسائل کو اسکین بھی کر رہے ۔
 

دوست

محفلین
گوگل نے ایک مرتبہ ایک اسکینر کا ڈیزائن اوپن سورس کیا تھا۔ وہ چند منٹ میں ساری کتاب اسکین کر لیتا ہے۔ اور صفحات بھی خود ہی پلٹتا ہے۔ ڈو اٹ یور سیلف قسم کا ڈیزائن تھا اس کا۔ لیکن کوئی مزید خبر نہیں آئی اس کی۔ گوگل نے یہ اسکینر گوگل بکس کے لیے کتب اسکین کرنے کے لیے بنایا تھا۔
 
اگر آپ کتب کی فہرست مہیا کر سکیں تو کیا ہی اچھی بات ہو۔

یہ ایک اہم پراجیکٹ ہے اور ایک آدمی کی بس کی بات نہیں۔ ویب سائٹ تو خیر بعد میں بھی بن سکتی ہے۔ سب سے اہم کام ہے فہرست بنانے کی ۔ میرے خیال میں مائکروسافٹ ایکسس میں فہرست بنائی جائے۔ کیسی بنائی جائے اس کے لئے کسی لائبریری سائنس کے ماہر سے مدد لے جا سکتی ہے

میں نے ویب سائٹ کا لنک شئیر کیا تھا
اس میں ایک تو زیرِ تکمیل اصل ڈیزائن اور فارمیٹ کے مطابق کتب بتدریج شامل ہوتی رہیں گی ابھی صرف تجرباتی طور پر میں نے احمد سلیم صاحب ہی کی چند کتابیں جو گوگل سرچ سے مل سکیں ان کے ٹائٹل لگا کر تجرباتی ڈیٹا شامل کیاہے۔ تاکہ صورت نکل سکے۔

فہرست ایکسل میں بننے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور میری سفارشات کے مطابق وہ کالمز رکھے گئے جو کہ ویب سائٹ کے لیے مجھے ضرورت تھے۔
وہ کالمز یہ ہیں

سیریل نمبر:
کتاب کا نام:
Author:
|| Genre
: Pages
: || Edition
: || Publishing Year:
|| ISBN No.
|| Language:
|| Publisher:

ایک کتاب کو کھولنے پر اس کی تفصیل اس طرح سے نظر آئے گی

http://sarrc.org.pk/book/jo-bejal-ne-aakhiya-جو-بیجل-نے-آکھیا/

------------

باقی جو فہرستیں پہلے سے ورڈ میں بنی تھیں بے ترتیب سی انہیں جوں کا توں اَپ لوڈ کر رہا ہوں۔ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں آپ۔

http://sarrc.org.pk/category/book-listings/



 
اس خزانے میں بیشمار ایسی کتابیں ہو سکتی ہیں جن کی مجھے ازلوں سے تلاش ہے، میں منتظر ہوں کہ اس کی کوئی فہرست بن جائے یا اگر بنی ہوئی ہے تو مہیا ہو جائے۔
کچھ مضامین کے حساب سے ادھوری سی فہرستیں ہیں جنہیں میں جوں کا توں اپ لوڈ کر رہا ہوں، آپ نیچے دیے گئے لنک پر چیک کرتے رہیے گا ابھی ان پیج سے کنورٹ کر کے یونیکوڈ میں لانی ہیں۔

http://sarrc.org.pk/category/book-listings/
 
یہ تو بلاشبہ ایک خزانہ ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ حکومت یا کوئی بڑے پائے کی یونیورسٹی اس اثاثے کو خرید لے۔ اور اس تمام مواد کو ڈیجٹلائز کر کے طلباء اور محقیقین کے لئے محفوظ کر لیا جائے۔
جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں انہیں شاید خریدنے کی آفرز ہیں لیکن میرے ذاتی خیال کے مطابق زیادہ تر شاعر، ادیب اور لیفٹسٹ کے مزاج کے عین مطابق احمد سلیم صاحب اپنے بعد اپنا نام چاہتے ہیں اور وہ خود کچھ ایسا کر جانا چاہتے ہیں کہ یہ اثاثہ ان کے بعد بھی انہی کے نام سے روشنی پھیلاتا رہے۔
 
گوگل نے ایک مرتبہ ایک اسکینر کا ڈیزائن اوپن سورس کیا تھا۔ وہ چند منٹ میں ساری کتاب اسکین کر لیتا ہے۔ اور صفحات بھی خود ہی پلٹتا ہے۔ ڈو اٹ یور سیلف قسم کا ڈیزائن تھا اس کا۔ لیکن کوئی مزید خبر نہیں آئی اس کی۔ گوگل نے یہ اسکینر گوگل بکس کے لیے کتب اسکین کرنے کے لیے بنایا تھا۔
یوں تو پورٹ ایبل اسکینرز موجود ہیں مارکیٹ میں ڈنڈی نما، 6ہزار سے 25000 تک کی رینج میں جو کہ ہر صفحے کے اوپر گھمانے اس اسے اسکین کر لیتے ہیں۔ اور اپنی میموری میں سیو کر لیتے ہیں۔ یہاں زبیر مرزا بھائی نے بھی ایک بار خرید کر شئیر کیا تھا۔ میں نے بھی انہیں اسی کا مشورہ دیا ہے۔
 

زیک

مسافر
جن کتب پر آئی ایس بی این نمبر کی لکیریں موجود ہوں انکی سمارٹ فون سے تصویر لے کر فہرست بنائی جا سکتی ہے
 

تلمیذ

لائبریرین
احمد سلیم صاحب کا جنون قابل داد ہے، امجد صاحب اور آپکی پوسٹ کردہ تصاویر بھی۔
میں کتابوں کے ایک اوردلداد ہ اور محفل کے معزز رکن جناب راشد اشرف, صاحب کو ٹیگ کررہاہوں، شاید وہ اپنے تجربے کی روشنی میں کوئی صائب مشورہ دے سکیں۔
 

اسد

محفلین
کتابوں/رسالوں/اخبارات کی کثیر تعداد کے باعث بہت سے اضافی مسائل ہیں۔ اس لئے میں صرف کام کے آغاز کا ذکر کروں گا، بنیادی طور پر اس پروجیکٹ کو مشہور کرنا ہے اور مختلف ذرائع سے فنڈ حاصل کرنے کی کوشش ہونی چاہئیے۔ بیرونی فنڈ کے بغیر بہت سی دشواریاں ہوں گی۔ شروع میں فنڈ پہلے سے معلوم ذرائع سے حاصل کرنا چاہئیے، یعنی ریسرچرز۔ بات صرف اس دائرے کو وسعت دینے کی ہے۔ ویب سائٹ اس کے لئے سب سے بہتر ذریعہ ہے۔

کتابوں کے کور سکین کر کے ویب سائٹ پر ڈالے جائیں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ کون کون سی کتابیں دستیاب ہیں۔ مزید میٹاڈیٹا کے لئے کتابوں کے ٹائٹل پیج اور ورسو کی تصاویر کیمرے سے لی جائیں تو عام سکینر کے مقابلے میں کم وقت خرچ ہوتا ہے اور کتاب کی جلد بھی خراب نہیں ہوتی۔ میں ایسی صورت میں کور کی تصویر بھی کیمرے سے ہی لیتا ہوں۔ (میں عموماً رحل استعمال کرتا ہوں اور کیمرا سٹینڈ پر اس طرح سیٹ کرتا ہوں کہ لینز کتاب کے صفحات کے perpendicular ہو۔ عام طور پر ایسا اس وقت ہوتا ہے جب میں کسی دوسری جگہ کتابوں کی تفصیلات اکٹھی کرتا ہوں۔ بعد میں ٹائٹل پیج اور ورسو کی تصاویر دیکھ کر کتاب کا میٹاڈیٹا ٹائپ کر لیتا ہوں۔) آغاز ان کتابوں سے کیا جائے جن کی ریسرچرز میں مانگ زیادہ ہو۔ جس کتاب (یا اس کے منتخب صفحات) کی ضرورت ہو اسے سکین کیا جائے اور محفوظ کرنے کے بعد مانگنے والے کو پرنٹ یا الیکٹرونک میڈیم پر مہیا کی جائے۔ سکیننگ کے لئے کسی کو کل وقتی طور پر ملازم رکھنا ہو گا۔ میں اوپٹک‌بک سکینر کا مشورہ دوں گا (اس میں صفحات 90 درجے سے زیادہ نہیں کھولنے پڑتے)، ہینڈ ہیلڈ سکینر اتنے بڑے ذخیرے کے لئے مناسب نہیں ہو گا۔

ایک اہم چیز اس ویب سائٹ اور کتابوں کے سکین کے استعمال کی پولیسی ہے، یہ آپ احمد سلیم صاحب کے مشورے سے طے کر لیں اور واضح طور پر ویب سائٹ پر شامل کر لیں۔
-------------
سکیننگ کے بہت سے ڈو اٹ یورسیلف طریقوں میں سے ایک۔
اور انٹرنیٹ آرکائیو سکرائب بک سکینر کی اون لائن ویڈیو۔
 
گوگل نے ایک مرتبہ ایک اسکینر کا ڈیزائن اوپن سورس کیا تھا۔ وہ چند منٹ میں ساری کتاب اسکین کر لیتا ہے۔ اور صفحات بھی خود ہی پلٹتا ہے۔ ڈو اٹ یور سیلف قسم کا ڈیزائن تھا اس کا۔ لیکن کوئی مزید خبر نہیں آئی اس کی۔ گوگل نے یہ اسکینر گوگل بکس کے لیے کتب اسکین کرنے کے لیے بنایا تھا۔
گوگل کا جاری کردہ لینئیر بک اسکینر کافی دلچسپ ہے، ہم نے کچھ عرصہ قبل اس کی تفصیلات دیکھی تھیں۔ اس ربط پر اس کا مفصل ڈیزائن ڈاکیومنٹ اور ویڈیو موجو ہے۔ :) :) :)
 
Top