اپنی اپنی پسندیدہ زندہ شخصیت کا نام بتائیں

ذوالقرنین

لائبریرین
میری بہن، میری آپا۔ سچ پوچھیے تو ماں سے بڑھ کر ہے۔ آج تک اس کی محبت کی گہرائی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اللہ پاک اس کی زندگی میں میری زندگی سے زیادہ برکت عطا فرمائے۔ آمین

تدوین: رشتوں کے علاوہ میری سب سے پسندیدہ شخصیت میں خود ہوں۔:):):)
 

رانا

محفلین
بنت یاسین بہنا بڑا مشکل سوال پوچھا ہے آپ نے۔ ہر شخصیت آپ پر مختلف زاوئیے سے اچھا اثر چھوڑتی ہے۔ اس لئے کسی ایک کا ذکر کرنا ممکن ہی نہیں۔ لیکن اب آپ نے ٹیگ کیا ہے تو کسی کا ذکر تو کرنا ہی پڑے گا۔ تو میں اپنے کراچی یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے سر بدر سمیع کا ذکر کروں گا۔ وہ بطور خاص ایک ٹیچر اور ایک اچھے انسان کی حیثیت سے میری پسندیدہ شخصیات میں شامل ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ کو سوال یہ کرنا تھا کہ "اس وقت دنیا میں جتنے انسان موجود ہیں ان میں سے آپ کو جو سب سے زیادہ پسند ہے اس کا نام بتائیے۔ رشتوں کو چھوڑ کر۔"

رشتوں کے ساتھ ساتھ محفلین کو بھی چھوڑ دینا چاہیے تھا کہ یہاں بھی ایک لمبی فہرست ہے۔

اور یہ بھی کہ یہاں صرف پسند کرنے کا ذکر ہے۔ آئیڈیلائز کرنا ضروری نہیں ہے اگرچہ بات یہ ہے کہ ایسا فطری طور پر ہو ہی جاتا ہے۔ :)
 
Top