آیا نہ ہوگا اس طرح رنگ و شباب ریت پر۔۔۔

آیا نہ ہوگا اس طرح رنگ و شباب ریت پر
گُلشنِ فاطمہ کے تھے سارے گُلاب ریت پر

جانِ بتول کے سِوا کوئی نہیں کھِلا سکا
قطرہ ٔ آب کے بغیر اتنے گُلاب ریت پر

ترسے حُسین آب کو میں جو کہوں تو بے ادب
لمسِ لبِ حُسین کو تَرسا ہے آب ریت پر

عشق میں کیا لُٹایئے عشق میں کیا بچا ئیے
آلِ نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

لذّت سوزش ِ بلال، شوقِ شہادتِ حُسین
جس نے لیا یونہی لیا اپنا خطاب ریت پر

جتنے سوال عشق نے آل ِ رسول سے کیے
ایک سے بڑھ کے اِک دیا سب نے جواب ریت پر

آل ِ نبی کا کام تھا آلِ نبی ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیب ایسی کتاب ریت پر

شاعر :پروفیسر ڈاکٹر ادیب رائے پوری

ربط۔۔۔
http://lyrics.qtvtutor.com/urdu/manqabat/
 
مدیر کی آخری تدوین:
بہت عمدہ۔
عشق میں کیا لُٹایئے عشق میں کیا بچا ئیے
آلِ نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

آل ِ نبی کا کام تھا آلِ نبی ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیب ایسی کتاب ریت پر
بے شک۔
جزاک اللہ لبید بھائی
 
ابھی تو غالباً آپ کے اپنے پاس بھی اختیار ہو گا۔
پوسٹ کے نیچے تدوین لکھا آ رہا ہے؟
تابش بھائی میرا کہنے کا مطلب یہ تھا اصل سائٹ پر تصحیح کروا دیں۔۔۔میں تو یہا ں کردوں کوئی حرج بھی نہیں۔۔۔۔لیکن اس کی تفشیش ضروری ہے آیا کہ شاعر نے یہی لفظ استعمال کیا ہے یا پھر ۔۔اصل لفظ ترسے ہے جو ٹائپنگ میں غلط ہو گیا۔۔کیا خیال ہے۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین

ترسے ہی صحیح ہے۔ ترے سے وزن بھی خراب ہوتا ہے اور معانی بھی اور دوسرے مصرعے سے مطابقت بھی خراب ہوتی ہے۔ یہاں میں نے درست کر دیا ہے۔
 
آیا نہ ہوگا اس طرح رنگ و شباب ریت پر
گُلشنِ فاطمہ کے تھے سارے گُلاب ریت پر

جانِ بتول کے سِوا کوئی نہیں کھِلا سکا
قطرہ ٔ آب کے بغیر اتنے گُلاب ریت پر

ترسے حُسین آب کو میں جو کہوں تو بے ادب
لمسِ لبِ حُسین کو تَرسا ہے آب ریت پر

عشق میں کیا لُٹایئے عشق میں کیا بچا ئیے
آلِ نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

لذّت سوزش ِ بلال، شوقِ شہادتِ حُسین
جس نے لیا یونہی لیا اپنا خطاب ریت پر

جتنے سوال عشق نے آل ِ رسول سے کیے
ایک سے بڑھ کے اِک دیا سب نے جواب ریت پر

آل ِ نبی کا کام تھا آلِ نبی ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیب ایسی کتاب ریت پر

شاعر :پروفیسر ڈاکٹر ادیب رائے پوری

ربط۔۔۔
http://lyrics.qtvtutor.com/urdu/manqabat/

انتہائی خوبصورت کلام۔ اور گایا بھی خوب گیا ہے ۔ سبحان اللہ
 
ترسے ہی صحیح ہے۔ ترے سے وزن بھی خراب ہوتا ہے اور معانی بھی اور دوسرے مصرعے سے مطابقت بھی خراب ہوتی ہے۔ یہاں میں نے درست کر دیا ہے۔
جزاک اللہ وارث بھائی اللہ آپ کو خوش رکھے آمین اب پہلے سے زیادہ خوبصورت معلوم ہو رہا ہے اور وزن بھی درست ۔۔مطابقت پیدا ہو جانے سے معنی بھی خوب واضح ہو گیا۔۔۔جزاک اللہ
 
گایا اور پڑھا کی بحث نئی نہیں ہے، ہم ہر موسیقائی چیز کو گانے میں شمار کر سکتے ہیں اور ہر تحت الفظ پڑھے جانے والی چیز کو اگر اس میں لے نہ ہو تو پڑھنے میں۔ انگلش میں بھی اگر آپ حمد، نعت،منقبت وغیرہ پڑھنے کو (اگر آپ تحت الفظ پڑھ رہے ہیں) ریڈنگ کہیں گے اور اگر کسی طرز میں گا رہے ہیں تو ری سائیٹنگ کہیں گے۔ اس لیے میں نے دانستہ طور پر گایا کا لفظ استعمال کیا۔ ویسے تو بہت سے لوگوں نے اسے گایا مگر مجھے سب سے زیادہ ذوالفقار حسینی کی پر سوز آواز میں پسند ہے۔

اویس قادری

حوریہ رفیق

سہر وردی صاحب

دعوتِ اسلامی

میں نے سارے کلپ سنے ہیں واقعی ذوالفقار حسینی کی آواز میں بڑا سوز ہے۔۔۔
 
Top