آیا نہ ہوگا اس طرح رنگ و شباب ریت پر۔۔۔

اکمل زیدی

محفلین
گایا اور پڑھا کی بحث نئی نہیں ہے، ہم ہر موسیقائی چیز کو گانے میں شمار کر سکتے ہیں اور ہر تحت الفظ پڑھے جانے والی چیز کو اگر اس میں لے نہ ہو تو پڑھنے میں۔ انگلش میں بھی اگر آپ حمد، نعت،منقبت وغیرہ پڑھنے کو (اگر آپ تحت الفظ پڑھ رہے ہیں) ریڈنگ کہیں گے اور اگر کسی طرز میں گا رہے ہیں تو ری سائیٹنگ کہیں گے۔ اس لیے میں نے دانستہ طور پر گایا کا لفظ استعمال کیا۔ ویسے تو بہت سے لوگوں نے اسے گایا مگر مجھے سب سے زیادہ ذوالفقار حسینی کی پر سوز آواز میں پسند ہے۔


اویس قادری

حوریہ رفیق


سہر وردی صاحب


دعوتِ اسلامی

بہت معذرت میں متفق نہیں ہوں نعت کے لئے گائے کا لفظ استعمال کرنا کچھ معیوب سا لگتا ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انتہائی خوبصورت کلام۔ اور گایا بھی خوب گیا ہے ۔ سبحان اللہ

اردو شاعری کی ہر صنف جداگانہ وصف و قدر و مزاج رکھتی ہے اس پس منظر میں اردو زبان کی فصاحت و بلاغت کا تقاضا ہے کہ معیاری و ہم آہنگ الفاظ انتخاب کیے جائیں نہ کہ پست درجہ انتخاب ہو۔
 
Top