آپ ﷺ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہیں ذرا
رُوحِ محمدؐ اس کے بدن سے نکال دو

فکرِ عرب کو دے کے فرنگی تخیلات
اسلام کو حجاز و یمن سے نکال دو

اہلِ حرم سے اُن کی روایات چھین لو
آہُو کو مرغزارِ خُتن سے نکال دو

علامہ اقبال رح
 

یاسر شاہ

محفلین
زُلفِ سرکار ﷺ سے جب چہرہ نکلتا ہو گا
پھر بھلا کیسے کوئی چاند کو تکتا ہو گا

اے حلیمہ تو بتا تو نے تو دیکھا ہو گا
کیسے تجھ سے میرا محبوب ﷺ لپٹتا ہوگا

قابل رشک ہے صدیق وہ تیرا آنسو
غار میں آپ ﷺ کے رُخ پر جو ٹپکتا ہو گا

کتنی خوش بخت ہیں وہ گلیاں یارو
جن میں بن ٹھن کے میرا محبوب ﷺ نکلتا ہو گا

جب کبھی آپ اندھیرے میں نکلتے ہوں گے
شبِ تاریک میں خورشید بھی چمکتا ہو گا

مجھ کو معلوم ہے طیبہ سے جدائی کا اثر
کہ شام کو شمس بھی روتے ہوئے ڈھلتا ہوگا
واہ ماشاء اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔
کس کی نعت ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
وہ شمع اُجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں ..
اِک روز جھلکنے والی تھی دنیا کے سب درباروں میں ..


رحمت کی گھٹائیں پھیل گئیں افلاک کے گنبد گنبد پر ..
وحدت کی تجلی کوند گئی آفاق کے سینہ زاروں میں ..


گر ارض و سما کی محفل میں لَولاك لَمَا کا شور نہ ہو ..
یہ رنگ نہ ہو گلزاروں میں ٬ یہ نور نہ ہو سّیاروں میں ..


جو نکتہ وروں سے حل نہ ہوا اور فلسفیوں سے کُھل نہ سکا ..
وہ راز اِک کملی والے نے بتلادیا چند اشاروں میں ..


ہیں کرنیں ایک ہی مشعل کی بوبکر ؓ و عمر ؓ ٬ عثمان ؓ و علی ؓ ..
ہم مرتبہ ہیں یارانِ نبیؐ کچھ فرق نہیں ان چاروں میں ..


ہم حق کے علمبرداروں کا اب بھی ہے نرالا ٹھاٹھ وہی ..
بادل کی گرج تکبیروں میں ٬ بجلی کی تڑپ تلواروں میں ..

✍.. ظفر علی خاں ظفرؔ
 

سیما علی

لائبریرین
ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے ..
اب در بدری ہے نہ غریب الوطنی ہے ..

وہ شمع حرم جس سے منور ہے مدینہ ..
کعبے کی قسم رونق کعبہ بھی وہی ہے ..

اس شہر میں بک جاتے ہیں خود آ کے خریدار ..
یہ مصر کا بازار نہیں ، شہر نبیؐ ہے ..

اس ارضِ مقدس پہ ذرا دیکھ کے چلنا !
اے قافلے والو یہ مدینے کی گلی ہے ..

نظروں کو جھکائے ہوئے خاموش گزر جاؤ ..
بے تاب نگاہی بھی یہاں بے ادبی ہے ..

اقبال میں کس منہ سے کروں مدحِ محمدﷺ ..
منہ میرا بہت چھوٹا ہے اور بات بڑی ہے ..

شاعر _✍ اقبال عظیم ..
 

سیما علی

لائبریرین
کہاں اعمال ہیں ایسے کہ ہم سرکار کو دیکھیں
مگر دل کی تمنا ہے جمال یار کو دیکھیں

سخاوت میں,عنایت میں, مروت میں, اخوت میں
یگانہ ہیں، مرے سرکار کے اطوار کو دیکھیں

زمانہ میں اگر چاہو سکون و امن قائم ہو
تو پھرسرکار کے ہر سیرت و کردار کو دیکھیں

نکیرو چاہنا جو پوچھ لینا تم ,مگر پہلے
نگاہوں کی تمنا ہے رخ سرکار کو دیکھیں

تمنائے دلی ہے کاش وہ دن بھی میسر ہو
مدینہ جائیں اور جاکر گل و گلزار کو دیکھیں

خدا کے پاس لمحہ میں چلے جانا,چلے آنا
شب اسری مرے سرکار کی رفتار کو دیکھیں

ہے فضل بے نوا کی یہ تمنا اے میرے آقا
کہ جب بھی بند ہوں آنکهيں ترے انوار کو دیکھیں

ڈاکٹر سید فضل الرحمن کاظمی
 

سیما علی

لائبریرین
جہالت کے اندھیروں میں لیے شمع ہنر گذرے
منوّر ہو گئی ہر شئے مرے آقا جدھر گذرے

کبھی بزمِ تصوُّر میں ادیب ایسا بھی ہو جاتا
سناؤں میں سنیں آقا جو حالِ زار پر گذرے

صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

(ادیب غازی پوری ..مالیگاؤں)
 

سیما علی

لائبریرین
کب گنبد خضرٰی کو دیکھیں گی مری آنکھیں
کب دل میں سمیٹوں گا سوغات مدینے میں

لفظوں میں بیاں کرنا ممکن ہی نہیں ارماں
جو دل میں مہکتے ہیں جذبات مدینے میں

ﷺ 🌿ابوحماد
 

سیما علی

لائبریرین
جو روضہ پہ حاضر سلاطیں ہوئے ہیں .
تو پندار زیر و زبر دیکھتے ہیں .

جو جالی پہ صل علیٰ کہہ رہے ہیں .
اے اخترؔ انہیں چشمِ تر دیکھتے ہیں .

*🍁 مولانا شاہ حکیم محمد اختر ؒ
-------------------------------------------
 

سیما علی

لائبریرین
دعا ہے مری شافع روز محشرﷺ
نکل جائے امت خساروں سے آگے

قیامت کے دن ہے بشر کی تمنا
تیرا ہو سہارا سہاروں سے آگے
( پروفیسرمحمد علی بشر)
 

سیما علی

لائبریرین
یہی تمناہے میں بھی کچھ دن درنبی پرگزارآؤں
جولے کے جاؤں اثاثہ جاں وہ ان کے قدموں پہ وارآؤں

ہوں میں بھی اک منتظرمسافر،سکون قلب ونظرکی خاطر
یہاں سے میں بے قرارجاؤں وہاں سے لےکرقرارآؤں

حضورکے درپہ جان دیدوں،مری یہی آرزوہے جعفر
جوبوجھ سرپہ ہے زندگی کاوہ بوجھ سرسے اتارآؤں
(جعفرشیرازی)
 

سیما علی

لائبریرین
جیو کفر و ظلم و فساد و عصیاں ہر اک جگہ سے ہوئے نمایاں
تو دینِ اسلام اُٹھے یہ کہہ کر، چلو مدینے، چلو مدینے

ہلاکت امدادؔ اب تو آئی جو فوجِ عصیاں نے کی چڑھائی
نجات چاہو تو اے برادر، چلو مدینے، چلو مدینے

شیخ المشائخ سیّدالطائفہ حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی صاحب
 

سیما علی

لائبریرین
حصول دولت دنیا میں بھی قناعت ہو
فقط تو دین کے کاموں میں اعتدال نہ کر

متاع زیست برائے حصول جنت ہے
متاع زیست کو،اپنے وبال نہ کر

خدائے پاک کی اطاعت میں بھی ہنر دکھلا
بس ایک مال کمانے میں ہی کمال نہ کر

( اثر جون پوری)
 

سیما علی

لائبریرین
جو نہ تپتی ریت پر بھی کلمے کا منکر ہؤا
ہے سلامی عزم کو تیرے بلالِ مصطفے ﷺ

میں نہیں اے عارفہ کہتے ہیں یہ علمائے حق
جھوم کر برسے گی محشر میں نوالِ مصطفیٰ ﷺ

ﷺعارفہ فاطمہ​

 

سیما علی

لائبریرین
طاقِ ایقاں میں رکھ چراغِ ثنا
روشنی مت کفِ گماں میں باندھ

نعت صنفِ جمال ہے مقصودؔ
حرفِ تمدیح کہکشاں میں باندھ
مقصود علی شاہ
 

سیما علی

لائبریرین
خدا نے نعمتِ عظمیٰ ہمیں عطا کردی
حضور ﷺہم کو ملے بی بی آمنہ کے طفیل

ہم اپنے بخت پہ نازاں ہیں اس لیے خاکیؔ
بہشت پائیں گے محبوبِ کبریا ﷺ کے طفیل
عزیز الدین خاکی
 

سیما علی

لائبریرین
شان میرے مصطفیٰ ﷺکی روزِ محشر دیکھنا
ساری اُمّت کو وہ دیں گے جامِ کوثر دیکھنا

نور کی برسات ہوتی ہے وہاں آٹھوں پہر
گر خدا لے جائے تو طیبہ میں جا کر دیکھنا

اپنے خاکیؔ پر ہمیشہ ملتفت رہتے ہیں وہ
کس قدر ہیں میرے آقا بندہ پرور دیکھنا
  • عزیز الدین خاکی
 

سیما علی

لائبریرین
مرے خدا کی یہ مجھ پر بڑی عنایت ہے
نعم کا خوان کھلا ہے رسول کے در پر

نصیب خاک مدینہ سے آنکھ کو طاہر
سکون ایسا ملا ہے رسول کے در پر
  • طاہر حنفی
 
Top