آپ ﷺ کی شان میں اشعار

یاسر شاہ

محفلین
فقیروں کا تکیہ غریبوں کا ماویٰ
یتیموں کا مسکن تو رانڈوں کا ملجا
نہیں دوسرا بیکسوں کا ٹھکانا
رہے ما من و منزل _شاہ و بطحا
عجب خوش نما ہیں مدینے کی گلیاں
حریم خدا ہیں مدینے کی گلیاں

کوثر خیر آبادی
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
میرے آقا میرے مولا،میرے آقا میرے مولا
محمد رسول اللہ،محمد رسول اللّہﷺ

جہاں میں‌ ان سا چہرہ ہے نہ ہے خندہ جبیں کوئی
ابھی تک جن سکیں نہ عورتیں ان سا حسین کوئی
نہیں رکھی ہے قدرت نےمیرے آقا کمی تجھ میں
جو چاہا آپ نے مولا وہ رکھا ہے سبھی تجھ میں

میرے آقا میرے مولا، میرے آقا میرے مولا
محمد رسول اللہ ،محمد رسول اللہ ﷺ
 

سیما علی

لائبریرین
چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے
یہ ارض وسمادیکھتے رہ گئے
پڑھ کے جبریل سورہ والضحی
صورت مصطفی ﷺدیکھتے رہ گے
صل اللہ علیہ وسلم
 

سیما علی

لائبریرین
امیرِ کاروانِ زیست امام الانبیاء تم ہو
خدا کے خاص پیغمبر محمد مصطفیٰ ﷺتم ہو
ڈاکٹر افسر پرویز
 

سیما علی

لائبریرین
نہ ہوتا در محمدؐﷺ کا تو دیوانے کہاں جاتے
خدا سے اپنے دل کی بات منوانے کہاں جاتے

جنہیں عشقِ محمدؐﷺ نے کیا ادراک سے بالا
حقیقت اِن تمنّاؤں کی سمجھانے کہاں جاتے

خدا کا شُکر ہے یہ، حجرِ اسود تک رسائی ہے
جنہیں کعبے سے نِسبت ہے وہ بُتخانے کہاں جاتے

اگر آتی نہ خوشبوئے مدینہ آنکھوں سے
جو مرتے ہیں نہ جلتے ہیں وہ پروانے کہاں جاتے

سِمٹ آئے میری آنکھوں میں حُسنِ زندگی بن کر
شرابِ درد سے مخمور نذرانے کہاں جاتے

چلو اچھا ہوا ہے نعتِ ساغرؔ کام آئی
غلامانِ نبیؐ مﷺحشر میں پہچانے کہاں جاتے

ساغر صدیقی
 

سیما علی

لائبریرین
دین.مکمل نہیں سرکارِ دوعالم ﷺ سے محبت کے بغیر
‏بندگی ردِ شریعت ہے اگر نعت نہ ہو

‏گفتگو اور مرے آقا و مولا ﷺ کے بغیر
‏شاعری کیا ہے جہالت ہے اگر نعت نہ ہو۔

‏حسنین اکبر
 

سیما علی

لائبریرین
خوشبو کا پیرہن اُسے دیتی ہیں تتلیاں
‏پڑھتی ہے جب بھی شاخِ ثنا پر کلی درود

‏بنیاد ہے درود ہی نعتِ حضور کی
‏لاریب اُن کی نعت کی ہے شاعری درود

‏تصویر احترام کی بن کر کھڑا رہوں
‏روضے کے سامنے ہو مری خامشی درود

‏ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
 

سیما علی

لائبریرین
نجم و شمش و قمر سے آگے بھی
‏اک سفر ہے سفر سے آگے بھی
‏وصف ۔ نعت ۔ رسول ہے باقی
‏شاعری کے ہنر سے آگے بھی

‏باقی احمد پوری
 

سیما علی

لائبریرین
یہ آرزو ہے کہ اپنے آقاﷺ کو ،
‏دھڑکنوں کاسلام لکھوں

‏نظرسے شبنم کے موتی لیکر
‏ میں انﷺ کے قدموں کے نام لکھوں

‏میں اک ادنی سا امتی ھوں ،
‏میں کیسے انﷺ کامقام لکھوں

‏صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم
 

سیما علی

لائبریرین
والفجر چاندنی کا ہے آنچل لیے ہوے
‏والیل بحر چشم ہے کاجل لیے ہوے
‏والتین ڈالی دینے کو ہے پھل لیے ہوے
‏والشمس آگے آگے ہے مشعل لیے ہوے
‏والفتح خوش ہے دیکھ کے حسن شباب کو
‏والعٰدیٰت تھامے ہوے ہے رکاب کو

‏ سید نصیر الدین نصیرؔ
 

سیما علی

لائبریرین
‏"مسکن یار است و شہرِ شاہِ من
‏پیشِ عاشق ایں بَود حُبّ الوَطن"
‏(مدینہ پاک ہمارے محبوبﷺ کا مسکن ہے اور ہمارے شاہﷺ کا شہر ہے، عاشقوں کے ہاں یہی حب الوطنی ہے،)
علامہ اقبال رح
 

سیما علی

لائبریرین
ہے تیری سب سے جدا شان رسولِ عربیﷺ
‏میں تیری شان کے قربان رسولِ عربیﷺ

‏آپﷺ کا کہہ کے پکارے مجھے ساری دنیا
‏آپﷺ سے ہو میری پہچان رسولِ عربی

‏نعت کہنے کےلئے نعت سنانے کے لئے
‏ہو عطا لہجہء حسّان رسولِ عربیﷺ

‏روزِ محشر اُسے کیا پُرسشِ اعمال کی فکر
‏شمس کے تم ہو نگہبان رسولِ عربیﷺ
 

سیما علی

لائبریرین
میرے الفاظ کہاں، مدحتِ سرکار کہاں
‏یا نبی آپ کے لائق میِری گُفتار کہاں

‏آپ کے مدح سرا عرشِ بریں کے مَلَکُوت
‏آپ کی شان کے شایاں میرے اشعار کہاں

‏آپ کی چشمِ عنایت کا کرم ہے ورنہ
‏یہ گنہگار کہاں، آپ کا دربار کہاں

‏❤صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم❤
 

سیما علی

لائبریرین
خدایا بحقِ بنی فاطمہؑ
کہ برِ قولِ ایماں کنی خاتمہ
اے خدا حضرت فاطمہؑ کی اولاد کے صدقے میرا خاتمہ ایمان پر کرنا۔

اگر دعوتم رد کنی، ور قبول
من و دست و دامانِ آلِ رسولﷺ
چاہے تو میری دعا کو رد کر دے یا قبول کر، کہ میں آلِ رسول ﷺ کے دامن سے لپٹا ہوا ہوں۔

چہ وَصفَت کُنَد سعدیِ ناتمام
علیکَ الصلوٰۃ اے نبیّ السلام
سعدی ناتمام و حقیر آپ ﷺ کا کیا وصف بیان کرے، اے نبی ﷺصل اللہ علیہ وسلمﷺ آپ پر صلوۃ و سلام ہو۔

شیخ سعدی رح
 

سیما علی

لائبریرین
میرے الفاظ کہاں، مدحتِ سرکار کہاں
‏یا نبیﷺ آپ کے لائق مِیری گُفتار کہاں

‏آپﷺ کے مدح سرا عرشِ بریں کے مَلَکُوت
‏آپﷺ کی شان کے شایاں مِیرے اشعار کہاں

‏کس سے دوں آپ کو تشبیہ اے جمالِ یزداں
‏يوسُفِ مصر کہاں، احمدِ مختارﷺ کہاں

‏صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💞
 

سیما علی

لائبریرین
صباؔ نعتِ رسولِ پاک اپنے ہاتھ میں رکھو
شفاعت کی سند لے کر چلو دربارِ داور میں
صبا اکبر آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
زُلفِ سرکار ﷺ سے جب چہرہ نکلتا ہو گا
پھر بھلا کیسے کوئی چاند کو تکتا ہو گا

اے حلیمہ تو بتا تو نے تو دیکھا ہو گا
کیسے تجھ سے میرا محبوب ﷺ لپٹتا ہوگا

قابل رشک ہے صدیق وہ تیرا آنسو
غار میں آپ ﷺ کے رُخ پر جو ٹپکتا ہو گا

کتنی خوش بخت ہیں وہ گلیاں یارو
جن میں بن ٹھن کے میرا محبوب ﷺ نکلتا ہو گا

جب کبھی آپ اندھیرے میں نکلتے ہوں گے
شبِ تاریک میں خورشید بھی چمکتا ہو گا

مجھ کو معلوم ہے طیبہ سے جدائی کا اثر
کہ شام کو شمس بھی روتے ہوئے ڈھلتا ہوگا
 
Top