اُمید افزا اور ہمت بڑھانے والے اشعار

جاسمن

لائبریرین
جعفری مَیں نے اندھیروں کی کمر توڑی ہے
میری تنویر ہے ہر صبح کی تنویروں میں
ڈاکٹر مقصود جعفری
 

جاسمن

لائبریرین
بہتر ہے یہی تلخئ ماضی کو بُھلا دے
میں تُجھ کو دعا دیتا ہوں، تُو مجھ کو دعا دے
ڈاکٹر مقصود جعفری
 

سیما علی

لائبریرین
ایک چراغ اور ایک کتاب اور ایک امید اثاثہ
اس کے بعد تو جو کچھ ہے وہ سب افسانہ ہے
افتخار عارف
 

جاسمن

لائبریرین
نئی نسلوں کے ہاتھوں میں بھی تابندہ رہے گا
میں مل جاؤں گا مٹی میں قلم زندہ رہے گا
آلوک یادو
 

جاسمن

لائبریرین
بچھڑ کے تجھ سے مجھے ہے امید ملنے کی
سنا ہے روح کو آنا ہے پھر بدن کی طرف
نظم طبا طبائی
 
Top