اُمید افزا اور ہمت بڑھانے والے اشعار

السلام علیکم!
امیدِ واثق آپ بخیر ہوں گے.
میں اس محفل اور لائبریری کا عرصے سے قاری اور سیاح ہوں... مگر مجھے اس میں شامل ہونے کا طریقہ نہیں معلوم..
کسی کی تحریر پر اپنا تاثر کیسے دینا ہے؟
مجھے اس محفل بارے فوری اطلاعات کیسے موصول ہوں گی؟
اور ہاں اگر میرے یہ سوالات یہاں لف کرنا ٹھیک ہیں تو تسلی بخش جواب دیں ورنہ معذرت قبول فرمائیں..
 

سیما علی

لائبریرین
چمن والوں کو رقصاں و غزل خواں لے کے اٹھی ہے
صبا اک اک سے تائید بہاراں لے کے اٹھی ہے
 

سیما علی

لائبریرین
جو مری شبوں کے چراغ تھے جو مری امید کے باغ تھے
وہی لوگ ہیں مری آرزو وہی صورتیں مجھے چاہئیں

اعتبار ساجد
 

جاسمن

لائبریرین
نہیں اک آسماں منزل قدم اب رک نہیں سکتے
ابھی حاصل کریں گے ہم بہت سے آسماں یارو
زمیں کی گرد چمکے گی فلک پر دیکھنا اک دن
ڈھلے گا کل ستاروں میں غبارِ کارواں یارو
دیپ بلاسپوری
 

سیما علی

لائبریرین
اڈرتا ہی رہے انساں اس سے امید گر ہے بخشش کی
ہیں نام اسی کے یہ دونوں غفار بھی ہے قہار بھی ہے

احقر بہاری
 

سیما علی

لائبریرین
ثابت ہے انقلاب زمانہ سے اے صبا
قائم نہیں ہے چرخ جفاکار کا مزاج

(میر وزیر علی صبا)
 
Top