اُمید افزا اور ہمت بڑھانے والے اشعار

جاسمن

لائبریرین
انقلاب صبح کی کچھ کم نہیں یہ بھی دلیل
پتھروں کو دے رہے ہیں آئنے کھل کر جواب
حنیف ساجد
 

جاسمن

لائبریرین
موجوں کی سیاست سے مایوس نہ ہو فانیؔ
گرداب کی ہر تہہ میں ساحل نظر آتا ہے
فانی بدایونی
 

جاسمن

لائبریرین
اگر کچے گھڑے پرحوصلےکے ہاتھ پڑ جائیں
تو دریا کو بھی مٹی کی کہانی یاد رہتی ہے

منور جمیل قریشی
 

جاسمن

لائبریرین
جگمگاتا رہا گلشن سے گلی تک رستہ
کل مجھے چھوڑنے جگنو مرے گھر تک آئے
اعتبار ساجد
 
Top