اُردو محفل کا اسکول - 6

یااللہ!
دل میں عشقِ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وسلم)
خواب میں زیارتِ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وسلم)
زندگی میں اطاعتِ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وسلم)
دنیا میں شہرِ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وسلم)
ہر ملک میں نظامِ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وسلم)
قبر میں معرفتِ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وسلم)
حوضِ کوثر پر جامِ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وسلم)
آخرت میں شفاعتِ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وسلم)
اور
جنت میں رفاقتِ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وسلم)
عطا فرما۔
 

نیلم

محفلین
نفس وہ بھوکا کتا ھے جو انسان سے غلط کام کروانے کے لئے اس وقت تک بھونکتا رھتا ھے جب تک وه غلط کام کروا نہ لے، اور جب انسان وه کام کر لیتا ھے تو یہ کتا سو جاتا ھے لیکن سونے سے پہلے ضمیر کو جگا جاتا ھے.

(امام غزالی رحمه الله)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
قوم کے بارے میں خلیل جبران کے افکار

  • قابل رحم ہے وہ قوم جو عقائد کی دولت وافر مقدار میں‌رکھتی ہو مگر دین کے بتائے ہوئے راستے پر نہ چلتی ہو۔
  • قابل ہمدردی ہے وہ قوم جو وہ کپڑا پہنے جو اس نے خود نہ بنا ہو،وہ غلہ کھائے جو اسنے خود نہیں اگایا ہو اور جو شدید ہیجان سے خواب میں نفرت کرے لیکن بیداری کی حالت میں اسکے آگے سر جھکا دے۔
  • قابل نفریں ہے وہ قوم جو غرور اور تفاخر کی باتیں اپنی تباہی کے ویرانوں میں‌بیٹھ کر کرنے کی ہمت کا مظاہرہ کرے اور ظالم کا گریبان پکڑنے پر اسوقت تک آمادہ نہ ہو جب تک اسکی گردن تلوار اور گھوڑی کے بیچ میں‌نہ آجائے۔
  • ہمدردی کے لائق ہے وہ قوم جسکا راہنما لومڑی کی خصوصیات رکھتا ہو جسکا فلسفی شعبدہ باز ہو اور خود صرف نقالی اور پیوندکاری کا ہنر جانتا ہو۔
  • افسوس اس قوم پر جو آنے والے نئے حاکم کا استقبال ڈھول باجوں‌سے کرے اور مذاق و تمسخر کے نعروں سے اسے رخصت کرے تاکہ آنے والے نئے حاکم کو ڈھول باجوں سے خوش آمدید کہا جا سکے۔
  • رحم کی متقاضی ہے وہ قوم جو حصوں ،ٹکڑوں میں بٹی ہو اور ہر ٹکڑا اپنے آپ کو ایک علیحدہ قوم سمجھتا ہو۔
 

کھوکھر

محفلین
لاکھوں دوست بنانا کوئی بڑی بات نہیں،بڑی بات یہ ہے کہ ایسا دوست بناؤ جو تمہارا ساتھ اس وقت دے جب لاکھوں تمہارے مخالف ہوں۔
 

نیلم

محفلین
مسلمان کو مایوس ہونے کا حکم نہیں ،، شیطان کا اور کام ہی کیا ہے بیٹا ! وہ انسان کو الله کی رحمت سے مایوس کرتا ہے ،،، آدمی کا معجزے پر یقین ختم کرتا ہے ،، نا ،، نا بیٹا مایوسی گناہ ہے گناہ ..
پر بابا جی ..؟
پر ،،،، ور کوئی نہیں بیٹا ،،، اوپر والے پر پورا ایمان رکھو ،، جن کا ایمان مضبوط ہوتا ہے ان کے لئے ستے خیراں ،،، ان کے لئے معجزے ہوتے ہیں ،،،،،
 

نیلم

محفلین
ﺻﻮﻓﯿﺎﮰ ﮐﺮﺍﻡ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ
ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺗﺒﻠﯿﻎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ- ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﺤﺚ ﻣﺒﺎﺣﺜﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺌﮯ ﺗﮭﮯ -
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻘﺮﯾﺮﯾﮟ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﺗﮭﯿﮟ- ﻭﮦ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﺎ ﮈﻧﮑﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺠﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ- ﺻﺮﻑ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺟﯿﺘﮯ ﺗﮭﮯ-
ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺩﻭ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭ
ﺗﮭﮯ .

ﺍﺧﻼﻕ ﺍﻭﺭ ﺣﺴﻦ ﮐﺮﺩﺍﺭ-

ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﺴﺎﻭﺍﺕ ﮐﯽ ﺩﮬﺎﺭ ﺗﮭﯽ
ﺟﻮ ﻟﻮﮨﮯ ﮐﯽ ﺩﮬﺎﺭ ﺳﮯ
ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺎﭦ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ-
ﺩﺍﺗﺎ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﺳﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺎﮞ ﺗﻮ ﮨﻨﺪﻭ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ؟
ﻭﮦ ﺻﺮﻑ ﺩﯾﻨﺎ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﺗﮭﮯ
ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻭﺍﺣﺪ ﻗﺎﺩﺭ ﻣﻄﻠﻖ،
ﺟﻮ ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ ﻗﺎﺩﺭ ﮨﮯ،
ﺍﭘﻨﮯ ﭼﺎﮐﺮ ﮐﯽ ﻻﺝ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﺗﮭﺎ-
ﻧﺘﯿﺠﮧ ﯾﮧ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﺩﮬﺎ ﻻﮨﻮﺭ
ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ- ﻣﺘﻌﺼﺐ
ﻟﻮﮒ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺳﻼﻡ
ﺗﻠﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﺯﻭﺭ ﭘﺮ ﭘﮭﯿﻼ
ﮨﮯ-
ﻭﮦ ﺳﭻ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﻟﯿﮑﻦ
ﯾﮧ ﺗﻠﻮﺍﺭ ﻓﻮﻻﺩ ﮐﯽ ﻧﮩﯿﮟ،
ﺍﺳﻼﻣﯽ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ-
ﺻﺎﺣﺒﻮ ! ﺟﺎﻥ ﻟﻮ ﮐﮧ ﻣﺴﺎﻭﺍﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ -

ﺍﺯ ﻣﻤﺘﺎﺯ ﻣﻔﺘﯽ ۔۔ ﺗﻼﺵ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ﺻﻮﻓﯿﺎﮰ ﮐﺮﺍﻡ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ
ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺗﺒﻠﯿﻎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ- ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﺤﺚ ﻣﺒﺎﺣﺜﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺌﮯ ﺗﮭﮯ -
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻘﺮﯾﺮﯾﮟ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﺗﮭﯿﮟ- ﻭﮦ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﺎ ﮈﻧﮑﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺠﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ- ﺻﺮﻑ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺟﯿﺘﮯ ﺗﮭﮯ-
ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺩﻭ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭ
ﺗﮭﮯ .

ﺍﺧﻼﻕ ﺍﻭﺭ ﺣﺴﻦ ﮐﺮﺩﺍﺭ-

ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﺴﺎﻭﺍﺕ ﮐﯽ ﺩﮬﺎﺭ ﺗﮭﯽ
ﺟﻮ ﻟﻮﮨﮯ ﮐﯽ ﺩﮬﺎﺭ ﺳﮯ
ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺎﭦ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ-
ﺩﺍﺗﺎ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﺳﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺎﮞ ﺗﻮ ﮨﻨﺪﻭ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ؟
ﻭﮦ ﺻﺮﻑ ﺩﯾﻨﺎ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﺗﮭﮯ
ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻭﺍﺣﺪ ﻗﺎﺩﺭ ﻣﻄﻠﻖ،
ﺟﻮ ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ ﻗﺎﺩﺭ ﮨﮯ،
ﺍﭘﻨﮯ ﭼﺎﮐﺮ ﮐﯽ ﻻﺝ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﺗﮭﺎ-
ﻧﺘﯿﺠﮧ ﯾﮧ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﺩﮬﺎ ﻻﮨﻮﺭ
ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ- ﻣﺘﻌﺼﺐ
ﻟﻮﮒ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺳﻼﻡ
ﺗﻠﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﺯﻭﺭ ﭘﺮ ﭘﮭﯿﻼ
ﮨﮯ-
ﻭﮦ ﺳﭻ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﻟﯿﮑﻦ
ﯾﮧ ﺗﻠﻮﺍﺭ ﻓﻮﻻﺩ ﮐﯽ ﻧﮩﯿﮟ،
ﺍﺳﻼﻣﯽ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ-
ﺻﺎﺣﺒﻮ ! ﺟﺎﻥ ﻟﻮ ﮐﮧ ﻣﺴﺎﻭﺍﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ -

ﺍﺯ ﻣﻤﺘﺎﺯ ﻣﻔﺘﯽ ۔۔ ﺗﻼﺵ
تلاش ان چند کتابوں میں سے ہے جو کہ نصاب میں پڑھانی چاہیے۔۔ میں ایسا سوچتا ہوں :)
 

کھوکھر

محفلین
زندگی کے آدھے غم انسان دوسروں سے بیجا امید کر کے مول لیتا ہے..امیدیں کم ہوں تو تکلیف بھی کم ہونگی
 

نیلم

محفلین
کبھی آپ نے مقناطیس کا چھوٹا سا ٹکڑا دیکھا ہے ،اس ٹکڑے کے دو حصّے ہوتے ہیں ،شمالی قطب ،جنوبی قطب ،،،مقناطیس کو درمیان میں سے کاٹ کر دیکھیے اور کوشش کیجیے شمالی اور جنوبی قطب علیحدہ ہو جاییں ،آپ دیکھ لیں گے کہ نئے دو ٹکڑوں میں پھر شمالی اور جنوبی قطب بیدا ہو جاییں گے ،،آپ مقناطیس کو کاٹنے کے عمل سے چھوٹا کرتے چلے جاییں تو مقناطیس کے آخری مولی کیول میں بھی ایک سرا شمالی اور دوسرا جنوبی قطب ہوگا ،

انسان کا بھی یہی حال ہے بی بی ، اسے خیر اور شر دونوں سے بنایا گیا ہے ، اس میں آگ اور پانی بیک وقت موجود ہوتے ہیں ،گو اک دوسرے کی ضد ہیں ، لیکن چراغ اندھیرے کے علاوہ روشن نہیں ہو سکتا نہ خوشنما ہی لگتا ہے ،،ہاں ایک بات ہے کچھ الله کے بزر گان دین اپنے شر کو اپنے نفس کو شیطان کو اپنے اندر کے خیر کے تا بیع کر لیتے ہیں اور یہی سب سے بڑی کرامت انسانی ہے ،کتا موجود ہو لیکن زنجیر سے بندھا رہے ،بھونکے تو ضرور کاٹ نہ کھاے ،،،

کتاب :راہ رواں ،،، بانو قدسیہ
 

نیلم

محفلین
"بابا ! یہ میری بٹر فلائی مر گئی۔" فاطمہ آنکھوں میں موٹے موٹے آنسو لئے بھاگتے ہوئے آئی ۔ وہ اپنا ہاتھ کھول کر مری ہوئی تتلی باپ کو دکھا رہی تھی۔ اس کے پیچے سنی بھی بھاگتا ہوا آیا تھا۔ اس کا سانس بے ربط تھا۔
" انکل میں نے اسے منع کیا تھا کہ اسے زور سے مت پکڑو، لیکن یہ کہتی تھی کہ میں اسے پیار کر رہی ہوں۔ اس نے زور سے پکڑا اور بٹر فلائی مر گئی۔" سنی نے جلدی جلدی وضاحت کی۔
"بابا پیار کرنے سے بھی کوئی مرتا ہے کیا؟" فاطمہ کی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو گر رہے تھے۔ارفع نے بےساختہ ہی اسے اپنے ساتھ لگایا تھا۔ ارفع کے ساتھ لگانے پر وہ ہچکیاں لے لے کر رونے لگی۔

(صائمہ اکرم چوہدری کے ناول ’’ابن آدم‘‘سے اقتباس)
 

نیلم

محفلین
کچھ لوگ اچانک کہیں سے نمودار ھوتے ھیں اور ھماری زندگی میں زھر گھول کر غائب ھو جاتے ھیں___ لیکن گاہے گاہے تلخی ایام کی طرح اپنے وجود کا احساس دلاتے رہتے ھیں
 

کھوکھر

محفلین
دنیا میں سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا اور آسان کام دوسروں پر تنقید کرنا ہے ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ
 

بھلکڑ

لائبریرین
آپ نے آج ہی اسکول میں داخلہ ہے۔ آپ کو تین ماہ کی فیس معاف کی جاتی ہے۔

اب کینٹین والی مائی بھی آ جائے تو کینٹین کا کاروبار بھی چلے۔
اسکول میں داخلہ لینا پڑا!!!!!!
آج یہ بات نظر سے گزری تو بس فلیش بیک کے ذریعے اندر ہی اترتی چلی گئی!!!!!!
بس اسی پر آپ کو بھی بتلا دی!!!!!! کہ حال ہی میں مجھے پتہ چلا ہے کہ دوسروں کو اچھی باتیں بتاؤ ۔۔۔اگران پر عمل کرتے ہو تو ویل اینڈ گُڈ۔۔۔ اور اگر نہیں کرتے تو ۔۔۔۔۔۔اب سے کرو !!!!!!!!!
 
Top