اور ہم کیڈٹ کالج سکردو میں بطور لیکچرار

اردو محفل کے ایک بھگوڑے رکن کا طویل عرصے کے بعد سب کو دوبارہ سلام

شاید بہت سے محفلین کے لیے یہ بات خبر کی حیثیت رکھتی ہو کہ میں لیکچرار بن گیا ہوں ۔ اور بالخصوص ان لوگوں کے لیے تو یہ پریشان کن خبر بھی ثابت ہو سکتی ہے جو میری نالائقیوں سے واقف ہیں۔

کیڈٹ کالج سکردو میں" نوکری "ملنے کے بعد جب ہم سکردو کی طرف رواں دواں ہوئے تو راستے میں موت سے جا بجا ملاقات ہوئی۔ اور ہر جگہ اسے منہ کھولے کھڑا پایا۔کہیں دریا کے بالکل کنارے سے گزرتی تیز رفتار گاڑی نے دل کی دھٹرکن تیز کی تو کہیں سکیورٹی کے مسائل نے دل میں وسوسے پیدا کیے۔ کہیں بل کھاتے خطرناک پہاڑی راستے نے ہمیں دھمکایا تو کبھی شدت سردی نے ندن پر لرزا طاری کر دیا۔

اس تما م سفر میں ایک بہت محبوب دوست نے میر ا خو ب ساتھ نبھایا۔ بار بار فون کر کے باتیں کیں۔ ایس ایم ایس کر کے احساس تنہائی کو کم کیا۔ مگر افسوس کہ اب میرے اس دوست نے مجھے چھوڑنے کا اعلان کر ڈالا ہے۔ کبھی کبھار گہرے دریا کی موجیں مادرانہ شفقت دکھاتے ہوئے اپنی گود پھیلائے نظر آئیں۔

واپسی پر مجھے اس دوست کی کمی نے شدت سے ستا یا مگر دریا کی موجیں موجود رہیں۔ اس پورے سفر کا مفصل حال میں لکھ رہا ہوں ۔ جوں ہی مکمل ہو گا نذر محفلین کر دیا جائے گا۔۔

1460177_586329834766251_218119295_n.jpg

یہ ہے وہ کیڈٹ کالج سکردو جس میں اللہ تعالی نے تدریس کے فرائض انجام دینے کا موقع عنایت فرمایا ہے۔
 
میرے علم کے مطابق تو نہیں۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ میرا علم پھر سے ناقص ثابت ہو جائے :)

اگرچہ سکردو کے لوگ اتنی زیادہ اچھی اردو نہیں جانتے تاہم وہ ادب میں گہرا شغف رکھتے ہیں۔ ان کے دھیمے لہجے اور نرم گفتاری نے مجھے متاثر کیا
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو آپ کے فرائض کی بجا آوری میں ثابت قدم رکھے اور آپ کے شاگردوں پر رحم فرمائے۔

بہت ہی خوبصورت بلکہ بہت ہی زیادہ خوبصورت علاقہ ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو سرکار۔۔۔۔ خوبصورت علاقے میں جانے کی اور خوبصورت کام کے لیے آپ کا انتخاب ہونے کی۔۔۔ بیشک تدریس بہت مقدس پیشہ ہے۔ دعا ہے اللہ سبحان و تعالیٰ آپ کو اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں کمال بخشے۔ آمین
 

سید ذیشان

محفلین
بہت مبارک ہو جناب۔ بہت خوبصورت جگہ ہے۔ البتہ سردیاں مشکل ہوں گی۔

اسی علاقے سے مجھے یاد پڑتا ہے کوئی محفلین بھی ہیں۔ یا شائد گلگت سے ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
بہت خوب
مبارک ہو آپ کو، میں نے یہ سفر کئی بار کیا ہے، NATCO اور Mashabrum کی بسوں پہ۔
سکردو میں عصر کے بعد تیز ہوا بہت یاد آتی ہے، اب تو سنا ہے بہت دیر سے گاڑی پہنچتی ہے، ہمارے وقت میں 24 گھنٹے کا وقت لگتا تھا
 

حسینی

محفلین
کیا محفلین میں سے کسی کا تعلق ان علاقوں سے ہے ؟؟؟

جی قبلہ۔۔ بندہ نا چیز حاضر ہے۔۔۔
میرا تعلق سکردو کے گاؤں حسین آباد سے ہے۔۔ یقینا ُ آپ نے نام سنا ہوگا۔۔ جبکہ کیڈٹ کالج حوطو گاؤں میں ہے۔
شہر سکردو میں آپ کو خوش آمدید کہوں گا۔۔۔ سردی سے آپ خوب لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔۔۔ وہاں درجہ حرارت آج کل منفی 8 اور 10 کے درمیان ہے۔
جبکہ پہاڑوں پر سفید برف کی چادر تنی ہوئی ہے۔
آپ کونسا مضمون پڑھائیں گے وہاں؟؟
 
Top