اور ہم کیڈٹ کالج سکردو میں بطور لیکچرار

حسینی

محفلین
اس پورے سفر کا مفصل حال میں لکھ رہا ہوں ۔ جوں ہی مکمل ہو گا نذر محفلین کر دیا جائے گا۔۔
۔
یقینا شدت سے انتظار رہے گا۔۔ شاہراہ قراقرم کے راستے سکردو کا سفر بہت بڑا ایڈونچر ہے۔۔ ہر لمحہ موت آپکی منتظر ہے۔
پہلے تو صرف راستے کی دشواریوں اور اونچ نیچ کا خطرہ تھا۔۔ اب تو دہشت گردی کی خطرے نے اس خطرے کو لوگوں کے ذہنوں سے نکال ہی دیا تھا۔
پچھلے سالوں میں اسی راستے پر بسوں سے اتار کر دسیوں مسافروں کو گولی مار کر یا ڈنڈے مار کر یا دریا میں گرا کر مار دیے تھے۔ اب اللہ کے فضل سے ایک حد تک امن ہے۔۔ لیکن لوگوں کے دلوں میں اب بھی خوف باقی ہے۔
باقی سکردو میں کوئی مشکل ہو یا ہمارے لائق کوئی خدمت ہو تو بندہ حاضر ہے۔۔۔ ہر ممکن آپ کی مدد کریں گے۔
 
آخری تدوین:
جی قبلہ۔۔ بندہ نا چیز حاضر ہے۔۔۔
میرا تعلق سکردو کے گاؤں حسین آباد سے ہے۔۔ یقینا ُ آپ نے نام سنا ہوگا۔۔ جبکہ کیڈٹ کالج حوطو گاؤں میں ہے۔
شہر سکردو میں آپ کو خوش آمدید کہوں گا۔۔۔ سردی سے آپ خوب لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔۔۔ وہاں درجہ حرارت آج کل منفی 8 اور 10 کے درمیان ہے۔
جبکہ پہاڑوں پر سفید برف کی چادر تنی ہوئی ہے۔
آپ کونسا مضمون پڑھائیں گے وہاں؟؟

جی بالکل آپ نے درست فرمایا ہے۔ حسین آباد کا نام بھی سنا ہے۔ آج کل کیڈٹ کالج سردیوں کی سالانہ چھٹیوں کے سلسلےمیں بند ہے۔ میں لاہور ہوں۔ اور میں وہاں اردو پڑھاتا ہوں۔
میری خواہش ہے کہ سکردو میں آپ سے ملاقات ہو ۔ہم 8 فروری کو دوبارہ کالج میں ہونگے۔
 
بہت مبارک ہو جناب۔ بہت خوبصورت جگہ ہے۔ البتہ سردیاں مشکل ہوں گی۔

اسی علاقے سے مجھے یاد پڑتا ہے کوئی محفلین بھی ہیں۔ یا شائد گلگت سے ہیں۔

جی بالکل سردیاں سچ مچ بہت مشکل ہیں۔ لیکن ہم تو سردیوں میں لاہو ر آ گئے ہیں۔ کالج میں سالانہ چھٹیاں
 
بہت خوب
مبارک ہو آپ کو، میں نے یہ سفر کئی بار کیا ہے، NATCO اور Mashabrum کی بسوں پہ۔
سکردو میں عصر کے بعد تیز ہوا بہت یاد آتی ہے، اب تو سنا ہے بہت دیر سے گاڑی پہنچتی ہے، ہمارے وقت میں 24 گھنٹے کا وقت لگتا تھا

میرے خیال میں آپ کو مارچ کے بعد گرمیوں میں چلنے والی ہو یاد آ رہی ہو گئی۔۔
 
نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ تعالی سدا آپ کے لیئے آسانیاں بنائے رکھے آمین
 
حسینی

محفلین
جی بالکل آپ نے درست فرمایا ہے۔ حسین آباد کا نام بھی سنا ہے۔ آج کل کیڈٹ کالج سردیوں کی سالانہ چھٹیوں کے سلسلےمیں بند ہے۔ میں لاہور ہوں۔ اور میں وہاں اردو پڑھاتا ہوں۔
میری خواہش ہے کہ سکردو میں آپ سے ملاقات ہو ۔ہم 8 فروری کو دوبارہ کالج میں ہونگے۔
ماشاء اللہ۔۔۔۔ اردو محفل کے رکن ہو کر اردو ہی پڑھائیں گے آپ۔
سکردو میں آپ سے ملاقات گرمیوں کی چھٹیوں میں ہی ہو سکتی ہے۔۔۔ چونکہ ان کے علاوہ میں سکردو میں نہیں ہوتا ہوں۔
پڑھائی کے سلسلے میں سکردو سے نکلے ہوئے 10 سال ہوگئے۔۔ صرف چھٹیوں میں جاتا ہوں۔
البتہ سکردو میں میرے دو بھائی رہتے ہیں۔۔ کوئی بھی مشکل ہو تو ان کے ذریعے آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
ماشاء اللہ آپ کی ترقی سے دلی خوشی ہوئی۔
ہمیشہ خوش رہیں!
دعا ہے آپ کا بچھرا ہوا دوست جلد آپ کو مل جائے۔
 
ماشاء اللہ۔۔۔ ۔ اردو محفل کے رکن ہو کر اردو ہی پڑھائیں گے آپ۔
سکردو میں آپ سے ملاقات گرمیوں کی چھٹیوں میں ہی ہو سکتی ہے۔۔۔ چونکہ ان کے علاوہ میں سکردو میں نہیں ہوتا ہوں۔
پڑھائی کے سلسلے میں سکردو سے نکلے ہوئے 10 سال ہوگئے۔۔ صرف چھٹیوں میں جاتا ہوں۔
البتہ سکردو میں میرے دو بھائی رہتے ہیں۔۔ کوئی بھی مشکل ہو تو ان کے ذریعے آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔

جی ضرور ۔۔
مجھے امید ہے آپ اپنا رابطہ نمبر شئیر کریں گے۔۔
اور جونہی آپ کا ورود سکردو میں ہوگا ہم آپ کو آ لیں گے۔
 
Top