اور اتحاد ٹوٹ گیا

حسن علوی

محفلین
ابھی ابھی جیو پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی گئی ایک پریس کانفرنس میں میاں محمد نوازشریف نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد اب اور نہیں چل سکتا اور اب مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ اتحاد ٹوٹنے کی سب سے بڑی وجہ ججوں کی بحالی پر اتفاق نہ ہونا بتایا جا رہا ھے۔
 
mujeeb mansoor

محفلین
بلکل صحیح خبر ہے تفصیل درجن ذیل ہے

[align=center]تازہ ترین خبر
بشکریہ
بی بی سی اردو
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2008/08/080825_pmln_meeting.shtml
مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی جماعت کی طرف سے ملک کے سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی کو صدارت کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔

نواز شریف نے پیر کو اسلام آباد میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے حکمران اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی طرف سے بار بار معاہدوں کی خلاف ورزی کے بعد کیا۔
بشکریہ
جیو نیوز
http://geo.tv/urdu.htm
8-25-2008_38063_1.gif
[/align]
 
پپو

محفلین
سب کہہ رہےتھے یہ اتحاد غیر فطری ہے زیادہ دن نہیں چل سکے گا کیونکہ یہ دونوں جماعتیں ایک مدت سے ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار رہی ہیں‌ اور آگ اور پانی کا ملاپ ہے ان کا اتحاد آمریت کے خلاف تو تھا وہ گئی اور یہ بھی گئے
 
مغزل

محفلین
نواز شریف سمیت دیگر سے سبھی ’’ سیاہ ست ‘‘ دان دودھ کے دھلے نہیں ،
لیکن مجھے خوشی ہے کہ ن لیگ نے اپنے موقف پر عوام کو مایوس نہیں کیا۔
یہ بات الگ کہ اندر خانہ سبھی ایک ہیں۔
 
حسن علوی

محفلین
اب دیکھیئے اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ھے۔ زرداری کو صدر منتحب ہونے کےلیئے اسمبلی سے مقررہ تعداد میں حمایت ملتی ھے یا نہیں۔
 
mujeeb mansoor

محفلین
یاروزرداری کی منافقانہ سیاست کو سمجھو، زرداری ہمارا پڑوسی ہے ہم اسے اچھی طرح جانتے ہیں یہ بہت بڑا ڈکٹیٹر ہے ؛؛محترمہ ؛؛کو قتل کراکر اپنی سیاست چمکانا چاہتا تھا اور اس میں کامیاب ہوگیا ،،،،،،،،،،،لیکن دنیا دیکھے گی کہ اس کا مستقبل تابناک اور تاریک ثابت ہوگا
 
آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ محترمہ کی شہادت میں زرداری صاحب کا ہاتھ ہے اور پڑوسی ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے۔
 
خرم

محفلین
کیا یہ سب غیر متوقع تھا؟ ہم تو پہلے ہی عرض کر چکے تھے لیکن چلیں اب تو بلی تھیلے سے نکل ہی آئی۔ اور ججوں سے نوازشریف کی محبت کا اظہار تو ان کے نئے صدارتی امیدوار کے نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے۔ سعید الزماں صاحب وہی ہیں جنہوں نے نواز شریف کے ایماء پر پاکستان میں دوسرے سپریم کورٹ لگوائی تھی۔ ابھی بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ بدل گئے؟؟؟
 
یہاں تو مفادات و انا کا مسئلہ ہے حالانکہ یہی نواز شریف صاحب ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا تھا، کوئی بھی اچھا نہیں یہاں زرداری سے لیکر نواز تک۔
 
خرم

محفلین
بھیا میں تو ان تمام چالوں پر بشمول مشرف کے استعفٰی کے پہلے ہی اظہار کر چکا ہوں اور انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔ وجہ صرف یہ کہ اب ان شخصیات کی اصل سے الحمد للہ کافی آگاہی ہو چکی ہے۔
 
بھیا میں تو ان تمام چالوں پر بشمول مشرف کے استعفٰی کے پہلے ہی اظہار کر چکا ہوں اور انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔ وجہ صرف یہ کہ اب ان شخصیات کی اصل سے الحمد للہ کافی آگاہی ہو چکی ہے۔
تجربہ استاد ہوتا ہے وہ سندھی کہتے ہیں نا کہ جو آزمائے ہوئے کو آزماتا ہےوہ اپنے منہ میں دھول جھونکتا ہے۔
 
mujeeb mansoor

محفلین
آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ محترمہ کی شہادت میں زرداری صاحب کا ہاتھ ہے اور پڑوسی ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے۔
محترم؛ ثبوت آج تک کس کا ملاہے؛؛دوسری بات یہ کہ جو آدمی کسی کے بھائی[مرتظی شھید] کو قتل کرسکتاہے
وہ اس کی بہن کے قتل سے بھی دریغ نہیں کرتا؛؛اور ساتھ ساتھ یہ بات کہ زرداری قوم کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ اپنوں کا قتل کرکے ان کی جاگیر کے مالک بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔سیاست سے بڑہ کر کیا جاگیر ہوسکتی ہے
آخری بات یہ کہ پڑوسی ہونے سے بڑے بڑے انکشافات سامنے آتے ہیں
 
آپ نے الزام در الزام کا سلسلہ شروع کیا ہواہے اگر جوابا میں بھی الزام دوں اور ثبوت نہ ہو تو مجھے سے بڑا بیوقوف کون ہوگا۔ کیا آپ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں بھی آپ کی ذات یا قبیلے کے اوپر الزام لگاؤں زرداری لاکھ برا ہی سہی مگر بی بی صاحبہ کی شہادت میں اس کا ہاتھ نہیں لگتا یہ ایک پروپیگنڈہ ہے اور آپ اس پروپیگنڈہ کا حصہ بن رہے ہیں۔ زرداری ذات نے آپ کا کیا بگاڑا ہے ایک آصف زرداری کی وجہ سے پوری زرداری ذات پر الزام لگادیا ہے دوسری بات زرداری قوم نہیں بلکہ ذات ہے۔
 
بھیا میں تو ان تمام چالوں پر بشمول مشرف کے استعفٰی کے پہلے ہی اظہار کر چکا ہوں اور انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔ وجہ صرف یہ کہ اب ان شخصیات کی اصل سے الحمد للہ کافی آگاہی ہو چکی ہے۔
اگاہی ہونے سے کیا ہوگا۔ یہ شخصیات تو اس فیوڈل، امرانہ و جاگیردارنہ نظام کا چہرہ ہیں۔ حتٰٰٰی کہ وہ شہر کے الطاف بھی ایک بہت بڑے فیوڈل ہی ہیں۔
کام کرنے کا یہ ہے کہ اس فیوڈل نظام کو سمجھ کر کام کیا جائے۔ ہم اور اپ زرداری و نواز و الطاف سے ایسے پیچھا نہیں‌چھڑاسکتے۔ قدم بہ قدم محاسبہ کرناہوگا۔
 
امکانات

محفلین
کوئی پتھر سے نہ مارے میرے دیوانے کو کے مصداق زرداری نے ساری محنت صدر بننے کے لیے کی ہے اس لیے انہیں صدر بننے دیں بہت بڑی قربانی دی ہے انہوں نے انہیں این ار او کو تحفط دلانا ہے اور صدر پر مقددمہ نہیں‌چلتا اس اظمینان کے بعد وہ عوامی مسائل پر توجہ دیں گے جس نے انہیں‌پریشان کیا پھر عوامی مسائل حل نہ کرنے کا گلہ نہ کرے آپ سب کی بے جا مخالفت سے مجھے لگ رہا کہ آپ لوگ زرداری کو کام نہیں‌کرنے دیں گے
 
Top