اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

محمد وارث

لائبریرین
مجھے انتہائی خوشی ہوئی یہاں فارسی اشعار دیکھ کر :)

حسان خان صاحب قبلہ، اپنی محنت کا رنگ دیکھیے ذرا، اب فارسی اشعار کہاں کہاں پیش کیے جا رہے ہیں :)
ویسے میری شکایت کا بڑا اچھا جواب ریحان نے دے دیا تھا۔ لہٰذا اب اگر احباب فارسی شعر شریک کریں تو مطلب بھی لکھ دیں۔ :)
 

یاز

محفلین
رخِ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیں
اُدھر جاتا ہے دیکھیں، یا اِدھر پروانہ آتا ہے

(داغ دہلوی)​
 

یاز

محفلین
مجھے تو ہر فارسی شعر اوجِ تخیل کا شاہکار ہی لگتا ہے :)
بالکل متفق جناب۔

آں دم کہ دل بہ عشق دہی خوش دمے بود
درکارِ خیر حاجتِ ہیچ استخارہ نیست

(حافظ شیرازی)

جس وقت بھی دل کو عشق میں لگا دے، وہ اچھا وقت ہو گا۔ کارِ خیر میں کسی استخارہ کی ضرورت نہیں ہے۔​
 
حرص قانع نیست بیدل ورنہ اساب جہاں
آنچہ ما درکار داریم دراصل درکار نیست
میں پرہشان تها کہ بیدل اصل کو کیسے غلط بانده سکتے ہیں. گنجور کے مطابق شعر ایسے ہے

حرص قانع نیست بیدل ورنہ از ساز معاش
آنچہ ما درکار داریم اکثری درکار نیست

حرص قانع نہیں ہے بیدل ورنہ ساز معاش میں سے جس کو ہم درکار رکهتے ہیں اس میں سے اکثر ہمیں درکار نہیں ہے.

ایک اور نسخے میں ہے کہ

حرص قانع نیست بیدل ورنہ از بهر معاش
آنچہ ما درکار داریم اکثرش درکار نیست

حرص قانع نہیں ہے بیدل ورنہ معاش کے لیے
جو کچه ہم درکار رکهتے ہیں اس میں سے اکثر ہمیں درکار نہیں ہے.
 
آخری تدوین:
مجھے تو ہر فارسی شعر اوجِ تخیل کا شاہکار ہی لگتا ہے :)

بالکل متفق جناب۔

آں دم کہ دل بہ عشق دہی خوش دمے بود
درکارِ خیر حاجتِ ہیچ استخارہ نیست

(حافظ شیرازی)

جس وقت بھی دل کو عشق میں لگا دے، وہ اچھا وقت ہو گا۔ کارِ خیر میں کسی استخارہ کی ضرورت نہیں ہے۔​

در در دژ دزد از دزد دزدید
دزد ز درد در بر در دژ زار بنالید
 

محمد وارث

لائبریرین
خانہ زادِ زلف ہیں، زنجیر سے بھاگیں گے کیوں
ہیں گرفتارِ وفا، زنداں سے گھبرائیں گے کیا
غالب
 
Top