اوتار کا میک اپ کرائیں، محفل کے بیوٹی پارلر میں

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

کیا آپکے اوتار (نمائندہ تصویر) کو میک اپ کی ضرورت ہے؟
کیا آپکو کوئی تصویر پسند ہے لیکن وہ محفل کے اصولوں پر پورا نہیں اترتی؟
کیا آپکا "چہرہ" تھوڑا سا مرجھا گیا ہے اور آپ اسے نیو لُک دینا چاہتے ہیں؟
کیا کیل مہاسوں سے تنگ ہیں؟

اگر آپ ان میں سے کسی پریشانی میں مبتلا ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

اردو محفل بیوٹی پارلر

ہمارے تجربہ کار ماہرین گرافکس آپکے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیں گے۔
صرف ایک ہی ٹریٹمنٹ سے واضح فرق نظر آئے گا اور دیکھنے والے حیران رہ جائیں گے۔
یہ اردو محفل بیوٹی پارلر کا دعوہ ہے۔
 

میم نون

محفلین
اشتہار تو اللہ کے فضل سے ٹھیک ہی بن گیا ہے اب تھوڑی سی مارکیٹنگ کی ضرورت ہے، اور گاہکوں کی بھی :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
دعویٰ تو بہت بڑا کر دیا ہے، کہیں اونچی دکان پھیکا پکوان نہ ہو۔

ویسے کبھی بھول کر بھی میرے عقاب کو میک اپ کی دعوت نہ دیجیے گا۔

ویسے کیا گنجوں کے سر پر بال بھی اُگا سکتے ہیں یا وِگ مہیا کریں گے۔
 

میم نون

محفلین
دعویٰ تو بہت بڑا کر دیا ہے، کہیں اونچی دکان پھیکا پکوان نہ ہو۔
آزمائش شرط ہے۔

ویسے کبھی بھول کر بھی میرے عقاب کو میک اپ کی دعوت نہ دیجیے گا۔

میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی، اور اگر نہیں راضی تو کچھ نہ کرے قاضی۔

ویسے کیا گنجوں کے سر پر بال بھی اُگا سکتے ہیں یا وِگ مہیا کریں گے۔

یہ تو گاہک کی جیب پرمنحصرکرتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
اشتہار میں تو نرخ نہیں لکھتے ناں ;)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ میں نے کچھ عرصہ پہلے بنایا تھا (کافی عرصہ پہلے)

animatedreflection1ll9.gif


کیسا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں جی اشتہار میں نرخ لکھنے منع ہیں کیا؟

ویسے یہ آپ کا بیوٹی پارلر ہے کہاں؟ کوئی ربط بھی تو دینا تھا۔
 

mfdarvesh

محفلین
خوب انداز مگر محفل بیوٹی پارلر، یعنی کہ محفل کا نام استعمال ہوا ہے اور شمشاد بھائی خاموش ہیں، لائسنس بھی تو دکھائیں نا یا شمشاد بھائی بھی حصہ دار ہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں پر سبھی کچھ ہے، اردو محفل کا تھانہ، اردو محفل کا اسکول، شادی دفتر اور اگر اب ایک بیوٹی پارلر کُھل گیا ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں کوئی لائسنس ہوتا ہے کیا۔ جو بھی چاہتا ہے کوئی بھی دکان کھول لیتا ہے۔ حتی کہ دوائیاں بیچنے کی دکانیں بھی اپنی مرضی سے کھول لیتے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

جی پتہ یہی ہے، آپ اسی دھاگے میں اپنی درخواست پیش کر سکتے ہیں اور پھر میرے ساتھ محفل کے ماہرین آپکی مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔
 

میم نون

محفلین
اگر آپ پسند فرمائیں تو مارکیٹنگ کا شعبہ آپکو دیا جا سکتا ہے، بلکہ دے دیا اب گاہک لانا آپکی ذمہ داری ہے۔ ;)
 
Top