اوبنٹو کو اب چلاؤں کیسے؟

قیس

محفلین
السلام علیکم!
مکرم اکرام صاحب! آپ کے دیئے ہوئے لنک سے اوبنٹو کو منگوایا اور آج اسکو نصب بھی کر لیا،لیکن اب میرا موبائل انٹرنیٹ نہیں چل رہا، اسکے لئے مجھے ونڈوز میں بار بار آنا پڑتا ہے، اسکے لئے کیا کر سکتا ہوں۔ اسکے علاوہ اگر اوبنٹو کو استعمال کرنے کا طریقہ اردو میں کہیں موجود ہو تو اسکے بارہ میں مطلع فرنائیں شکر گزار رہوں گا
والسلام
 

الف عین

لائبریرین
قیس، گوگل کیجئے موبائل انٹر نیٹ کری ایٹ کرنے کی اوبنٹو میں. میں نے دو تین سال قبل تو کیا تھا، اس وقت یاد نہیں آ رہا، جی پی آر ایس کی سیٹنگ کیا ہیں، ان کا علم تو ہونا چاہئے نا. وہ ونڈوز سے لینا ہوں گی. سرچ کر لیں انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوں گ.ے
 

قیس

محفلین
السلام علیکم!
میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے وقت نکال کر خاکسار کے سوال کا جواب دینا مناسب سمجھا، لیکن محترم مسئلہ صرف اتنا ہو بات بھی بنے، محترم اوبنٹو تو کسی ڈرائیور کو مان ہی نہیں رہے ہیں، میں نے موبائل نیٹ کی ڈیوائس لگا کر دیکھی اسکو نہیں مانا، اپنے موبائل میں سم ڈالی اور اسکو کنیکٹ کیا اسکو نہیں مانتے، اور دوسری بات جو میں نوٹ کی کہ میں بحیثیت ایک صارف ہوں نہ کہ منتظم (ایڈمنٹسٹریٹر( اسکا کیا حل ہے؟
والسلام
 

اظفر

محفلین
قیس تم کو کوئی نہ کوئی مسیلہ ہی ہوا رہتا ہے
میرا مطلب ہے تمہارے آپریٹنگ سسٹم کو
 

قیس

محفلین
السلام علیکم!
میاں اظفر تم کہیں نظر تو آؤ میں تمہیں لبھ رہا ہوں اور تم لکے ہوئے ہو۔
کبھی قریب تو آو جاناں، میں ذرا تمہارا حال چال تو پوچھوں۔
والسلام
 

قیس

محفلین
السلام علیکم!
محترم ظہور احمد سولنگی صاحب! آپ کی دی ہوئی سائٹ سے افاقہ تو خیر کیا ہوتا مرض ضرور بڑھ گیا، القصہ مختصر یہ کہ مجھے تو اوبنٹو کی الف ب کا بھی علم نہیں، اور آپ کے دئیے ہوئے ربط پر ماہرین کے لئے تو مواد ضرور موجود ہے لیکن آغاز والوں کے لئے کچھ نہیں، اب سمجھ نہیں آتا کیا کروں کہاں جاؤن
 
قیس صاحب، ابنٹو کو تو پتہ نہیں، البتہ سویسی پر میں‌نے ایک آدھ بار جی پی آر ایس ایکٹیویٹ کیا تھا، کافی عرصہ ہو گیا، لیکن یہ ہے کہ میں‌نے بلیوٹوتھ کے زریعے یہ معرکہ سرانجام دیا تھا، ورنہ کیبل کے زریعے یہ ممکن نہیں‌ہوا تھا۔ ہاں‌ایکسس پوائنٹ اور بلیو ٹوتھ کی معلومات فراہم کرنی پڑتی ہیں، مطلب بلیو ٹوتھ کا مقرر کردہ آئی پی۔
ابنٹو میں‌بھی امید ہے کہ ایسا ہی ہو گا۔
مذید معلومات کے لیے، ماہرین سے رابطہ کریں، اور میری تجاویز پر احتیاط سے عمل کریں، کیونکہ یہ نیم حکیم والی بات ہے:noxxx:۔ مجھے کامیابی بہر حال ہو گئی تھی۔ بلیوٹوتھ موڈیم اور آئی پی ایڈریس فراہم کرنے پر۔ باقی نام اللہ کا جی:)
 

گرائیں

محفلین
السلام علیکم!
میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے وقت نکال کر خاکسار کے سوال کا جواب دینا مناسب سمجھا، لیکن محترم مسئلہ صرف اتنا ہو بات بھی بنے، محترم اوبنٹو تو کسی ڈرائیور کو مان ہی نہیں رہے ہیں، میں نے موبائل نیٹ کی ڈیوائس لگا کر دیکھی اسکو نہیں مانا، اپنے موبائل میں سم ڈالی اور اسکو کنیکٹ کیا اسکو نہیں مانتے، اور دوسری بات جو میں نوٹ کی کہ میں بحیثیت ایک صارف ہوں نہ کہ منتظم (ایڈمنٹسٹریٹر( اسکا کیا حل ہے؟
والسلام

قیس، مجھے بھی یہی مسائل درپیش رہتے تھے۔ اس کا حل میں نے گوگل کی مدد سے نکالا۔
آپ http://google.com/linux پہ جا کر اپنے مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

رہ گئی بات منتظم والی تو یہ آسان ہے۔

اپنے یوبنٹو میں لاگ ان ہو کر terminal پہ جائیں۔ جب یہ کھل جائے تہ لکھیں
sudo
آپ سے root کا پاسورڈ مانگا جائے گا۔ چونکہ آپ نے کبھی اس حیثیت مئں اس سسٹم کو استعمال نہیں کیا، اس لئے اب کی مرتبہ کوئی سا بھی پاسورڈ لگا دیں Then Press enter and repeat the password. ایک مرتبہ اور
enter پریس کرنے کے بعد آپ کے منتظم اکاؤنٹ تک آپ کی رسائی ممکن ہو جائے گی۔

اب لاگ آؤٹ ہو کر دوبارہ منتظم کی حیثیت سے لاگ ان ہو جائیں۔ زیادہ مفصل معلومات آپ کویہاں سے ملیں گی۔۔

http://lifehacker.com/software/ubuntu/how-to-install-anything-in-ubuntu-231105.php

http://ubuntuguide.org/wiki/Ubuntu:Jaunty
http://ubuntuguide.org/wiki/Main_Page

امید ہے سٹیرائڈ کی اس ڈوز کے بعد افاقہ ہو جائے گا۔
:rollingonthefloor:
 

قیس

محفلین
مکرم گرائیں صاحب السلام علیکم!
شکرگزار ہوں آپکا کہ آپ نے وقت نکال کر اتنی ساری معلومات اور مفید ویب سائیٹس فراہم کیں، لیکن اب ایک اور مشکل آن کھڑی ہوئی ہے کہ ونڈو نے شاید اوبنٹو کو چلنے سے منع کر دیا ہے، کیا اسکے لئے لازمی ہے کہ علیحدہ پارٹیشن ہو؟ یا ایک ہی پارٹیشن پر دونوں کو رکھ دوں؟ اگر جنگ و جدل کا خطرہ نہ ہو تو، اگر اس سلسلہ میں کچھ معلومات لبھ جاویں تو شکر گزار رہوں گا۔
والسلام
 

گرائیں

محفلین
قیس،

پسند کرنے کا شکریہ۔

ایسا ہے کہ لینکس اور ونڈوز کی پارٹیشن الگ الگ ہونی چاہئیں۔ کیوںکہ لینکس اور ونڈوز کا فائل سسٹم الگ ہوتا ہے۔ ونڈوز کے لئے fat32 فائل سسٹم ہونا چاہئے اور لینکس اس میں چلتا نہیں۔

ایک پارٹیشن میں انسٹال نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم!
گرائیں صاحب شکریہ آپ کے وقت کا آپ نے اتنا کچھ بتا دیا کہ سمجھ نہیں آتا کہ کن الفاظ سے شکریہ ادا کروں، اتنا کچھ بتانے کےساتھ ساتھ اگر آپ یہ بھی بتا دیتے کہ لائینکس کس پارٹیشن پر چلتا ہے تو مجھ پر احسان ہوتا ۔ امید ہے آپ ناراض نہیں ہوں گے ،اس نئے سوال سے،
والسلام
 

گرائیں

محفلین
لینکس کی پارٹیشن کچھ یوں ہیں:
ReiserFS,
ext2fs
ext3fs
ان فائل سسٹم سے ونڈوز فائلز کو دیکھنا ممکن ہے، مگر ونڈوز سے ان فائل سسٹم کو دعکھنا ممکن نہیں۔ کچھ چھوٹے موٹے پروگرام ملتے ہیں جو ونڈوز سے لینکس میں پروگرام دیکھنے کو ممکن بناتے ہیں۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
آپ تمام دوستوں‌کی مدد سے میں‌آج او بنٹو کے ذریعہ محفل میں‌آیا ہوں، لیکن اس میں اردو کے آدھے سے زیادہ الفاظ‌دکھاٰی ہی نہیں‌دے رہے ان کی جگہ ان کے یونی کوڈ کے کوڈ نظر آرہے ہیں، اب اوبنٹو میں سکرین شاٹ‌کیسے بناتے ہیں اسکا علم تو عاجز کو نہیں ہے امید ہے کوئی دوست مدد فرمائیں‌گے۔ اور ماہرین میں سے بھی کسی نظر التفات اس طرف پڑے گی اور وہ کچھ ترحم سے کام لیتے ہوئے اپنے کی بورڈ سے چند قیمتی نصایح سے نوازیں گے۔
والسلام
 

قیس

محفلین
اتنے زیادہ ماہرین کی موجودگی میں بھی مینوں‌تگے کی سمجھ نہیں‌ارہی

السلام علیکم !
اب تک محترم گرائیں‌صاحب کے مشوروں‌کی بدولت میں‌اوبنٹو 8،10 سے انٹرنیٹ تک تو پہنچ گیا لیکن آگے اب پھر بند ہز ہر بلاگ یا فورم کو پھر کر دیکھ لیا سبھی کہتے ہیں‌یہ لکھو وہ لکھو لکھتا ہوں‌ٹرمینل پر لیکن آگے سے جواب آتے ہے آپکی کمانڈ صحیح نہیں اب اسکا کیا کروں اور میرے پاس ماشاء‌اللہ اردو بھی ایسے دکھائی دے رہی ہے جیسے میں یونی کوڈ میں سے ان الفاظ کے کوڈ سیکھنے ہوں‌، اب مجھے کوئی دوست یہ سمجھا دیں کہ میں روٹ کو کس طرح‌آن کر سکتا ہوں‌آور کونسے ٹرمینل سے کیا اپنے یوزر لاگ سے لاگ ان ہو کر اسکو آن کرسکتا ہوں‌اگر کرسکتا ہوں‌تو براہ کرم ذڑا تفصیلا لکھیے گرائیں صآحب کا بتا یا ہوا فامولا یعنی سوڈو تو نہیں چلا، وہ سامنے سے ہلپ کھول کر دکھا دیتا ہے کہ یہ لو، اب میں‌ٹۃرا اس میدان میں‌نواں‌نواں‌آب مجھے کیا پتہ کیا کرنا ہے ذرا دھکا دے دیں پھر خود بخود آجائے گا، ساری عمر مائیکرو سافٹ کے سرٹیفیکیٹ‌ہی لئے وہ بحیثٹ صآرف اب کچھ کر کے بھی دیکھیں۔
شکریہ
والسلام
 

arifkarim

معطل
اصل میں‌لینکس و اوپن ٹائپ سسٹمز کی انہی پیچیدگیوں کی بنا پر نئے صارف اس طرف آنے گھبراتے ہیں۔ میرے خیال میں جب تک کسی کو ونڈوز پر مکمل مہارت حاصل نہ ہو جائے، اسکو لینکس و اوبنٹو آنٹی میں ٹانگ نہیں اڑانی چاہیے۔
 

شازل

محفلین
او پاء جی تسی کچھ اپنڑے اپنڑے سے لگے ہو
یار شروع شروع میں سب کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے
اس طرح کرو کہ سب سے پہلے اردو کوڈر پر تشریف کو لے جاؤ
وہاں آپ ہی جیسے اور ہم جیسوں کے لیے قدم قدم پر رہنمائی موجود ہے
سب سے پہلے تو ہوم ڈائریکٹری پر جائیں اور ایک ڈائریکڑی بنائیں جسے نام دیں font.(یاد رکھیں ڈاٹ ضرور لگانا ہے)
اس میں ٹوہاما نامی فونٹ کو پیسٹ کردیں اور جو جو فونٹ اردو کے لئے ضروری ہوں وہ کاپی کردیں۔اور اپنے براوزر کو بند کرکے دوبارہ سے چلا لیں۔
اگر کامیابی مل جائے تو مہربانی کرکے اردو کوڈر پر تشریف لے جائیں:)
باقی باتیں وہیں پر ہوں گی۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم !
مکرم شازل صاحب میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے کچھ ہمت بندھائی ورنہ محترم عارف کریم صاحب کے الفاظ نے میرے نکے جئے دل کا کونڈا کر دیا تھا، اور میں سوچ رہا تھا کہ ونڈو اور لائینکس کی کمانڈیں اگر ایک ہیں تو مجھے ونڈو کی تقریبا 40 فیصد کمانڈو کا ان کے سوئچ کے ساتھ پتہ ہے ایچ ٹی ایم ایل میں بھی دو چار ڈپلومے ہیں علاوہ ازیں فوٹو شاپ کورل ڈرا اور وغیرہ میں کچھ کاغزات موجود ہیں تو عارف کریم صاحب ونڈو کی کونسی کمانڈوں کو لائینکس میں چلوا رہے ہیں اگر میں نے ونڈو 0۔3 سے شروع کرکے ونڈو وزٹا تک استعمال کر لی ہے اور نیٹ ورکنگ میں بھی طبع آزمائی کرکے مائیکرو سافٹ سے ایک نکی جئی ڈپلومی لےلی ہے تو پھر یہ محترم مجھے کیوں کھجل کررہے ہیں ، جبکہ کچھ دوسرے لوگ خود فرماتے ہیں کہ لائینکس اور ونڈو مختلف ہیں تو بھائی مجھے کوئی یہ سمجاؤ کہ کیا میں غلط ہوں یا وہ کورس کروانے والے جو لائینکس اور ونڈو کے الگ الگ کورس کرواتے پھرتے ہیں؟ یا وہ جنہوں نے دو کرنل فائیلیں بنا دیں؟ جو میں سمجھ سکا ہوں آخر کچھ نہ کچھ فرق تو ضرور ہے ورنہ یہ دونوں مختلف اطراف میں نہ دوڑتے پھرتے،

شکریہ تمام دوستوں کا
والسلام
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
محٹرم شازل صآحب ایک مرتبہ پھر آپکا بہت بہت شکریہ کیوں‌کہ آپ کی وجہ سے میں‌کسی ایک نتیجہ پر تو پہنچا ، آُ کے طریقہ کو بھی استعمال کرکے دیکھا لیکن کوئی افاقہ نہیں‌ہوا، لیکن ٹامک ٹوئیاں‌مارتے مارتے میں‌نے روٹ کا اکاؤنٹ‌بھی آن کرلیا اور لیناگئج سوپرٹ کے ذڑیعہ سے اردو کو صحٰح‌دیکھنے لگا، اب ایک دو مسئلے اور ہیں انشاء‌اللہ آپ تمام دوستوں‌کی مدد سے حٌ ہو جائیں گے، وہ یہ کہ الفاظ‌ٹوٹے نظر آ رہے ہیں میں‌ابھی امے کھوتے دماغ‌کو کھپا رہا ہوں‌دیکھیں کیا بنتا ہے ، میرے ساتھ جو یہاں‌پر لینکس کو سمجھنے کا مسئلہ ہے وہ یہ بھی ہے کہ میں‌جرمن لائینکس استعمال کر رہا ہوں‌کیونکہ مجھے زبانیں‌ہی دو آتی ہیں یعنی اردو اور جرمن اسلئے گر کسی دوست کو میرے سوالوں‌صز کوفت ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں
والسلام
 
Top