اوبنٹو کو اب چلاؤں کیسے؟

شازل

محفلین
آپ اگر الف ب سے شروع کریں گے تو آسانی رہے گی۔
یہ درست ہے کہ جسے ڈوس میں کام کرنے کا تجربہ ہے اس کے لیے لینکس کی کمانڈز میں مشکل نہیں ہونی چاہئے۔
زبان کا میرے خیال میں مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری زبان ایک خوبی شمار ہوگی۔
 

محمد سعد

محفلین
ubantoo ki site par ja kay driver down load kanay partay hain janab

پہلے تو ایک گزارش ہے کہ اپنی تحاریر اصلی اردو میں لکھا کریں۔ یہاں پر تحاریر لکھتے وقت ٹائپنگ کے علاقے میں جاواسکرپٹ کے ذریعے بغیر کوئی اضافی سامان نصب کیے اردو لکھنے کا انتظام ہے۔ اگر آپ کی توجہ اس طرف نہیں گئی تو غالباً آپ نے جاواسکرپٹ کو غیر فعال کر رکھا ہوگا۔

اب بتائیں کہ آپ کو کس پرزے کے لیے ڈرائیور کی ضرورت ہے۔ شاید میں کچھ مدد کر سکوں۔
 

محمد سعد

محفلین
اصل میں‌لینکس و اوپن ٹائپ سسٹمز کی انہی پیچیدگیوں کی بنا پر نئے صارف اس طرف آنے گھبراتے ہیں۔ میرے خیال میں جب تک کسی کو ونڈوز پر مکمل مہارت حاصل نہ ہو جائے، اسکو لینکس و اوبنٹو آنٹی میں ٹانگ نہیں اڑانی چاہیے۔

پیچیدگیاں؟ :chal: ونڈوز کے مقابلے میں لینکس پھر بھی کہیں زیادہ سادہ ہے۔ اگر آپ کا اشارہ "کمانڈو" کی طرف ہے تو مدد کرنے والے اس کا استعمال اس لیے زیادہ کرتے ہیں کہ اور چیزیں جیسی بھی ہوں، یہ چیز ہر ڈسٹربیوشن میں یکساں ہی ہوتی ہے۔ ورنہ انہی کاموں کے لیے تصویری اطلاقیے بھی تقریباً ہر ڈسٹربیوشن میں موجود ہوتے ہیں (ابنٹو میں اگرچہ مجھے ان کی تعداد تھوڑی کم محسوس ہوئی)۔

باقی چیزیں ونڈوز کے عادی لوگوں کو محض اس لیے پیچیدہ لگتی ہیں کیونکہ وہ اس طریقے سے مختلف ہوتی ہیں جس کے وہ برسوں سے عادی ہوتے ہیں۔
اور یہیں پر میرا آپ کے اس نکتے سے اختلاف شروع ہوتا ہے کہ لینکس میں ابتداء کے لیے ونڈوز پر مہارت ہونا ضروری ہے۔ آپ کا یہ کہنا بالکل ایسا ہی ہے کہ جیسے فٹ بال سیکھنے کے لیے کرکٹ میں مہارت ضروری ہے۔ :tongueout4: حقیقت یہ ہے کہ کوئی شخص ونڈوز کا جتنا زیادہ عادی ہوگا، اسے لینکس جیسے ایک بالکل مختلف نظام کو سمجھنے میں اتنی ہی زیادہ محنت لگے گی۔
:punga:
 
Top