الف نظامی

لائبریرین
ان شاء اللہ عزوجل دعائیں آپ کےساتھ ہیں اور ہم بھی۔ لیکن ایک بات جو میں پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کلک کی طرح کا ثلث فانٹ واقع ہی بن سکتا ہے یعنی جیسے کلک میں ہم ایک حرف کی کئی اشکال ڈال سکتے ہے اور اسے اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکتے ہے، تو کیا یونی کوڈ میں ایسی کوئی ویلیو موجود ہے جو ہمیں یہ آپشن دے؟ اگر واقعی ایسا ہوجاتا ہے تو پھر کلک کے ثلث پر ہاتھ صاف کیا جاسکتا ہے۔چاہے لیگچر بیس ہی سہی۔
کیونکہ کیا خیال ہے؟ اس ضمن میں تھوڑا سا کام کیا جائے؟
اوپن ٹائپ فونٹ میں ایک حرف کی کئی اشکال ڈالی جاسکتی ہیں جیسا کہ نفیس نستعلیق میں ہے۔
ترسیمہ جات یا لگیچر پر مبنی فانٹ کا خیال بھی عمدہ ہے۔
 
اوپن ٹائپ فونٹ میں ایک حرف کی کئی اشکال ڈالی جاسکتی ہیں جیسا کہ نفیس نستعلیق میں ہے۔
ترسیمہ جات یا لگیچر پر مبنی فانٹ کا خیال بھی عمدہ ہے۔
لیکن ان حروف کی اشکال کو اوپن ٹائپ میں تبدیل کیسے کریں گے؟ کیا وولٹ میں ایسا کوئی آپشن موجود ہے جو ہمیں ایسی کمانڈ بنانے دے کہ جس حرف کی جو available شکل ہو ہم اسے استعمال کر لیں؟
مثلاً علی کا حرف ع کے لیے کلک ہمیں کافی اشکال فراہم کرتا ہے تو اوپن ٹائپ میں بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے؟
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک یونیکوڈ‌ ویلیو کو کئی اشکال پر میپ کرنا ممکن ہے، لیکن ان مختلف اشکال کو استعمال کرنے کی سپورٹ سوفٹویر میں موجود ہونی چاہیے۔ اس کی مثال اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ربط پر دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ان ڈیزائن میں ایک حرف کی متبادل اشکال منتخب کی جا سکتی ہیں۔

اوپن ٹائپ فونٹس میں حروف کی متبادل اشکال شامل کرنے کے لیے aalt فیچر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر غالباً ایڈوبی کے اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ فیچر اردو ٹائپوگرافی کے لیے مفید ‌ثابت ہو سکتی ہے اور اس پر تحقیق کی جانی چاہیے۔
 
اوپن ٹائپ فونٹ میں ایک حرف کی کئی اشکال ڈالی جاسکتی ہیں جیسا کہ نفیس نستعلیق میں ہے۔
ترسیمہ جات یا لگیچر پر مبنی فانٹ کا خیال بھی عمدہ ہے۔
واہ کیا بات ہے۔ ایک پیغام دوبار لکھا گیا۔ ایک میں نے ڈیلیٹ کر دیا۔ ایک نبیل بھائی نے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ واہ۔ ہاہاہا :)
خیر۔ دوبارہ لکھ دیتا ہوں۔
کلک کی طرز پر ثلث بنانا بہت مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں۔ کوشش کی جائے تو سارے ترسیمات مل سکتے ہیں۔ لیکن بات وہی پر ہے کہ ان ترسیموں یا لیگچر کو اوپن ٹائپ میں کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ کوئی گائیڈ لائن بھی تو ہوں۔
 
arifkarim

معطل

انڈیزائن نامی صافٹویر میں‌اسکی اسپورٹ ممکن ہے۔ اسکے لئے فانٹ میں اوپن ٹائپ کی خاص پروگرامنگ کرنی پڑی گی۔ جیسا کہ نبیل بھائی نے اوپر ذکر کیا ہے۔
 
ایک یونیکوڈ‌ ویلیو کو کئی اشکال پر میپ کرنا ممکن ہے، لیکن ان مختلف اشکال کو استعمال کرنے کی سپورٹ سوفٹویر میں موجود ہونی چاہیے۔ اس کی مثال اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ربط پر دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ان ڈیزائن میں ایک حرف کی متبادل اشکال منتخب کی جا سکتی ہیں۔

اوپن ٹائپ فونٹس میں حروف کی متبادل اشکال شامل کرنے کے لیے Aalt فیچر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر غالباً ایڈوبی کے اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ فیچر اردو ٹائپوگرافی کے لیے مفید ‌ثابت ہو سکتی ہے اور اس پر تحقیق کی جانی چاہیے۔
نبیل بھائی اس سلسلے میں ایک نیا دھاگہ شروع کرنا چاہیے۔ جس کا نام آلٹ فنکشن یا خط ثلث پر تحقیق ہونا چاہیے۔ اور آخری کچھ پیغام اس نئے دھاگہ میں ڈال دینے چاہیے۔ یہ واقعی ایک اچھی دریافت ہے۔
والسلام
 
انڈیزائن نامی صافٹویر میں‌اسکی اسپورٹ ممکن ہے۔ اسکے لئے فانٹ میں اوپن ٹائپ کی خاص پروگرامنگ کرنی پڑی گی۔ جیسا کہ نبیل بھائی نے اوپر ذکر کیا ہے۔
ہاں اس کا مجھے کافی عرصے پہلے پتا چلا تھا لیکن میں نے ٹرائی نہیں کیا اس سافٹ وئیر کو۔ اب دیکھتا ہوں کیسا ہے یہ سوفٹ وئیر۔ پھر شروع کرتے ہے کلک کے ثلث پر کام۔ ٹھیک ہے۔
 
Top