السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراكۃ!
ان پیچ کا خط ثلث عطاری ثلث (Attari_Sulus) فانٹ کے نام سے۔ ایک فانٹ ابن زیاء بیٹا وریژن شاید آپ لوگوں نے استعمال کیا ہوں۔ یہ بلکل اس طرز کا ہیں۔ اور اعراب تو ہر فانٹ کے ساتھ موجود ہی ہوتے ہیں۔ تو ڈاؤن لوڈ کریں خطِ عطاری ثلث اور اپنے بھائی کو دعاؤں میں یاد رکھے۔ :hatoff::hatoff::grin::);)
والسلام
19-Nov-081737Picture_01.gif
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ عویدص۔ اس فونٹ کی کافی ضرورت تھی۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ اب کئی دوست ٹائپوگرافی پر مہارت رکھتے ہیں اور کئی اچھے اردو فونٹ منظر عام پر آ چکے ہیں۔
 
arifkarim

معطل

نبیل بھائی نسخ فانٹس کی تائپو گرافی تو بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔۔۔۔ اسکو سیکھنا کوئی مشکل نہیں۔ بس وقت اور توجہ دینے کی بات ہے۔
البتہ نستعلیق کیلئے سر کھپانا پڑتا ہے :(
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراكۃ!
ان پیچ کا خط ثلث عطاری ثلث (attari_sulus) فانٹ کے نام سے۔ ایک فانٹ ابن زیاء بیٹا وریژن شاید آپ لوگوں نے استعمال کیا ہوں۔ یہ بلکل اس طرز کا ہیں۔

وہ ابنِ زیاء نہیں، ابنِ ضیاء تھا جو مجھ نالائق نے بنایا تھا اور بیٹا ورژن بنانے کے بعد نہ صرف اسے بھول بیٹھا بلکہ اس کی فائل بھی میرے پاس محفوظ نہیں رہی۔ :(
 
نام صحیح بتانے کے شکریہ۔ میں جب بھی زیاء لکھتا تھا کچھ عجیب سالگتا تھا کہ یہ لفظ کچھ چچ نہیں رہا ۔ اب سمجھ لگی کہ وہ لفظ تو ضیاء تھا۔ :)
بہت بہت شکریہ ۔ اور آپ کا یہ فانٹ دیکھ کر ہی میں نے یہ بنانے کا سوچا۔ تو لائق کون ہوا؟
 
arifkarim

معطل
وہ ابنِ زیاء نہیں، ابنِ ضیاء تھا جو مجھ نالائق نے بنایا تھا اور بیٹا ورژن بنانے کے بعد نہ صرف اسے بھول بیٹھا بلکہ اس کی فائل بھی میرے پاس محفوظ نہیں رہی۔ :(

عمار ویسے تمہیں ٹائپو گرافی کی فیلڈ سے باہر نہیں آنا چاہیے تھا!
 
عارف یقینا نسخ ٹائپوگرافی کوئی مشکل کام نہیں‌ہے لیکن اس کام کیلئے ٹائم نکالنا سب سے مشکل کام ہے ۔ ویسے عویدص بھائی بہت اچھے جارہے ہو ۔ مجھے اس دن کا بیتابی سے انتظار ہے جس دن عدیدص بھائی ہمارے ساتھ نستعلیق پروجیکٹ میں شامل ہوجائے ۔
 
ہم بھلا اس قابل کہاں کہ استادوں کے برابر کھڑےہو جائے۔
ان شاء اللہ عزوجل بہت جلد وہ دن آئے گا جب آپ ہمیں نستعلیق کے مطلق اپنا شاگرد پائیں گے۔
والسلام
 
عمار ویسے تمہیں ٹائپو گرافی کی فیلڈ سے باہر نہیں آنا چاہیے تھا!
عارف! آنا تو نہیں چاہیے تھا لیکن ایک وقت میں چار، پانچ جگہ توجہ دینا بھی تو مشکل ہوتا ہے۔۔۔ کوئی ایک کام بھی ڈھنگ سے نہیں ہوپاتا پھر۔۔۔ میرا انٹرسٹ بہت ہے اس لائن میں لیکن میرا انٹرسٹ تو کمپیوٹر سے متعلق تقریبا سبھی چیزوں میں کل آتا ہے :p
چلیں، ابھی تو شکر ہے کہ عوید بھائی جیسے شہ سوار مل گئے ہیں جو دھڑادھڑ دھماکے کررہے ہیں۔ ;)
 
الف نظامی

لائبریرین
عویدص کا بنایا ہوا یہ عطاری ثلث فونٹ ،نسخ فونٹ سازی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے ، جس وجہ سے اس کی خوبیاں واضح نہیں ورنہ جمالیاتی اعتبار سے ثلث ، نستعلیق سے کم نہیں۔
نستعلیق فانٹ سازروں کو بہتر ثلث فانٹ سازی کی طرف ضرور آنا چاہیے!
 
ویسی عمار بھائی ایک بات کی تصحیح کرنی تھی کہ میرا نام "عویدص" ہے خالی عوید نہیں۔ آپ نے غالباً "عوید" پہلے بھی کسی پوسٹ میں لکھا تھا۔:):):):)
 
جیسا ثلث کلک میں استعمال ہورہا ہے کیا ایسا ثلث بنانا ممکن ہے؟ کیونکہ اس طرح کا ثلث ہی اپنی تمام تر خوبصورتی رکھ سکتا ہے ورنہ نسخ طرز پر تو ایک ہی شکل استعمال ہوسکتی ہے۔
 
اوہہہ۔۔۔ معذرت خواہ ہوں عویدص۔۔۔ میں سمجھا عوید صاحب نام لکھا ہوا تھا تو ص رہ گیا صاحب کا، باقی کٹ گیا۔۔۔ :beating:
امید ہے درگزر کریں گے۔
 
یقینا عویدص بھائی جو ثلث کلک میں استعمال ہوتا ہے اسی طرح کا ثلث بنایا جاسکتا ہے اوپن ٹائپ میں بلکہ موجود بھی ہے میر عماد نامی پروگرام میں اسکا ثلث کسی حد تک کلک کے ثلث سے مشابہ ہے لیکن اسمیں‌خامی صرف یہی ہے کہ اسمیں اردو کے الفاظ نہیں ہے باقی انشاءاللہ کلک کے ثلث کی طرح ثلث بھی بن جائے گی دعاوں کی ضرورت ہے اسکیلئے
 
اوہ نہیں بھائی میں ناراض ہر گز بھی نہیں۔ دراصل اکثر لوگ سمجھتےہے عوید عبید جیسا ہی کوئی نام ہوگا اسی لیے غلطی کر جاتے ہے۔ کویئ بات نہیں ہے۔
شکریہ۔
 
improving Computer Generated Thuluth
hadha_min00.gif

hadha_min08.gif

عطاری ثلث میں ی اور ے کی شکل شاید مناسب نہیں ہے۔
اس بارے میں میرے رائے آپ سے مختلف نہیں۔ میں کوشش کرتا ہوں اگر کہی سے کوئی خوبصورت ی ے کی حالتیں مل جائے تو ٹھیک ورنہ خود ہی کوشش کرتے ہے آخر اس محفل پر خطاط حضرات کی کمی ہے کوئئ۔
 
یقینا عویدص بھائی جو ثلث کلک میں استعمال ہوتا ہے اسی طرح کا ثلث بنایا جاسکتا ہے اوپن ٹائپ میں بلکہ موجود بھی ہے میر عماد نامی پروگرام میں اسکا ثلث کسی حد تک کلک کے ثلث سے مشابہ ہے لیکن اسمیں‌خامی صرف یہی ہے کہ اسمیں اردو کے الفاظ نہیں ہے باقی انشاءاللہ کلک کے ثلث کی طرح ثلث بھی بن جائے گی دعاوں کی ضرورت ہے اسکیلئے
ان شاء اللہ عزوجل دعائیں آپ کےساتھ ہیں اور ہم بھی۔ لیکن ایک بات جو میں پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کلک کی طرح کا ثلث فانٹ واقع ہی بن سکتا ہے یعنی جیسے کلک میں ہم ایک حرف کی کئی اشکال ڈال سکتے ہے اور اسے اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکتے ہے، تو کیا یونی کوڈ میں ایسی کوئی ویلیو موجود ہے جو ہمیں یہ آپشن دے؟ اگر واقعی ایسا ہوجاتا ہے تو پھر کلک کے ثلث پر ہاتھ صاف کیا جاسکتا ہے۔چاہے لیگچر بیس ہی سہی۔
کیونکہ کیا خیال ہے؟ اس ضمن میں تھوڑا سا کام کیا جائے؟
 
طسمیم نامی پروگرام میں ایسا ممکن ہے کہ اوپن ٹائپ میں رہتے ہوئےآپ فانٹ میں‌اپنی مرضی کی اشکال شامل کر سکتے ہیں۔ لیکن مسئلہ وہی ہے کہ اس میں اردو اسپورٹ نہیں:(
 
Top