ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر کی اصلاح کریں

نبیل

تکنیکی معاون
میرے پاس ان پیج 3 کے ڈیمو میں کوئی samples فولڈر نظر نہیں آ رہا۔ اگر تمہارے پاس کوئی ان پیج 3 کے ڈاکومنٹس ہیں تو انہیں یہاں شئیر کر دو۔
 

نعیم سعید

محفلین
شارق بھائی میری طرف سے بھی تشریف لانے کا شکریہ۔
جزاک اللہ آپ نے بلٹن کریکشن کا مسئلہ حل کر دیا۔
شارق بھائی رپلیسمٹ فائل کے حوالے سے میں نے بیبل ٹیکسٹ ایڈیٹر سے متعلق سوال کئے تھے ان کے بارے میں کچھ بتائیں۔
یہ سوال پوسٹ نمبر (22) پر موجود ہیں۔

ان پیج والوں کے منہ نہ لگیں تو اچھا ہے اور اگر انہیں کہیں سے یہ پتا چل گیا کہ آپ اردو محفل کے رکن ہیں تو وہ ڈیمو کبھی بھی نہیں بھیجیں گے بہتر ہے اس لنک سے ان پیج ۳ کا ڈیمو اتار لیں۔
http://dl.getdropbox.com/u/2483063/Inpage 3 Professional (Demo).rar
 

نعیم سعید

محفلین
نبیل بھائی!
ان پیج ۳ کیونکہ یونی کوڈ کو سپوٹ کرتا ہے جبکہ پرانا ان پیج نہیں کرتا، فائل کھولتے وقت شاید اسی وجہ سے فارمیٹ کو تبدیل کرتا ہوگا۔ یعنی اس کے ٹیکسٹ کو یونی کوڈ میں کنورٹ کرتا ہوگا۔
مزید یہ کہ ان پیج ۳ کی فائل کو کنورٹر کی بھی ضرورت نہیں ہوتی اس کا ڈیٹا تو کاپی پیسٹ کی مدد سے ہی چلا جاتا ہے۔ (بقول ان پیج والوں کے)
 
محترم الف عین (اعجاز صاحِب) جزاک اللہ آپ کی اس کاوش سے شارق مستقیم صاحِب نے اپنی مصروفیات کے باوجود وقت نکالا اور (Replacement.txt) فائل کو موڈیفائی کرنے کا طریقہ بتایا۔ اس کے لئے آپ دونوں حضرات کا بہت شکریہ۔
مگر دوسری طرف (Built in Corrections) کا معاملہ ابھی تک بیچ ہی میں لٹکا نظر آرہا ہے جیسا کہ شارق صاحِب نے خود بھی کہا ہے کہ جب بیرونی فائل سے (Corrections) کرنا ممکن ہے تو اب ان بلٹن تصحیحات کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی (جس سے مجھے بھی اتفاق ہے) تو بہتر ہے کہ ان (Built in Corrections) کو ختم کر دینا چاہئے اس کے لئے شارق مستقیم صاحب سے گزارش ہے کہ وہ ایک بار پھر کچھ وقت نکال کر اس سلسلے میں توجہ دیں اور انہیں خود ہی ختم کر کے اپڈیٹ جاری کر دیں۔ یا ان کو ختم کرنے کا طریقہ ہی بتا دیں۔
اگر ان (Built in Corrections) میں کوئی مسئلہ نہ ہوتا تو بے شک انہیں رکھا رہنے دیا جاسکتا تھا مگر جو فہرست شارق صاحِب نے دکھائی ہے اس کے اندر کچھ کمیاں نظر آتی ہیں مثلاً:
(۱)ئو->ؤ
اسے کریکشن میں شامل کرنا غلط ہے کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر لفظ میں وہی جوڑ بنتا ہو جو ہم بنانا چاہتے ہیں مثال کے طور پر ایک لفظ ’’مسئول‘‘ کو دیکھ لیں اسی غلط کریکشن (یعنی کنورژن) کی وجہ سے یہ لفظ تبدیل ہو کر ’’مسؤل‘‘ بن جاتا ہے۔
(۲)ےک->یک
اسی طرح تمام حروف کے ساتھ’’ے‘‘ کو ’’ی‘‘ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ لیکن ایسا ضروری نہیں کہ ہر جگہ ہی یہی تبدیلی مقصود ہو، یقینا بہت سے لوگ ’’ے‘‘ کے درست استعمال سے واقف ہیں جو کہ ’’ے‘‘ کو صرف وہیں استعمال کرتے ہوں گے جہاں اسے آنا چاہئے۔ اب ایسے کسی لکھاری سے غلطی سے کہیں ’’ے‘‘ کے بعد اسپیس لگنے سے رہ گیا اور آگے والا حرف بغیر اسپیس کے لکھا گیا تو کنورژن کے بعد درست لفظ غلط بن جائے گا۔ شاید یہ کنورٹر اردو گرامر کے بنیادی اصول و قواعد سے بالکل ناواقف ہے اس لیے ایسا ممکن ہی نہیں کہ وہ خود یہ فیصلہ کر سکے کہ ’’ے‘‘ کو کہاں تبدیل کرنا ہے اور کہاں نہیں، اور جس ترتیب پر بلٹن کریکشن میں ’’ے‘‘ کو ’’ی‘‘ میں تبدیل کیا جا رہا ہے اس سے تو جہاں کچھ غلط الفاظ درست ہوں گے وہیں کچھ درست الفاظ کے غلط ہونے کا بھی پورا امکان ہے۔
اگر آپ حضرات ان تصحیحات کو کریکشن میں شامل رکھنا ضروری سمجھتے تو کم از کم اتنا ضرور کر لیں کہ انہیں بلٹن کریکشن کی بجائے بیروبی فائل میں منتقل کر لیں، تاکہ یوزر کو یہ اختیار مل جائے کہ جو رکھنا چاہتا ہے رکھے اور جو ضروری نہیں سمجھتا حذف کرسکے۔
یہ چند باتیں تو موضوع کی مناسبت (یعنی کنورژن کے بعد ہونے والی تصحیحات) سے متعلق تحریر کی ہیں ان شاء اللہ آئندہ شارق صاحِب کے کنورٹر میں پائے جانے والے کچھ مسائل جو کہ کنورٹنگ سے متعلق ہیں ان کی طرف نشاندہی کروں گا۔
’’بیبل پیڈ‘‘ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے استعمال سے متعلق کچھ سوالات ہیں ماہرین حضرات سے گزارش ہے کہ ضرور راہنمائی کریں۔
(۱) ’’ٹیب‘‘ کی علامت کے ساتھ کسی لفظ کو کیسے تلاش اور تبدیل کیا جائے گا۔
(۲) ’’انٹر‘‘ کی علامت کے ساتھ کسی لفظ کو کیسے تلاش اور تبدیل کیا جائے گا۔
(۳) نئے پیرے شروع ہونے والے پہلے لفظ کو کیسے تلاش اور تبدیل کیا جائے گا۔
(۴) اس کی بنائے جانے والی لسٹ کو کتنا طویل کیا جا سکتا ہے، اور زیادہ طویل ہونے کی صورت میں کن مسائل کا امکان ہے۔

(۱) ’’ٹیب‘‘ کی علامت کے ساتھ کسی لفظ کو کیسے تلاش اور تبدیل کیا جائے گا۔
(۲) ’’انٹر‘‘ کی علامت کے ساتھ کسی لفظ کو کیسے تلاش اور تبدیل کیا جائے گا۔
(۳) نئے پیرے شروع ہونے والے پہلے لفظ کو کیسے تلاش اور تبدیل کیا جائے گا۔

جناب اس کے لیے کوئی بہتر ایڈیٹر چاہیے۔ میں EMEDITOR کا مشورہ دوں گا۔ بیبل پیڈ کو صرف آخر میں فائل NCR میں کنورٹ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ این سی آر کا سلسلہ اس سافٹ وئیر کو ونڈوز 98 پر سپورٹ کرنے کے لیے کیا گیا تھا جو کہ یہ سافٹر وئر آج بھی سپورٹ کرتا ہے۔ آئندہ ورژن مکمل یونی کوڈ ہوسکتے ہیں۔

(۴) اس کی بنائے جانے والی لسٹ کو کتنا طویل کیا جا سکتا ہے، اور زیادہ طویل ہونے کی صورت میں کن مسائل کا امکان ہے۔

جتنا طویل کرنا چاہیں کریں سر، یہ vc++ میں لکھا گیا ہے، پرفارمنس مسئلہ نہیں ہوگی انشا اللہ۔
 

نعیم سعید

محفلین
جیسا کہ اعجاز صاحب نے اس دھاگے کی ابتداء میں لکھا ہے کہ شارق صاحب کا ’’ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر‘‘ سب سے اچھا ثابت ہوا ہے، اور مجھے بھی ان کی اس رائے سے مکمل اتفاق ہے کہ واقعی شارق صاحب کا کنورٹر سب سے اچھا ہے۔ اس لئے میں ان پیج کا ڈیٹا یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کے لئے شارق صاحب کے کنورٹر کو ہی ہمیشہ استعمال کرتا ہوں۔ اس دوران کچھ مسائل کا سامنا بھی ہوا جو کہ دیگر کنورٹرز کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔
الحمد للہ اپنی مصروفیت کے باوجود شارق صاحب نے اس دھاگے میں شریک ہوکر کریکشن سے متعلق تو کافی راہنمائی کر دی ہے۔ شارق صاحب اگر کچھ وقت اور دے کر اِن درج ذیل مسائل کو بھی حل کر دیں تو ان شاء اللہ ڈیٹا کنورٹنگ میں بھی مزید آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔

کنورٹنگ کے دوران آنے والے مسائل کی تفصیل:
(1) ’’ئ‘‘ اور ’’ء‘‘:
بہت سی جگہوں پر’’ء‘‘ چاہئے ہوتا ہے مگر اس کی جگہ ’’ئ‘‘ کنورٹ ہوتا ہے۔ خصوصاً عربی عبارات میں جن پر اعراب بھی لگے ہوئے ہوں۔

(2)’’ٹیب‘‘:
اس کو تو کنورٹر سرے سے غائب ہی کر دیتا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے ان پیج کی فائل میں ’’ٹیب‘‘ لگا ہوا ہی نہ ہو۔

(3)’’؍‘‘:
اس کی جگہ دوسری علامت ’’!‘‘ تبدیل ہو جاتی ہے۔

(4)’’…‘‘:
اس کی جگہ دوسری علامت ’’۔‘‘ (اردو کا ڈیش) تبدیل ہو جاتی ہے۔ اور وہ بھی تین بار لگی ہوتی ہے۔

(5) (’’‘‘): (انورٹڈ کوماز)
زیادہ تر یہ الٹ بنتے ہیں۔ یعنی ابتداء والے آخر میں اور آخر والے ابتدا میں لگ جاتے ہیں۔ انہیں ورڈ میں سرچ کر کے درست کرنا بھی محال ہے۔ کیونکہ سرچنگ میں دونوں ایک سے لگتے ہیں۔

(6) ’’علامت تطویل‘‘:
اس کی جگہ علامت ’’۔‘‘ (اردو کا ڈیش) تبدیل ہو جاتی ہے۔ مزید ڈیش کے بعد اسپیس بھی لگ جاتا ہے۔
نوٹ: نستعلیق فونٹس میں لکھتے وقت تو بیشک یہ علامت استعمال نہیں ہوتی خواہ ’’ان پیج‘‘ ہو یا ’’ورڈ‘‘ مگر عربی عبارات میں اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لئے اس کا درست ہونا بھی ضروری ہے۔

(7) ’’-‘‘: (یہ علامت ان پیج میں Alt+2 پر ہے۔)
اس کی جگہ بھی علامت ’’۔‘‘ (اردو کا ڈیش) تبدیل ہو جاتی ہے۔

( 8 ) ’’ٹیبل‘‘:
ٹیبل میں بنے ہر باکس کی عبارت کو نیا پیرا بن جاتا ہے۔

(9) ان پیچ میں Alt سے آنے والی علامات:
کنورٹ ہونے کی بجائے اکثر کی جگہ مختلف ٹیکسٹ لکھا آجاتا ہے تفصیل درج ذیل ہے:
Alt+1 والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:228]
Alt+3 والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:235]
Alt+4 والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:239]
Alt+5 والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:236]
Alt+6 والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:222]
Alt+> والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:58]
Alt+< والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:59]

(10) ’’/‘‘ کے ساتھ گنتی کا استعمال: (یہ علامت ان پیج میں Alt+8 پر ہے۔)
اس علامت کے ساتھ اگر گنتی لکھی جائے تو اس کو الٹ کر دیتا ہے اس طرح:
ان پیج میں: (بخاری شریف: ۳۴۵/۷)
یونی کوڈ میں: (بخاری شریف: ۷/۳۴۵)

(11) پیرا گراف کے اختتام پر ’’گنتی‘‘:
جب کسی پیرا گراف کا اختتام گنتی پر ہو رہا ہو تو اس گنتی سے پہلے ہی پیرا بریک ہوجاتا ہے اور گنتی اگلے پیرے کی ابتداء میں چلی جاتی ہے۔ اور اگر کسی فائل کے آخری پیرے میں اسی صورت میں گنتی آجائے تو اُسے یعنی گنتی کو’’ٹیب‘‘ کی طرح سرے سے غائب کردیتا ہے۔

(12) Text File:
تھوڑی بڑی فائل (تقریباً ۳۰۰ صفحات یا اس سے زائد) ہونے کی صورت میں HTML فائل تو بنا دیتا ہے مگر ’’ٹیکسٹ فائل‘‘ نہیں بن پاتی کنورٹر ہینگ ہو جاتا ہے۔

جی شارق بھائی فہرست کہیں زیادہ طویل تو نہیں ہوگئی، ان شاء اللہ مجھے امید ہے آپ آسانی سے ان مسائل کا حل نکال لیں گے۔
دیگر ساتھی جنہیں ان پیج سے ٹیکسٹ کنورٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے وہ بھی اگر اپنے تجربات کو یہاں شیئر کر لیں تو اور بھی اچھا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ نعیم اتنی تفصیل سے مزید اغلاط کی نشان دہی کا، لیکن ان میں سے کچھ کو میں نے تقریباً نا ممکم سمجھ کر چھوڑ دیا تھا۔ ان کو میں ورڈ میں ایک ساتھ کر دیتا ہوں، جیسے کہیں قرآنی سورت کا حوالہ ہو تو ’انبیائ‘ کو ‘انبیاء‘ ‘اسرائ‘ کو ’اسراء میں کنورٹ کر دیتا ہوں۔ ہاں تطویل کا میں بھول گیا تھا، اس کو کنورٹ بغیر کسی کیریکٹر کے کیا جانا چاہئے، یعنی کچھ نہیں سے کنورٹ کیا جانا چاہئے۔
l:4 r:228] قسم کا کنورژن میرے پاس بھی ہوتا ہے، جس کو میں ڈیلیٹ کر دیتا ہوں۔ یہ سوچ کر کہ ان کی ضرورت نہیں۔اس لئے کہ ان کے بغیر بھی متن مکمل ہو جاتا ہے۔ ان پیج کبھی استعمال نہیں کرتا، اس لئے معلوم نہیں کہ یہ آلٹ کے ساتھ کیریکٹر ہوتے ہیں۔ ان کا متبادل یونی کوڈ میں نہ ہو، تو ان کو بھی ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔
ریا سوال جدول کو پیرا میں کنورٹ کئے جانے کا، تو یہ تو مشکل ہے کہ کنورٹر یہ کام کر سکے۔ میں ورڈ میں لے جا کر دو بارہ ٹیبل میں کنورٹ کر دیتا ہوں۔ فائنڈ اور رپلیس کی وجہ سے ہی میں ورڈ استعمال کرنے کے لئے مجبور ہوں۔ یہ ٹیب اور پیرا بھی تلاش کر لیتا ہے۔
ہاں، اب ایک بات آف ٹاپک۔۔
اس پر یاد آیا کہ مجھ کو اس ٹول کی بہت شدید ضرورت ہے جو ان پیج میں الگ الگ فریم (شاید اس کو فریم ہی کہتے ہیں( میں موجود متن کو ایک ہی فریم میں کنورٹ کر دے، تاکہ مکمل فائل کا متن ایک ساتھ کاپی ہو کر کنورٹ ہو جائے۔ میرے پاس ایسی کئی کتابیں ہیں جن میں یہ عمل کیا گیا ہے۔ امید ہے بات سمجھ میں آ گئی ہو گی۔ کیونکہ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ کنٹرول اے سے تمام متن کو اکسپورٹ کرنا چاہیں تو محض آدھے یا ایک صفحے کا متن پیسٹ ہوتا ہے، کئی بار عنوانات الگ فریم میں ہوتے ہیں، اور اصل متن دوسرے فریم میں۔ ایسی ساری فائلیں پینڈنگ میں پڑی رہتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے نعیم سعید کی بھیجی ہوئی زپ فائل مل تو گئی ہے لیکن اس میں رپلیسمنٹ والی فائل نہیں نظر آ رہی۔ کیا یہ خود سے بنانی پڑتی ہے۔ اس کے بارے میں کوئی دوست تفصیل فراہم کر دیں۔
میں نے سورس کوڈ کا جائزہ لیا ہے اور میرے خیال میں سی شارپ میں اسے implement کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ اس کی پروگرامنگ کی تفصیلات کے بارے میں بعد میں عرض کروں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھے نعیم سعید کی بھیجی ہوئی زپ فائل مل تو گئی ہے لیکن اس میں رپلیسمنٹ والی فائل نہیں نظر آ رہی۔ کیا یہ خود سے بنانی پڑتی ہے۔ اس کے بارے میں کوئی دوست تفصیل فراہم کر دیں۔
میں نے سورس کوڈ کا جائزہ لیا ہے اور میرے خیال میں سی شارپ میں اسے implement کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ اس کی پروگرامنگ کی تفصیلات کے بارے میں بعد میں عرض کروں گا۔

نبیل۔ رپلیس مینٹ فائل سورس کوڈ کا حصہ نہیں ہے۔ یہ پروگرام میں شامل ہوتی ہے۔ پروگرام کو ان زپ کر دیں تو یہ فائل ضرور ملے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ میں نے اشتیاق کی بھیجی ہوئی ان پیج 3 کی فائل کو کنورٹ کیا ہے تو پوری فائل ’لیفٹ رائٹ‘ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ میرا مطلب
l:4 r:228]
[l:4 r:235]
سے ہے۔ شارق مطلب یہ کہ اس میں یہ کام نہیں کر سکتا بالکل؟ اور یہ ٹیکسٹ یونی کوڈ بہر حال نہیں ہے۔ یونی کوڈ ٹیکسٹ کے لئے شاید وہی یونی کوڈ فانٹ میں فائل بنانی ہو گی جو اس ورژن میں موجود ہیں، جو محض نسخ فانٹ ہیں۔
 

نعیم سعید

محفلین
اعجاز صاحب!
اگر آپ تطویل کو ’’کچھ نہیں‘‘ سے کنورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اسے ورڈ میں نہ کریں بلکہ بیرونی رپلیسمنٹ والی فائل میں کریں، اور وہاں بھی بڑے دھیان سے کرنا پڑے گا کہیں علامت ’’۔‘‘ (اردو کا ڈیش) ہر جگہ ہی ختم نہ ہو جائے۔
اب تک میرا طریقہ کار تو یہ ہے جو مسائل ’’کنورٹر‘‘ یا ’’ورڈ‘‘ میں قابو نہیں ہوسکتے اُنہیں ’’ان پیج‘‘ ہی میں عارضی طور پر تبدیل کر لیتا ہوں۔
مثلاً: (’’‘‘) انورٹڈکوماز، میں انہیں ان پیج میں ہی ابتداء کے لیے ppp اور اختتام کے لیے qqq سے تبدیل کر لیتا ہوں۔ اور ورڈ میں جا کر انہیں دوبارہ تبدیل کر لیتا ہوں یوں کچھ نا کچھ وقت تو ضرور بچ جاتا ہے۔
فریم سے شاید آپ کی مراد ’’ٹیکسٹ باکس‘‘ ہے، ہمارے پاس جس طرح کا کام (بک کمپوزنگ) ہوتا ہے اس میں بہت کم ہی ٹیکسٹ باکس استعمال کرنے کی نوبت آتی ہے۔ فریم یا ٹیکسٹ باکس کے لیے جس ٹول کا ذکر آپ نے کیا ہے ابھی تک تو مجھے اس کی کوئی معلومات نہیں البتہ میں کوشش کروں گا اگر کہیں سے مل گیا تو ضرور آپ کو دوں گا۔
جدول کے حوالے سے آپ کا کہنا ممکن ہے ٹھیک ہو، اس بارے میں دیکھئے شارق بھائی کیا کہتے ہیں؟ ویسے میری رائے میں کم از کم اتنا تو ہونا چاہئے نئی سطر بنانے کی بجائے ’’ٹیب‘‘ لگ جائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم سعید، آپ نے جو سورس کوڈ فراہم کیا ہے، اس میں ini فائل اور رپلیسمنٹ والی فائل نہیں ہیں۔ ہو سکے تو پروگرام کے ساتھ درکار باقی فائلیں بھی فراہم کر دیں۔
 

نعیم سعید

محفلین
نبیل بھائی!
آپ کا جوابی پیغام مل گیا ہے، جسے پڑھ کر بہت خوشی بھی ہوئی اور حوصلہ بھی ملا۔ آپ بزرگ حضرات کی طرف سے یونہی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو ان شاء اللہ ہم بھی کسی قابل بن ہی جائیں گے۔ یہ ’’اردو محفل‘‘ تو وہ مقام ہے جہاں آکر مجھے برسوں پرانے خوابوں اور ارادوں کی تعبیر ملی اور اپنی فیلڈ میں کام کرنے کا ایک نیا حوصلہ ملا۔ کاروباری اور گھریلو مصروفیات کے باعث میں یہاں زیادہ وقت تو نہیں دے پاتا، مگر میرے دل میں آپ تمام ساتھیوں کی بڑی قدر ہے۔

نبیل بھائی! اردو الفاظ کے ڈیٹا والی ٹیکسٹ فائل اسی زپ فولڈر کے اندر ہی ہے جو ذاتی پیغام میں بھیجا ہے۔

ini فائل یہ لیں:
http://dl.getdropbox.com/u/2483063/inp2uni.rar

شارق بھائی کی بنائی ہوئی رپلیسمنٹ ٹیکسٹ فائل یہ لیں:
http://dl.getdropbox.com/u/2483063/replacements (Shariq Sahib).rar

اعجاز صاحب کی بنائی ہوئی رپلیسمنٹ ٹیکسٹ فائل یہ لیں:
http://dl.getdropbox.com/u/2483063/replacements (Ijaz Sahib).rar
 

نعیم سعید

محفلین
نبیل بھائی!
آپ اس کنورٹر کو ’’سی شارپ‘‘ میں منتقل کرنا چاہ رہے ہیں، یقینا آپ زیادہ بہتر سمجھتے ہوں گے کہ کیوں منتقل ہونا چاہئے، میں اپنی معلومات کے لئے پوچھنا چاہتا ہوں کہ سی شارپ پر منتقل کرنے سے مزید کیا کیا نئی سہولتیں مہیا ہو سکتی ہیں۔ مثلاً:
(1) جن مسائل کا ذکر میں نے پوسٹ نمبر (46) میں کیا ہے۔ کیا اُن کا حل مل سکتا ہے؟
(2) ’’ٹیکسٹ کنورٹنگ‘‘ اور ’’ٹیکسٹ کریکشن‘‘ کے علاوہ بھی نئی سہولتیں حاصل ہوسکتی ہیں۔
(3) ‘‘ٹیکسٹ فارمیٹنگ’’ یعنی فونٹ فارمیٹنگ، پیراگراف فارمیٹنگ وغیرہ کو دوران کنورٹنگ کنٹرول کیا جاسکتا ہے؟
(4) امیجز، ڈرائنگ ابجیکٹ، وغیرہ۔
دراصل ’’سی شارپ‘‘ سے صرف نام کی حد تک ہی واقف ہوں، اس سے آگے کچھ نہیں جانتا اس کے بارے میں اسی لئے یہ سوالات کئے ہیں۔
مزید ’’ایڈوب ان ڈیزائن‘‘ کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ وہ ’’ایم ایس ورڈ‘‘ کی فائل کو مکمل فارمیٹنگ کے ساتھ ’’ان ڈیزائن‘‘ میں امپورٹ کر سکتا ہے۔ اسی وجہ سے میرے ذہن میں یہ خیال آیا جب وہاں ممکن ہے تو یہاں کیوں نہیں ہوسکتا؟

ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ سے اکلوتے ’’ان پیج‘‘ کی جو حکمرانی چلی آرہی تھی، اب جا کے وہ ختم ہوئی ہے، مگر اتنے عرصہ کا لکھا ہوا ڈیٹا یونی کوڈ میں منتقل ہوتے ہوتے بھی ایک عرصہ لگ جائے گا۔
دوسروں کا تو مجھے نہیں پتا صرف اپنی بات کروں گا پچھلے بارہ سالوں میں (500) سے بھی زائد کتابیں ان پیج میں تیار ہوئی پڑی ہیں جن میں بہت سی کتابیں کئی کئی جلدوں پر مشتمل ہیں، جب انہیں یونی کوڈ پر منتقل کرنے کا سوچتا ہوں تو ایک خوف آتا ہے۔ کنورٹنگ کے مسائل اور پھر فارمیٹنگ کی مشقت کیسے یہ سب ڈیٹا ان پیج سے یونی کوڈ میں منتقل کر پاؤں گا۔
کوئی ایک کنورٹر تو ایسا ہونا چاہئے جو بھرپور سپوٹ کے ساتھ ڈیٹا کنورٹ کر سکتا ہو۔
عارف بھائی کا تو مجھے نہیں پتا مگر واقعی میری عید ضرور ہوجائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
ساری، فائل تو نعیم نے بھیجی تھی، میں نے اشتیاق کا نام اشتیاق میں لکھ دیا۔
ان پیج 3 کی کوئی فائل ایسی بھی ہے جو یونی کوڈ ہی ہو مکمل۔ میں تو فیض نستعلیق فانٹ کی فائل کو کنورٹ کر کے مایوس ہی ہوا ہوں۔؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم سعید، ابھی تک تو ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹرز ان پیج کے ڈاکومنٹس کو صرف ٹیکسٹ میں کنورٹ کرتے ہیں، یعنی کنورژن کے بعد اس میں کوئی فارمیٹنگ باقی نہیں رہتی ہے۔ میرا پہلا گول ایک بہتر ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورژن حاصل کرنا ہوگا۔ ابھی تو مجھ سے شارق کا پروگرام ہی صحیح طرح نہیں چلا ہے۔ میں نے ان پیج کے ذریعے ایک فائل میں صرف "یہ ایک ٹیسٹ فائل ہے" لکھ کر سیو کیا تھا۔ اسے یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے پر ذیل کے نتائج برآمد ہوئے ہیں:

>
root entryroot entry_gm@documentinfo$inpage100y ,eeyj,?)*c@ @@@
]~~~
~~~~~~~~~~~~~| nonentwindow23:white0000000000000black`` 00@`000p`gray0````pppp`redpppppp0p0`yellow ` ````0p0`green`000000000000cyan00000000000``blue`@`000``000@magentappppp0000<|@@|@|@~~~~<|@@|@|@~~~~,~@~~~,~~@~~,~w~~~,~~~~" &)b|@@|@|@|-~~~~,~@~~~,~~@~~,~w~~~,~~~~/~inpage arabic document))
dff
]?
!"#$%bcdehij @?j,?)*c@ @@@
]~~~
~~~~~~~~~~~~~aj,?)*c@ @@@
]~~~
~~~~~~~~~~~~~a@normaldnoori nastaliq_naskh_noori character/y_arial^_y/ysimplified arabiczoharsindhiy/y`
)یہ ایک ٹیسٹ فائل ہے۔
)in222~h2)ly()x
/h9(/m
nabeel

بہرحال، میں اس سمت میں اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہوں۔ اس سلسلے میں مجھے آپ دوستوں کی مدد بھی درکار رہے گی کیونکہ خود میرا ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹرز کے استعمال کا خاص تجربہ نہیں ہے۔

جہاں تک ان پیج ڈاکومنٹس کی فارمیٹنگ اور دوسرے آبجیکٹس کو کنورژن کے دوران محفوظ رکھنے کا تعلق ہے تو اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے اگر ان پیج ڈاکومنٹس کی فارمیٹ کی تفصیلات معلوم ہو سکیں۔ شارق اور دوسرے جو دوست اس بارے میں تحقیق کر چکے ہیں، اگر وہ یہ معلومات یہاں فراہم کر سکیں تو اس سے ہمارے لیے بہت مدد ہو جائے گی۔ میرے خیال میں ان پیج ڈاکومنٹس کی فارمیٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کر دینا چاہیے۔
 

arifkarim

معطل
جہاں تک ان پیج ڈاکومنٹس کی فارمیٹنگ اور دوسرے آبجیکٹس کو کنورژن کے دوران محفوظ رکھنے کا تعلق ہے تو اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے اگر ان پیج ڈاکومنٹس کی فارمیٹ کی تفصیلات معلوم ہو سکیں۔ شارق اور دوسرے جو دوست اس بارے میں تحقیق کر چکے ہیں، اگر وہ یہ معلومات یہاں فراہم کر سکیں تو اس سے ہمارے لیے بہت مدد ہو جائے گی۔ میرے خیال میں ان پیج ڈاکومنٹس کی فارمیٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کر دینا چاہیے۔

آفس ۲۰۰۷ کا ڈیفالٹ فارمیٹ xml کو اسپورٹ کرتا ہے۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Office_Open_XML

اور مجھےیقین ہے کہ آپ جیسے ماہر پروگرامرز xml کیساتھ روزانہ گلی ڈنڈا کھیلتے ہیں! :grin:
اگر کسی طرح انپیج کی مکمل فائل کو xml میں کنورٹ کر لیا جائے تو اسکو ایم ایس ورڈ کی docx میں کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ بہر حال، پہلی توجہ سادہ کنورٹر کو دینی چاہئے!
 
میں اشتیاق صاحب کی تمام تجاویز کا جائزہ لے رہا ہوں، لیکن ایک بات میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ کنورٹر ان پیج فائل کو کنورٹ نہیں کرتا۔ بلکہ اس کے ایکسپورٹ کردہ ٹیکسٹ کو تبدیل کرتا ہے، اس لیے تمام اغلاط (مثلاً ٹیب ہضم کرجانا) ضروری نہیں کہ کنورٹر کی ہوں۔ میں ان پر تحقیق کرکے مزید روشنی ڈالتا ہوں۔

اشتیاق بھائی کیا آپ مجھے یہ مسائل ٹیسٹ کرنے کے لیے کچھ ان پیج فائل مہیا کر سکتے ہیں؟

اعجاز صاحب کیا آپ یہ ٹیکسٹ باکس والی ان پیج فائلوں کے کچھ نمونے دے سکتے ہیںَ
 
Top