ان دہشت گردوں پر بھی لعنت بھیجئے

باباجی

محفلین
لعنت لعنت لعنت
بے گناہوں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں پر لعنت
قرآن کو جواز بناکر خودکش حملے اور معصوم لوگوں کو مارنے والے طالبان پر لعنت
لوگوں کو فرقہ واریت پر اکسانے واے علما پر لعنت
بے انصاف منصفوں اور عدالتوں پر لعنت
سود خوروں پر لعنت
بے غیرت حکمرانوں پر اور ان کے حواریوں پر لعنت
بڑی قوت ہوتے ہوئے بھی بٹی ہوئی قوم پر لعنت
سیکیورٹی ادارے اگر کسی غلط کام میں ملوث ہیں تو ان پر لعنت

اور کسی پر لعنت بھجوانی ہے تو بتادیں ۔۔ (کیونکہ میں نے بلا کسی تفریق کے لعنت ملامت کردی اور مجھے یقین ہے اس میں کوئی لعنت غلط نہیں ہے) اگر ہے تو براہ مہربانی تصحیح فرمادیں ۔ (کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت)

اور یاد رہے ان لعنتوں میں ہم بھی کہیں نہ کہیں شامل ضرور ہیں کسی نہ کسی شکل میں
 
امریکہ؟
 
باسل احمد

محفلین
ہم کون ہوتے ہیں کسی دوسرے پر لعنت بھیجنے والے۔۔۔۔۔ خدا کی ذات سب سے بہتر حساب لینے والی ہے وہ خود ان پر لعنت کرے گا جو ہماری لعنتوں سے کہیں بڑھ کر ہو گی۔
 
آخری تدوین:

ساجد

محفلین
اس کا حوالہ اس لئے دیا کہ اس کی یہ حرکت آپ شائد نظر انداز کر گئے۔ اس کی اس طفلانہ حرکت پہ آپ نے اعتراض نہیں کیا۔ مگر چونکہ میرے پاس آپ کے دونوں 0334 اور 0333 والے نمبر نہیں ہیں اور شائد میں آپ کے دوستوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوں اس لئے یہ بات غلط ٹھہری۔ کیا یہی انصاف ہے؟ اپنے دوستوں کی حرکت پہ آپ آنکھیں بند کر لیں اور دوسروں کی حرکت پہ آپ کا انصاف فورا حرکت میں آ جائے؟
ناخوش مت ہوں حضرت ، آپ بھی میرے محترم دوست ہیں ۔ موبائل نمبروں کو ماریں گولی بلکہ ان پر ٹائم بم لگا دیں ۔ آپ لاہور تشریف لائیں، ہم سے ملیں اور پھر ملاحظہ فرمائیں کہ ہمارے پاس دشمنی کے لئے وقت ہی نہیں ہے ۔ اب آپ کو کیا بتائیں کہ ہمارے کن کن دوستوں کو ہم سے کیا کیا شکایتیں رہتی ہیں ۔
 
زیک

مسافر
سپاہ محمد پر لعنت
سپاہ صحابہ پر لعنت
طالبان پر لعنت
القاعدہ پر لعنت
schizophrenia کے مریض کو سزائے موت دینے والوں پر لعنت
 
باباجی

محفلین
اس لعنت ملامت کو پسِ پشت رکھ ذرا سوچئے

آجکل کس قدر نفسا نفسی کا دور ہے ۔۔ ملک کے حالات کس قدر دگرگوں ہیں ۔۔ ایسی صورت میں یہ زبانی کلامی باتیں کس حد تک فائدہ مند ہیں ؟؟؟
نٖقصان میں یہ ملک اور قوم ہیں ۔۔ اور کوئی نہیں
ہم اگر طالبان یا سیکیورٹی فورسز یا سیاستدانوں کو کچھ بھی کہیں گے تو ان کو کیا فرق پڑے گا ؟؟
ٹی وی پر دیکھا جائے تو سوائے ملک کی گندگی دکھانے کے اور کچھ نہیں ہے ۔۔ اور پھر بھی فرق نہیں پڑ رہا ہے
یہاں نیٹ پر بیٹھ کر بولا جا رہا ہے
آپس میں لڑا جا رہا ہے
اور حقیقت سے نظریں چرائی جارہی ہیں
ملک میں بے گناہ و معصوم لوگ مارے جارہے ہیں چاہے شیعہ ہوں یا سُنی ۔۔ ہیں تو بے گناہ و معصوم لوگ ۔۔ مزدور پیشہ لوگ
کیا آج تک ملکی سیاست کا کوئی بہت بڑا نام مارا گیا ہے سوائے بھٹو خاندان کے لوگوں کے ؟؟
بس کرو یار بہت ہوگیا یہ آپس کا کُت خانہ
اگر آزادی اظہار برداشت نہیں تو کوئی اس کا مطالبہ بھی نہ کرے
 
ساجد

محفلین
آپ جو آگ لگانا چاہیں، بلا جھجھک کوشش کر لیں۔ یہ محفل ہے، کوئی مذہبی جنونیوں کا اجتماع نہیں ہے کہ ایک تیلی جلا کر سارا گھاس پھونس جلا دیں گے :)
آپ نے یہ بات واضح کہی کہ آپ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھ چکے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ہماری وابستگی جس کے ساتھ ہوتی ہے، اسی میں ہی ہمیں اچھائیاں دکھائی دیتی ہیں اور اس کی برائیاں بھی دکھائی نہیں دیتیں۔ یہ نارمل بات ہے۔ ہر انسان اپنی اپنی سوچ کے مطابق چلتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ہم لوگ اپنی وابستگیوں کے باوجود اس وقت اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہیں جب بات شروع ہو چکی ہوتی ہے۔ آپ اسی محفل پر فاتح بھائی، ساجد بھائی، میرے اور دیگر جملہ "سکیولر" اراکین کے شروع کردہ دھاگے دیکھ لیجئے کہ کتنی بار ہم نے مذہب کے حوالے سے کوئی شر انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے؟ واضح رہے کہ میں نے سارا زور شر انگیزی پیدا کرنے پر دیا ہے :)
میرا خیال ہے کہ ہمارے ہاں سیکولر کی تعریف ہی بدل دی گئی ہے اور اسے فاشسٹ کے ہم پلہ سمجھ لیا جاتا ہے ۔ ایک اچھا مسلمان اچھا سیکولر ہوتا ہے اور جن دوستوں کا علم اس بارے علماء دین کی بیان کردہ تعریفوں کی حد تک ہے وہ اس بارے دوسرے مطالعاتی ذرائع سے مستفید ہوں ۔ سیکولر ازم دین کا انکار نہیں بلکہ دین کے جبری نفاذ سے انکار ہے جو ایک اسلامی تصور ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ان لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے جنھوں نے ایک عورت اور اسکے بچوں کو کئی کئی سال جیل میں بند رکھا ؟
پھر ان لوگوں کے بارے بھی روشنی ڈالتے جائیے جو "عین اسلامی" مملک میں بادشاہت کے فروغ اور اس کے پھیلاؤ کے حق میں ہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
ہماری جانب سے ان دہشت گردوں پر بھی لعنت۔۔۔
اب تو آپ طالبان پرست احباب بھی بجائے اس پر بھی اُس پر بھی لکھ کر منافقت کرنے کی بجائے طالبان کا نام لے کر ان پر لعنت بھیجنے کی ہمت پیدا کر لیں
میں طالبان پرست ہر گز نہیں ہوں۔ یہ بات اپ صآف صآف ذہن میں بٹھا لیں۔ میں آپ سب سے صرف اس بات کی توقع رکھتا ہوں کہ آپ انصاف پسندی سے کام لیں۔ اگر آپ ، جو کوئ یبھی ہوں، اپنے انتہاپسندوں کو نظر انداز کریں گے تو آپ مستقبل میں بچ جانے والے مسلمانوں کے لئے پریشانی پیدا کریں گے۔ اپنا انتہا پسند اور مخالفوں کا انتہا پسند والی تفریق ختم کریں۔ انتہا پسند انتہا پسند ہوتا ہے۔ یہ بات آپ جتنی جلد سمجھ جائیں اتنا ہم سب پاکستانیوں کے لئے اچھا ہے۔
طالبان پرست نہیں ہیں تو ہو جائے پھر ایک لعنت بنام طالبان بغیر کسی لاحقے سابقے کے۔۔۔ جیسا کہ اوپر عرض کیا
 
فاتح

لائبریرین
اس کا حوالہ اس لئے دیا کہ اس کی یہ حرکت آپ شائد نظر انداز کر گئے۔ اس کی اس طفلانہ حرکت پہ آپ نے اعتراض نہیں کیا۔ مگر چونکہ میرے پاس آپ کے دونوں 0334 اور 0333 والے نمبر نہیں ہیں اور شائد میں آپ کے دوستوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوں اس لئے یہ بات غلط ٹھہری۔ کیا یہی انصاف ہے؟ اپنے دوستوں کی حرکت پہ آپ آنکھیں بند کر لیں اور دوسروں کی حرکت پہ آپ کا انصاف فورا حرکت میں آ جائے؟
محترم، ہم ابھی تک تو آپ سے آپ جناب کر کے ہی بات کر رہے ہیں اور اتنی بے تکلفی ہرگز نہیں کہ "آپ" کی بجائے تم اور تُو اور اُن کی بجائے اُس پر اتر آئیں اس لیے بہتر ہو گا کہ آپ بھی اتنا بے تکلف ہونے کی کوشش مت کیجیے۔۔۔ احسان ہو گا۔
 
حسینی

محفلین
محترم گرائیں صاحب!
تعصب انسان کو اندھا کر دیتا ہے۔
کوشش شاید آپ کی یہ ہے اس خبر کو لا کر شیعہ مسلک کو بدنام کیا جائے۔۔ اور کہا جائے ان میں بھی دہشت گرد گروپس ہیں۔۔ جبکہ بدنام صرف دیوبندی مسلک کے دہشت گرد ہیں۔ اور آپریشن صرف ان کے خلاف ہو رہا ہے۔
لیکن آپ بہت دور کی کوڑی لائے ہیں۔
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی اور اسلحہ بازی کی مذمت کرتے ہیں۔۔ اور ان میں ملوث لوگوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔
لیکن یہ فرق واضح رہے:
کہ شیعہ پاکستان کے بانیوں میں سے ہیں۔۔ جس وقت آپ کے بزرگان پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے قائد اعظم کو کافر اعظم کہتے تھے۔
آج تک کسی شیعہ نے کوئی اک خودکش حملہ نہیں کیا۔۔ جتنے خودکش حملے ہوئے یا حملہ آور پکڑے گئے ان کا تعلق کس گروہ سے ہے سب کو معلوم ہے۔
آج تک کسی شیعہ نے کسی سکول کو بم سے نہیں اڑایا۔۔ کون یہ کام کرتا ہے سب کو معلوم ہے۔
کسی ایک شیعہ نے آج تک پاک فوج کی طرف اک کنکر بھی نہیں پھینکا۔۔ پاک فوج پر حملے والے کون اور کس گروہ سے ہے سب کو معلوم ہے۔
آج تک کسی شیعہ گروپ نے لوگوں کو بسوں سے اتار کر ڈنڈوں اور پتھروں سے مار مار کر قتل نہیں کیا۔۔ لیکن آپ کے حمایت یافتہ یہ کام کر چکے ہیں۔
آج تک کسی شیعہ نے کسی شخص کو جانوروں کی طرح ذبح نہیں کیا۔۔
نہ کسی شیعہ نے حکومت کی رٹ کو چیلینج کیا۔۔ نہ شیعہ مدارس خودکش حملہ آوروں کی فیکٹریاں ہیں۔۔ آج تک ہمارے مظاہرے اور دھرنے پر امن رہے ہیں۔
اب میں کتنی باتیں آپ کو یاد دلا

لہذا دن کو رات سے مقایسہ نہیں کیا جا سکتا۔۔
کوشش کریں ہر قسم کی دہشت گردی اور ظلم کی مخالفت کریں۔۔ اور تمام ظالمان اور ان کے حامیان پر لعنت بھیجیں۔۔ بے شمار۔
 
کاشفی

محفلین
لعنت کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں۔۔؟ لعنت کو لام سے لکھ کر بھیجنا زیادہ ثواب کا حامل ہوتا ہے یا ایل سے لکھنے سے ثواب حاصل ہوتا ہے۔۔
ایل الف زبر لا ۔ آئین یعنی ع ، این نون ت ساکن۔ لاعنت ۔۔۔
کبھی کبھی میں پریشانی میں متبلا ہوجاتا ہوں۔۔ ہم مسلمانوں والا لعنت جو ہم ایک دوسرے پر استعمال کرتے ہیں وہ انگریز ایف سے بولتے ہیں ۔۔
مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ کون سا والا لعنت شریفانہ ہے۔۔مسلمانوں والا یا انگریزوں والا۔۔۔
 
اردو میں تو میں لعنت کو اکثر لغت پڑھ جاتا ہوں۔۔۔۔:grin:
 
قیصرانی

لائبریرین
لعنت کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں۔۔؟ لعنت کو لام سے لکھ کر بھیجنا زیادہ ثواب کا حامل ہوتا ہے یا ایل سے لکھنے سے ثواب حاصل ہوتا ہے۔۔
ایل الف زبر لا ۔ آئین یعنی ع ، این نون ت ساکن۔ لاعنت ۔۔۔
کبھی کبھی میں پریشانی میں متبلا ہوجاتا ہوں۔۔ ہم مسلمانوں والا لعنت جو ہم ایک دوسرے پر استعمال کرتے ہیں وہ انگریز ایف سے بولتے ہیں ۔۔
مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ کون سا والا لعنت شریفانہ ہے۔۔مسلمانوں والا یا انگریزوں والا۔۔۔
جو بھی ہو برادرم، لعنت ہر زبان میں لعنت ہی رہے گی جیسے یہ دہشت گرد مجسم لعنت ہیں :)
 
Top